Connect with us

Today News

متحدہ عرب امارات کا ایران کے مزید 5 میزائل، 35 ڈرون گرانے کا دعویٰ

Published

on



متحدہ عرب مارات کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ فضائی دفاع نے آج 5 بلیسٹک میزائل اور 35 ڈرونز مار گرائے ہیں

متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ایران کی جانب سے فائر کیے گئے 5 بلیسٹک میزائل اور 35 ڈرونز مار گرائے ہیں، جس کے بعد اب تک گرائے گئے ایرانی میزائلوں کی تعداد بڑھ کر 438 اور ڈرونز کی تعداد دو ہزار 12 ہوگئی ہے۔

اس سے قبل مقامی میڈیا نے بتایا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے علاقے ال قووین میں میزائل کا ملبہ گرنے سے ایک اور شہری جاں بحق ہوگئے ہیں، اس کے علاوہ فجیرہ میں علی الصبح ناکارہ بنائے گئے ڈرون کا ملبہ لگنے سے بھی ایک شہری دم توڑ گیا تھا۔

ایرانی خبر ایجنسی تسنیم کے مطابق ایران کی اسرائیل اور امریکا کے ساتھ جنگ کے دوران متحدہ عرب امارات پر ڈرونز اور میزائل گرنے کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات انتہائی کشیدہ ہوگئے ہیں اور اسی دوران ایک ہزار 232 ایرانی شہر دبئی سے واپس ایران پہنچ گئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ دبئی سے اکثر ایرانی افغانستان اور آرمینہ کے راستے واپس آ رہے ہیں کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان براہ راست پروزیں معطل ہیں جبکہ ایرانی حکومت نے متحدہ عرب امارات سے درخواست کی ہے کہ ان کے شہریوں کو بحری جہازوں کے ذریعے واپس بھیج دیا جائے۔

ادھر کویت کی حکومت نے بتایا ہے کہ کویتی فائر فائٹرز نے ایئرپورٹ پر تیل کے ٹینک پر لگنے والے آگ پر قابو پالیا ہے، یہ آگ ایران کے ڈرون حملے کے بعد لگی تھی تاہم اس حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے اور صرف مالی نقصان رپورٹ ہوا ہے۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

ایران نے مذاکرات کیلئے درخواست کے ٹرمپ کے دعوے کو مسترد کردیا

Published

on



ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کیے گئے اس دعوے کو مسترد کردیا ہے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ایران کے صدر نے امریکا کو مذاکرات کی درخواست کی ہے۔

ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بیان میں کہا کہ ایران کی جانب سے جنگ بندی کی درخواست کا ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ جھوٹ اور بے بنیاد ہے۔

ایرانی صدر کے دفتر کے کمیونیکیشنز اور انفارمیشن کے نائب سربراہ سید مہدی طباطبائی نے کہا کہ جنگ کے خاتمے کے حوالے سے ایران کا مؤقف تبدیل نہیں ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دشمن فورسز کے خلاف ملک کی سلامتی کے دفاع اور مسلط کی گئی جنگ کے خاتمے کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کی پوزیشن کسی صورت تبدیل نہیں ہوئی ہے اور اس حوالے سے مبہم اور مجرمان کے جھوٹ پر توجہ نہیں دی جائے۔

سید مہدی طباطبائی نے کہا کہ ایرانی قوم اپنی مادر وطن کی حفاظت کے لیے پرعزم، ثابت قدم اور متحد ہے۔

قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرتھ سوشل میں بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ ایرانی نئی حکومت کے صدر نے امریکا کو جنگ بندی کی درخواست کی ہے لیکن ہم اس وقت تک کارروائیاں جاری رکھیں گے جب تک آبنائے ہرمز مکمل طور پر محفوظ طریقے سے بحال نہیں کی جاتی۔



Source link

Continue Reading

Today News

آئی جی سندھ کا واردات کا نوٹس، رپورٹ طلب کر کے ملزمان کی گرفتاری یقینی بنانے کی ہدایت

Published

on


شہر قائد کے علاقے کھارادر میں نامعلوم مسلح افراد شہری سے 70 لاکھ روپے چھین پر فرار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کھارا در میں عتیق کلاتھ مارکیٹ کے قریب تاجر سے نامعلوم افراد 70 لاکھ روپے چھین پر فرار ہوئے جس پر آئی جی سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ساؤتھ سے رپورٹ طلب کرلی۔ 

ترجمان کے مطابق آئی جی سندھ نے ڈی آئی جی سے واردات کی ابتدائی تحقیقات پر مشتمل رپورٹ مانگی جبکہ واردات کی ہر پہلو سے تحقیقات کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

اس حوالے سے ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سٹی علی حسن نے بتایا کہ پولیس تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے واردات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں کر رہی ہے اور جلد انھیں گرفتار کرلیا جائیگا۔





Source link

Continue Reading

Today News

پی ایس ایل میں معاذ صداقت نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا

Published

on



پاکستان سپر لیگ11 میں نوجوان کھلاڑی معاذ صداقت نے اپنی شاندار کارکردگی سے سب کو حیران کر دیا۔

پی ایس ایل 11 میں معاذ صداقت نے نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے صرف 19 گیندوں پر ففٹی بناکر پی ایس ایل میں سب سے تیز ففٹی بنانے والوں کی فہرست میں جگہ بنالی۔

یہ ففٹی مشترکہ طور پر تیسرے سب سے تیز ففٹی کے ریکارڈ کے برابر ہے۔ اس سے قبل کیمراں اکمل، آصف علی، حضرت اللہ زازی اور رلی روسو نے 17 گیندوں پر ففٹی بنائی تھی، جبکہ پال اسٹرلنگ، ٹم ڈیوڈ اور محمد حارث نے 18 گیندوں میں یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔

Maaz Sadaqat hits the joint-third fastest fifty in HBL PSL.#HBLPSL11 | #NewEra | #MSvHK pic.twitter.com/eNsGYzAM1b
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) April 1, 2026

معاذ صداقت کی یہ شاندار اننگز ان کی ٹیم کو اہم اسکور دینے میں مددگار ثابت ہوئی اور شائقین کرکٹ میں جوش و خروش پیدا کردیا۔

یہ ریکارڈ معاذ کے نوجوان کھلاڑی ہونے کے باوجود ان کی بھرپور صلاحیتوں کو ظاہر کرتا ہے اور انہیں پی ایس ایل میں روشن مستقبل کے لیے ایک اہم کھلاڑی کے طور پر متعارف کراتا ہے۔

 



Source link

Continue Reading

Trending