Connect with us

Today News

باجوڑ؛ گھر کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 4 خواتین جاں بحق

Published

on



ماندل کے علاقے ڈاگ لم شاہ میں گھر کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 4 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔

ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوع پہنچ گئیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ملبے کے نیچے 5 افراد دب گئے تھے۔

ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو ملبے سے نکالا۔

زخمیوں کو ریسکیو ایمبولینس میں ابتدائی طور پر سی پی آر فراہم کرتے ہوئے تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ اسپتال خار منتقل کیا، جہاں پر ڈاکٹروں نے دو خواتین اور دو بچیوں کی جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی۔

ریسکیو 1122 کے مطابق زخمی میں زوجہ رسول خان جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں زوجہ عبداللہ جان، زوجہ رحمت اللہ، بیٹی رسول خان اور بیٹی عزیز جاں بحق شامل ہیں۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

گورنر پنجاب اور گورنر خیبرپختونخوا کے درمیان پیڈل ٹینس کا دلچسپ مقابلہ

Published

on


گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اور گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی پیڈل ٹینس کھیلتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا اور گورنر پنجاب کے درمیان پیڈل ٹینس کا دوستانہ میچ لاہور کے ایک نجی اسپورٹس کلب میں کھیلا گیا۔

دونوں گورنرز کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ مقابلے میں دونوں جانب سے زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا گیا۔

میچ میں سلیم حیدر کا ساتھ صحافی علی فرقان جبکہ فیصل کنڈی کا ساتھ لیگی رہنما ذیشان نقوی نے دیا۔

اس موقع پر دونوں گورنرز نے عوام کو پیغام دیا کہ پیڈل ٹینس، فٹنس، تفریح اور رابطے کا بہترین ذریعہ ہے، صحت مند سرگرمیاں، مضبوط معاشرہ۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پیڈل ٹینس صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کی بہترین مثال ہے، کھیلوں کے فروغ سے معاشرے میں مثبت رجحانات پیدا ہوتے ہیں۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پیڈل ٹینس نہ صرف فٹنس بلکہ ذہنی سکون کا بھی ذریعہ ہے۔ نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب کرنا وقت کی ضرورت ہے، کھیل انسان کو متحرک اور پرجوش رکھتا ہے۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ پیڈل ٹینس تیزی سے مقبول ہوتا ہوا جدید کھیل ہے، یہ ہر عمر کے افراد کے لیے موزوں کھیل ہے۔

سردار سلیم حیدر نے مزید کہا کہ صحت مند معاشرے کے لیے کھیلوں کا فروغ ناگزیر ہے، نوجوان نسل کو اسپورٹس میں آگے آنا چاہیے۔ کھیلوں سے ٹیم ورک اور نظم و ضبط سیکھنے کو ملتا ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام پر ڈرٹی بم گرایا گیا، منعم ظفر

Published

on



امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کا کہنا ہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام پر ڈرٹی بم گرایا ہے، گزشتہ ایک ماہ 63 فیصد پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ہو چکا ہے۔

کراچی میں ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے منعم ظفر نے کہا کہ ملک میں ہر پیدا ہونے والا بچہ 3 لاکھ روپے کا مقروض ہوچکا لیکن حکمرانوں کی شاہ خرچیاں ختم نہیں ہو رہی، مریم نواز طیارہ خرید رہی ہیں اور چیئرمین سینیٹ نے 9 کروڑ کی نئی گاڑی لے لی لیکن عوام پر پیٹرول کا بوجھ ڈال دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ڈھائی کروڑ افراد موٹر سائیکل پر سفر کرتے ہیں، عوام کو مقروض کر دیا اور خود عیاشیاں کر رہے ہیں۔ جنوبی ایشیا میں جس تناسب سے اضافہ ہوا ہے اس کے مقابلے میں یہاں بہت زیادہ اضافہ کیا گیا۔

منعم ظفر نے کہا کہ حکومت پیٹرول کی قیمتوں پر اضافہ واپس لے، جماعت اسلامی احتجاجی تحریک کا اعلان کرتی ہے اور آج شہر بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے، رات 8 بجے ملینیم مال کے سامنے احتجاج کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کنٹومنٹ بورڈ کی حلقہ بندیوں کے حوالے سے سندھ حکومت الیکشن کمیشن پر دباؤ ڈال رہی ہے، الیکشن کمیشن شفاف الیکشن کرانے میں ماضی میں ناکام ہوا تھا، من پسند حلقہ بندیاں انتخابات سے قبل دھاندلی کے مترادف ہے۔ کراچی کے ساتھ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے ظلم کیا۔

امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ ساون کے اندھے کو ہرا ہرا ہی نظر آتا ہے اور میئر کراچی اس محاورے پر پورا اترتے ہیں، ان کو بارش میں ہر چیز ٹھیک ہی نظر آرہی ہے لیکن قابض میئر کو کراچی کی تباہی نظر نہیں آتی۔



Source link

Continue Reading

Today News

8-year legal battle ends Ali Zafar first reaction after winning the case revealed

Published

on


پاکستان کے معروف گلوکار اور اداکار علی ظفر نے ساتھی گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتکِ عزت کے مقدمے میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا ہے۔

علی ظفر نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ ایک طویل اور صبر آزما قانونی مرحلے کے بعد انہیں بالآخر انصاف ملا ہے۔

یہ کیس تقریباً آٹھ سال تک جاری رہا، جس کا فیصلہ 31 مارچ کو سامنے آیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ میشا شفیع نہ تو متعدد پیشیوں پر عدالت میں حاضر ہوئیں اور نہ ہی وہ اپنے الزامات کے حق میں مضبوط شواہد پیش کرسکیں، جبکہ علی ظفر کی جانب سے تمام گواہان عدالت میں پیش کیے گئے، جس کے بعد فیصلہ ان کے حق میں سنایا گیا۔

اپنی قانونی کامیابی کے دو روز بعد علی ظفر نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے اس معاملے پر اپنی خاموشی توڑتے ہوئے کہا کہ وہ اللہ کے شکر گزار ہیں اور ان تمام افراد کے بھی مشکور ہیں جنہوں نے مشکل وقت میں ان کا ساتھ دیا اور سچ کا دفاع کیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ وہ اس کامیابی کو کسی جشن کے طور پر نہیں دیکھتے بلکہ ان کے دل میں عاجزی اور شکرگزاری کے جذبات ہیں۔ علی ظفر کے مطابق ان کے لیے اصل خوشی انصاف کے ملنے کی ہے، نہ کہ کسی کے خلاف جیت کا احساس۔

اپنے پیغام میں انہوں نے مزید کہا کہ وہ کسی کے خلاف منفی جذبات نہیں رکھتے اور ان کے نزدیک یہ معاملہ اب اپنے اختتام کو پہنچ چکا ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ سب لوگ وقار اور سکون کے ساتھ آگے بڑھیں۔

یاد رہے کہ لاہور کی ایک عدالت نے منگل کو فیصلہ سناتے ہوئے میشا شفیع کو 50 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔ یہ کیس 2018 میں اس وقت شروع ہوا جب میشا شفیع نے علی ظفر پر ہراسانی کے الزامات عائد کیے، جس کے بعد علی ظفر نے ان کے خلاف ہتکِ عزت کا دعویٰ دائر کیا تھا۔ یہ مقدمہ پاکستان کے نمایاں ترین ’می ٹو‘ کیسز میں شمار کیا جاتا ہے۔





Source link

Continue Reading

Trending