Connect with us

Today News

آئی ایم ایف کی ایک اور شرط، شوگر سیکٹر کو بھی ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ

Published

on



اسلام آباد:

حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کرنے کے لیے گندم کے بعد شوگر سیکٹر کو بھی ڈی ریگولیٹ کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے جس کے لیے ڈی ریگولائزیشن پلان تیار کرکے منظوری کے لیے وزیراعظم کو پیش کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شوگر ملز کے لائسنس، امپورٹ اور ایکسپورٹ سمیت ہر شعبہ ڈی ریگولیٹ ہوگا، شوگر سیکٹر کو ڈی ریگولیٹ کرنے پر پنجاب، کے پی، بلوچستان نے آمادگی ظاہر کردی ہے سندھ کی سفارشات موصول ہونا باقی ہیں۔

وزارت صنعت و پیداوار کے پیش کردہ پلان میں کسانوں کے تحفظ اور کارٹلائزیشن کی روک تھام کیلئے ریگولیٹری اتھارٹی بنانے کی تجویز شامل ہے، کسانوں کو گنا کاشت کرنے کی مکمل آزادی ہوگی، کسی زون یا اقسام کی پابندی نہیں ہوگی،کسان کسی بھی شوگر مل کو گنا فروخت کرنے یا گڑ بنانے میں آزاد ہوگا۔

گنے کی قیمت کا تعین مارکیٹ کرے گی، آٹھ ماہ بند رہنے والی شوگر ملز باہر سے خام مال منگوا کر چینی بنا سکیں گی۔ حکومت چینی کی برآمد پر کوئی سبسڈی نہیں دے گی ملک میں نئی شوگر مل لگانے پر پابندی بھی ختم کر دی جائے گی۔

کسانوں کو نقصان کے لیے ممنوعہ گنے کی اقسام کی فہرست بوائی سے قبل جاری کرنے کی تجویز ہے، شوگر ملز کو باہر سے خام مال منگوا کر چینی تیار کر کے برآمد کرنے کی اجازت ہوگی۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

کراچی میں امن و امان کی صورت حال لندن اور نیویارک سے بہتر ہے، آئی جی سندھ

Published

on



آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ لندن اور نیویارک سے زیادہ کراچی میں امن و امان کی صورت حال بہتر ہے، کراچی میں ایک سال کے دوران 16500 موبائل چھنے جبکہ لندن میں 84 ہزار وارداتیں ہوئیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) میں صنعتکاروں سے خطاب کے دوران کیا۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ رواں سال جنوری سے کچے کے علاقے میں "نجات مہران آپریشن" تیز کیا گیا جس کے باعث 32 ڈاکو مارے گئے، 100 سے زائد گرفتار ہوئے جبکہ 225 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دئیے۔اور کچے کے علاقے کو ڈاکوؤں سے مکمل پاک کردیا ہے جس کے بعد لوگ اہل خانہ کے ساتھ بلا خوف و خطر کچے کے علاقے میں سفر کر سکیں گے۔ 

آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے مزید کہا کہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ سال مارچ کے مقابلے رواں سال مارچ میں موٹرسائیکلیں چھیننے کے واقعات میں 54فیصد، گاڑیاں چھینے میں 48 فیصد، موبائل چھینے کے واقعات میں 35 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ کراچی میں ایک سال کے دوران 16 ہزار 500 موبائل چھیننے کے واقعات ہوئے، تاہم اگر دیگر ترقی یافتہ شہروں سے موازنہ کیا جائے تو لندن میں 84 ہزار واقعات ہوتے ہیں ، اس لحاظ سے کراچی میں امن و امان کی صورتحال لندن اور نیویارک جیسے شہروں سے بہتر ہے۔ 

جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ گن پوائنٹ پر اسنیچنگ کے دوارن قتل کے واقعات میں 88 فیصدتک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ان اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ کراچی میں جرائم کم ہورہے ہیں اور پولیس امن وامان قائم کرنے میں کامیاب ہوری ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقامی سطح پر تعاون کے بغیر پولیس کامیاب نہیں ہوسکتی اس لئےضروری ہے کہ کراچی کے شہری اور عوام پولیس سے تعاون کرے۔ 

انہوں نے کہا کہ ٹریفک کی صورتحال کو بہتر کیا جارہا ہے، سیف سٹی پروجیکٹ دوسرے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے جس میں چہرے شناخت کرنے والے کیمروں سمیت 2 ہزار 225 جدید اور ہائی ٹیک کیمرے نصب کئے جارہے ہیں۔ سڑکوں اور شاہراہوں پر روڈ سائن لگانے کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔

جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے پر ایف آئی آر درج کی جائیں گی تاکہ قانون کی بالادستی ہوسکے۔

جاوید عالم اوڈھو نے کہ کہا کہ تھانوں میں 100 موبائلز مرمت کرکے فعال کی جائیں گی۔ 

انہوں نے کہا کہ کاٹی کی درخواست پر کورنگی صنعتی علاقے کا احاطہ کرنے والے 4 تھانوں کو بھی موبائل ترجیحٰ  بنیاد پر دی جائیں گی، ٹاسک فورس کی کامیابی کو مد نظر رکھتے ہوئے کاٹی کی تجویز پر آئی جی آفس میں ماہانہ بنیاد پر میٹنگز منعقد کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ منشیات کے عادی افراد ایک مسئلہ ہیں جن کی اکثریت جرائم میں ملوث ہوتے ہیں، ان افراد کے علاج کیلئے ری ہیب سینٹرز کو فعال کرنا انتہائی ضروری ہے،میری اپیل ہے کہ ہر ایسوسی ایشن اور ادارہ ایک ری ہیب سینٹر کی ذمہ داری اٹھائے تو شہر سے نشے کے عادی افراد کو علاج معالجے کی سہولت ملے گی جس سے نہ صرف وہ اچھے شہری بنیں گے بلکہ کراچی سے جرائم میں بھی خاطر خواہ کمی ہوگی۔ 

اس سے قبل کاٹی کے صدر محمد اکرام راجپوت نے کہا کہ  سندھ پولیس نے دہشت گردی، جرائم اور بدامنی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ آج ہم ان تمام شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر ہمیں محفوظ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ شہرِ قائد کو درپیش چیلنجز بہت پیچیدہ  ہیں، لیکن یہ امر باعث اطمینان ہے کہ آئی جی سندھ کی نگرانی میں پولیس فورس نہ صرف جرائم کے سدباب کے لیے سرگرم عمل ہے بلکہ صنعتکار برادری کے مسائل کے حل کے لیے بھی سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔

 



Source link

Continue Reading

Today News

متحدہ عرب امارات کا ایران کے مزید 5 میزائل، 35 ڈرون گرانے کا دعویٰ

Published

on



متحدہ عرب مارات کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ فضائی دفاع نے آج 5 بلیسٹک میزائل اور 35 ڈرونز مار گرائے ہیں

متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ایران کی جانب سے فائر کیے گئے 5 بلیسٹک میزائل اور 35 ڈرونز مار گرائے ہیں، جس کے بعد اب تک گرائے گئے ایرانی میزائلوں کی تعداد بڑھ کر 438 اور ڈرونز کی تعداد دو ہزار 12 ہوگئی ہے۔

اس سے قبل مقامی میڈیا نے بتایا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے علاقے ال قووین میں میزائل کا ملبہ گرنے سے ایک اور شہری جاں بحق ہوگئے ہیں، اس کے علاوہ فجیرہ میں علی الصبح ناکارہ بنائے گئے ڈرون کا ملبہ لگنے سے بھی ایک شہری دم توڑ گیا تھا۔

ایرانی خبر ایجنسی تسنیم کے مطابق ایران کی اسرائیل اور امریکا کے ساتھ جنگ کے دوران متحدہ عرب امارات پر ڈرونز اور میزائل گرنے کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات انتہائی کشیدہ ہوگئے ہیں اور اسی دوران ایک ہزار 232 ایرانی شہر دبئی سے واپس ایران پہنچ گئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ دبئی سے اکثر ایرانی افغانستان اور آرمینہ کے راستے واپس آ رہے ہیں کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان براہ راست پروزیں معطل ہیں جبکہ ایرانی حکومت نے متحدہ عرب امارات سے درخواست کی ہے کہ ان کے شہریوں کو بحری جہازوں کے ذریعے واپس بھیج دیا جائے۔

ادھر کویت کی حکومت نے بتایا ہے کہ کویتی فائر فائٹرز نے ایئرپورٹ پر تیل کے ٹینک پر لگنے والے آگ پر قابو پالیا ہے، یہ آگ ایران کے ڈرون حملے کے بعد لگی تھی تاہم اس حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے اور صرف مالی نقصان رپورٹ ہوا ہے۔



Source link

Continue Reading

Today News

زندگیاں تباہ کرنے کا الزام، ریشم نے دیدار کو کرارا جواب دے دیا

Published

on



پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ ریشم نے دیدار کی جانب سے خود پر زندگیاں تباہ کرنے والے الزام کے بعد سخت ردعمل دے دیا۔

حالیہ دنوں میں دیدار نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں ریشم کے بارے میں منفی رائے دیتے ہوئے ان پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ ریشم نے کئی زندگیاں برباد کی ہیں۔

اس تنقید کے جواب میں ریشم نے ایک انٹرویو کے دوران براہِ راست نام لیے بغیر دیدار کو نشانہ بنایا۔ میزبان کی جانب سے پوچھے گئے سوال کہ لوگ ان سے کیوں جلتے ہیں اور ان پر منفی ہونے کے الزامات کیوں لگائے جا رہے ہیں، پر ریشم نے خاصی برہمی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کو ان کے فلاحی کاموں، خصوصاً لنگر کے انتظام سے مسئلہ ہے۔ ریشم کے مطابق جب کوئی شخص خود ایسے کام نہیں کر رہا ہوتا تو اسے دوسروں کا اچھا کام بھی برداشت نہیں ہوتا۔

گفتگو کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ ان پر تنقید کر رہے ہیں، درحقیقت ان کی اپنی کوئی واضح شناخت نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کئی دہائیوں کے کیریئر کے باوجود بعض افراد اپنی پہچان بنانے میں ناکام رہے ہیں اور اسی وجہ سے وہ دوسروں پر تنقید کرتے ہیں۔



Source link

Continue Reading

Trending