Today News
کراچی میں امن و امان کی صورت حال لندن اور نیویارک سے بہتر ہے، آئی جی سندھ
آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ لندن اور نیویارک سے زیادہ کراچی میں امن و امان کی صورت حال بہتر ہے، کراچی میں ایک سال کے دوران 16500 موبائل چھنے جبکہ لندن میں 84 ہزار وارداتیں ہوئیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) میں صنعتکاروں سے خطاب کے دوران کیا۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ رواں سال جنوری سے کچے کے علاقے میں "نجات مہران آپریشن" تیز کیا گیا جس کے باعث 32 ڈاکو مارے گئے، 100 سے زائد گرفتار ہوئے جبکہ 225 ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال دئیے۔اور کچے کے علاقے کو ڈاکوؤں سے مکمل پاک کردیا ہے جس کے بعد لوگ اہل خانہ کے ساتھ بلا خوف و خطر کچے کے علاقے میں سفر کر سکیں گے۔
آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے مزید کہا کہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ سال مارچ کے مقابلے رواں سال مارچ میں موٹرسائیکلیں چھیننے کے واقعات میں 54فیصد، گاڑیاں چھینے میں 48 فیصد، موبائل چھینے کے واقعات میں 35 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں ایک سال کے دوران 16 ہزار 500 موبائل چھیننے کے واقعات ہوئے، تاہم اگر دیگر ترقی یافتہ شہروں سے موازنہ کیا جائے تو لندن میں 84 ہزار واقعات ہوتے ہیں ، اس لحاظ سے کراچی میں امن و امان کی صورتحال لندن اور نیویارک جیسے شہروں سے بہتر ہے۔
جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ گن پوائنٹ پر اسنیچنگ کے دوارن قتل کے واقعات میں 88 فیصدتک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ ان اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ کراچی میں جرائم کم ہورہے ہیں اور پولیس امن وامان قائم کرنے میں کامیاب ہوری ہے۔
انہوں نے کہا کہ مقامی سطح پر تعاون کے بغیر پولیس کامیاب نہیں ہوسکتی اس لئےضروری ہے کہ کراچی کے شہری اور عوام پولیس سے تعاون کرے۔
انہوں نے کہا کہ ٹریفک کی صورتحال کو بہتر کیا جارہا ہے، سیف سٹی پروجیکٹ دوسرے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے جس میں چہرے شناخت کرنے والے کیمروں سمیت 2 ہزار 225 جدید اور ہائی ٹیک کیمرے نصب کئے جارہے ہیں۔ سڑکوں اور شاہراہوں پر روڈ سائن لگانے کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔
جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے پر ایف آئی آر درج کی جائیں گی تاکہ قانون کی بالادستی ہوسکے۔
جاوید عالم اوڈھو نے کہ کہا کہ تھانوں میں 100 موبائلز مرمت کرکے فعال کی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ کاٹی کی درخواست پر کورنگی صنعتی علاقے کا احاطہ کرنے والے 4 تھانوں کو بھی موبائل ترجیحٰ بنیاد پر دی جائیں گی، ٹاسک فورس کی کامیابی کو مد نظر رکھتے ہوئے کاٹی کی تجویز پر آئی جی آفس میں ماہانہ بنیاد پر میٹنگز منعقد کی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ منشیات کے عادی افراد ایک مسئلہ ہیں جن کی اکثریت جرائم میں ملوث ہوتے ہیں، ان افراد کے علاج کیلئے ری ہیب سینٹرز کو فعال کرنا انتہائی ضروری ہے،میری اپیل ہے کہ ہر ایسوسی ایشن اور ادارہ ایک ری ہیب سینٹر کی ذمہ داری اٹھائے تو شہر سے نشے کے عادی افراد کو علاج معالجے کی سہولت ملے گی جس سے نہ صرف وہ اچھے شہری بنیں گے بلکہ کراچی سے جرائم میں بھی خاطر خواہ کمی ہوگی۔
اس سے قبل کاٹی کے صدر محمد اکرام راجپوت نے کہا کہ سندھ پولیس نے دہشت گردی، جرائم اور بدامنی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ آج ہم ان تمام شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر ہمیں محفوظ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ شہرِ قائد کو درپیش چیلنجز بہت پیچیدہ ہیں، لیکن یہ امر باعث اطمینان ہے کہ آئی جی سندھ کی نگرانی میں پولیس فورس نہ صرف جرائم کے سدباب کے لیے سرگرم عمل ہے بلکہ صنعتکار برادری کے مسائل کے حل کے لیے بھی سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔
Today News
پی ایس ایل11؛ صاحبزادہ فرحان کی شاندار سنچری، پلیئر آف دی میچ قرار
پاکستان سپر لیگ 11 میں ملتان سلطانز کے صاحبزادہ فرحان کو ان کی شاندار سنچری کی بنیاد پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے پی ایس ایل کے 8ویں میچ میں ملتان سلطانز نے حیدرآباد کنگز مین کو شکست دے کر شاندار فتح اپنے نام کرلی جبکہ میچ کے ہیرو صاحبزادہ فرحان رہے جنہوں نے ناقابلِ شکست سنچری اسکور کی۔
صاحبزادہ فرحان نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 57 گیندوں پر ناقابلِ شکست 106 رنز اسکور کیے جس میں 7 چوکے اور 8 چھکے شامل تھے۔
Sahibzada Farhan is named player of the match for his exceptional century.#HBLPSL11 | #NewEra | #MSvHK pic.twitter.com/7TbVkUJOgU
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) April 1, 2026
ابتدائی اوورز میں فرحان نے برق رفتاری سے رنز بنا کر ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کی جبکہ دیگر کھلاڑیوں نے بھی ان کا بھرپور ساتھ دیا۔
حیدرآباد کنگز مین کے بولرز بڑے ہدف کے باوجود ملتان کی بیٹنگ لائن کو روکنے میں ناکام رہے جس کے باعث ٹیم کو مسلسل تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
اس فتح کے ساتھ ملتان سلطانز نے نہ صرف اہم پوائنٹس حاصل کیے بلکہ ایونٹ میں اپنی پوزیشن بھی مستحکم کرلی جبکہ صاحبزادہ فرحان کی شاندار اننگز کو میچ کا ٹرننگ پوائنٹ قرار دیا جا رہا ہے۔
Source link
Today News
امریکی نائب صدر کا ایران-امریکا جنگ کے پاکستانی ثالثوں سے رابطہ ہوا، رپورٹ
غیرملکی خبرایجنسی نے رپورٹ کیا ہے کہ امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران اور امریکا کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے کے لیے ثالثی کرنے والے پاکستانی رابطہ کاروں سے بات چیت کی ہے۔
رائٹرز نے بتایا کہ ایک باخبر ذریعے کا کہنا تھا کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران تنازع کے حوالے سے ثالثی کرنے والے پاکستانی رابطہ کاروں سے بات کی، جو اس بات کی علامت ہے کہ تنازع کے خاتمے کے لیے ان کے کردار میں وسعت آ رہی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر جے ڈی وینس نے ذاتی طور پر اشارہ دیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ جنگ بندی کے لیے تیار ہیں تاہم اس کے لیے شرف یہ ہے کہ امریکا کے بعض مطالبات پورے کیے جائیں۔
اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ جے ڈی وینس نے ایک سخت پیغام بھی پہنچایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ جلدی میں ہیں اور خبردار کیا کہ اگر تہران کسی معاہدے پر آمادہ نہ ہوا تو ایرانی بنیادی ڈھانچے پر دباؤ بڑھایا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ اس وقت پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ جے ڈی وینس نے پانچویں ہفتے میں داخل ہونے والی ایران-امریکا-اسرائیل جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات میں زیادہ فعال کردار اختیار کر لیا ہے، ٹرمپ کے ممکنہ جانشین کے طور پر 2028 کے صدارتی انتخابات میں اہم امیدوار تصور کیے جانے والے جے ڈی وینس نے اس تنازع میں محتاط رویہ اپنایا ہے، جو امریکا کی طویل مدتی فوجی مداخلت پر ان کے پرانے خدشات کی عکاسی کرتا ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے جو ٹیم بنائی تھی وہ مذاکرات میں مصروف ہے، نائب صدر جے ڈی وینس، سیکریٹری اسٹیٹ مارکو روبیو اور امریکی خصوصی نمائندگان اسٹیو ویٹکوف اور جیراڈ کشنر بھی مذاکرات میں مصروف ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اس امید کے ساتھ ایران کے توانائی کے نیٹ ورک پر حملے 6 اپریل تک مؤخر کر دیے گئے ہیں کہ تہران کے ساتھ معاہدہ ہوجائے لیکن ایسا نہیں ہوا تو امریکا ایرانی بنیادی ڈھانچے پر حملے کرے گا۔
Today News
ایران نے مذاکرات کیلئے درخواست کے ٹرمپ کے دعوے کو مسترد کردیا
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کیے گئے اس دعوے کو مسترد کردیا ہے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ایران کے صدر نے امریکا کو مذاکرات کی درخواست کی ہے۔
ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بیان میں کہا کہ ایران کی جانب سے جنگ بندی کی درخواست کا ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ جھوٹ اور بے بنیاد ہے۔
ایرانی صدر کے دفتر کے کمیونیکیشنز اور انفارمیشن کے نائب سربراہ سید مہدی طباطبائی نے کہا کہ جنگ کے خاتمے کے حوالے سے ایران کا مؤقف تبدیل نہیں ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دشمن فورسز کے خلاف ملک کی سلامتی کے دفاع اور مسلط کی گئی جنگ کے خاتمے کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کی پوزیشن کسی صورت تبدیل نہیں ہوئی ہے اور اس حوالے سے مبہم اور مجرمان کے جھوٹ پر توجہ نہیں دی جائے۔
سید مہدی طباطبائی نے کہا کہ ایرانی قوم اپنی مادر وطن کی حفاظت کے لیے پرعزم، ثابت قدم اور متحد ہے۔
قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرتھ سوشل میں بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ ایرانی نئی حکومت کے صدر نے امریکا کو جنگ بندی کی درخواست کی ہے لیکن ہم اس وقت تک کارروائیاں جاری رکھیں گے جب تک آبنائے ہرمز مکمل طور پر محفوظ طریقے سے بحال نہیں کی جاتی۔
Source link
-
Magazines2 weeks ago
STREAMING: BUILT FOR ACTION – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Buttler ready to continue England career despite ‘poor’ T20 World Cup – Sport
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Turning grief into purpose – Newspaper
-
Entertainment2 weeks ago
Rabeeca Khan’s Father’s Tips For Daughters Marriages
-
Magazines2 weeks ago
Story time: The woman in the red dress – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Pakistan, India in same Hockey World Cup pool – Sport
-
Today News2 weeks ago
رمضان، عید اور پٹرول بم
-
Magazines2 weeks ago
Story time: The cost of peer pressure – Newspaper