Connect with us

Today News

ایران جنگ کے باوجود اپنے ورلڈ کپ میچز امریکا میں ہی کھیلے گا، انفانٹینو کا اعلان

Published

on


فیفا کے صدر گیانی انفانٹینو نے واضح کیا ہے کہ ایران اپنے ورلڈ کپ 2026 کے میچز طے شدہ مقامات  یعنی امریکا میں ہی کھیلے گا۔

انفانٹینو کے اس بیان نے ان قیاس آرائیوں کو ختم کرنے کی کوشش کی ہے جن میں کہا جا رہا تھا کہ ایران اپنے میچز امریکا کے بجائے میکسیکو منتقل کروانا چاہتا ہے۔

ایرانی فٹبال فیڈریشن نے حال ہی میں تصدیق کی تھی کہ وہ سیکیورٹی خدشات کے باعث میچز کی منتقلی پر بات چیت کر رہی ہے، جبکہ میکسیکو کی صدر نے بھی عندیہ دیا تھا کہ ان کا ملک ایران کے ابتدائی میچز کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔

تاہم انفانٹینو نے دوٹوک مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ تمام میچز ڈرا کے مطابق ہی ہوں گے۔

واضح رہے کہ امریکا، میکسیکو اور کینیڈا مشترکہ طور پر اس ٹورنامنٹ کی میزبانی کریں گے، جس کا آغاز 11 جون سے ہوگا۔

ایران اپنا پہلا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف لاس اینجلس میں کھیلے گا۔

چند روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی ٹیم کو سیکیورٹی خدشات کی دھمکی دیتے ہوئے ورلڈکپ میں شرکت نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا جس ایران نے سخت ردعمل دیا تھا۔

فیفا بھی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ تمام ٹیمیں ایونٹ میں شرکت کریں گی اور فٹبال کو امن اور یکجہتی کے فروغ کے لیے استعمال کیا جائے گا۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

پنجاب حکومت کا صوبے میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ نہ کرنے کا فیصلہ

Published

on



مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال کے سلسلے میں وزیر اعلیٰ پنجاب کو پیش کی گئی سفارشات میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نہ لگانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

ذرائع حکومتِ پنجاب کے مطابق توانائی بچت کے لیے اسمارٹ لاک ڈاؤن پر اتفاق نہ ہو سکا، تاہم حکومت کی جانب سے متبادل اقدامات اپنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کفایت شعاری کمیٹی کا اجلاس آئندہ ہفتے طلب کرنے پر غور بھی کر لیا گیا۔

کفایت شعاری مانیٹرنگ کمیٹی اجلاس میں مزید فیصلوں کی توسیع پر غور ہوگا جبکہ پہلے اجلاس کے فیصلوں کی رپورٹ بھی پیش ہوگی۔



Source link

Continue Reading

Today News

لاہور: مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے باعث فلائٹ آپریشن اپریل کے پہلے روز بھی بری طرح متاثر

Published

on


مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے باعث فلائٹ آپریشن اپریل کے پہلے روز بھی بری طرح متاثر ہوا۔

ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق ملک کے بین الاقوامی 5 ایئرپورٹس سے مشرق وسطیٰ کے مختلف ایئرپورٹس کی دو طرفہ 54 پروازیں منسوخ، پی آئی اے، ایئربلو، ایر عربیہ، ایران ایئر، قطر سمیت دیگر ایئرلائنز کی فلائٹس شامل ہیں۔

کراچی ایئرپورٹ سے ابوظہبی، جدہ، مشہد، شارجہ، مدینہ، دوحہ، دبئی کی دو طرفہ 18 پروازیں منسوخ، اسلام آباد ایئرپورٹ سے دو طرفہ 20 پروازیں منسوخ، جن میں ریاض، شارجہ، جدہ، ابوظہبی، دبئی کی پروازیں شامل ہیں۔

لاہور ایئرپورٹ پر مشرق وسطیٰ کی پروازوں کے آپریشن میں دو طرفہ 4 پروازیں منسوخ، دبئی، بحرین سیکٹر شامل ہیں، پشاور ایئرپورٹ پر دوحہ، شارجہ، دبئی، ابوظہبی کی دو طرفہ 10 پروازیں منسوخ، ملتان ایئرپورٹ سے دوحہ کی دو طرفہ صرف دو پروازیں منسوخ کی گئیں۔

پاکستان سے 32 دن کے دوران مشرق وسطیٰ کی مجموعی منسوخ پروازوں کی تعداد 2528 ہوگئی۔





Source link

Continue Reading

Today News

کفایت شعاری پالیسی؛ پنجاب حکومت نے 100 گاڑیوں کی خریداری روک دی

Published

on



عالمی توانائی بحران پر پنجاب حکومت کفایت شعاری کے فارمولے پر گامزن ہے اور اس حوالے سے مختلف محکموں کے لیے 100 گاڑیوں کی خریداری روک دی ہے۔

پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق نئی گاڑیوں کی خریداری کا آرڈر جاری نہیں ہوا اور نہ ادائیگی کی گئی ہے، مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ سے بہت سے منصوبے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

اسی طرح، دو بلٹ پروف گاڑیوں کی خریداری بھی روک دی گئی ہے۔

پنجاب حکومت کے مختلف محکموں کو گاڑیوں کی ضرورت ہے لیکن فی الحال پرانی گاڑیاں ہی استعمال کی جائیں گی۔

پنجاب حکومت آئندہ جب بھی گاڑیاں خریدے گی وہ ہائبرڈ یا الیکٹرانک گاڑیاں ہوں گی۔



Source link

Continue Reading

Trending