Connect with us

Today News

لاہور، گھر میں آتشزدگی سے دو معصوم بچے جاں بحق

Published

on



لاہور:

ڈی ایچ اے فیز 5، جے بلاک میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں گھر میں لگنے والی آگ نے دو کمسن بچوں کی زندگیاں چھین لیں۔

ریسکیو 1122 کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں مگر بدقسمتی سے جب ریسکیو اہلکار گھر میں داخل ہوئے تو دونوں بچے پہلے ہی دم توڑ چکے تھے۔

جاں بحق ہونے والوں میں 5 سالہ سعد ولد عنصر اور 3 سالہ علیزہ ولد عنصر شامل ہیں، جن کی اچانک موت نے گھر میں کہرام مچا دیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ پر قابو پا کر آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

ایران کی اسرائیل پر میزائل حملوں کی تازہ لہر، تل ابیب سمیت کئی شہروں میں دھماکے

Published

on



TEL AVIV:

ایران کی جانب سے اسرائیل کے مختلف شہروں پر میزائل حملوں کی تازہ لہر کے نتیجے میں تل ابیب سمیت متعدد شہروں میں دھماکوں اور نقصان کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایک میزائل نے بنی براک کو نشانہ بنایا، جبکہ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ شمالی علاقے گالیلی میں بھی دو راکٹ گرے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق تل ابیب، رامت گان اور بنی براک میں میزائلوں کے ملبے گرنے سے متعدد مقامات پر نقصان ہوا، جبکہ صرف تل ابیب میں 11 مختلف جگہوں پر میزائلوں کے ٹکڑے گرے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق بنی براک کے مشرقی علاقے میں کم از کم 3 افراد زخمی ہوئے ہیں، جبکہ کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

حملوں کے بعد متعلقہ علاقوں میں ایمرجنسی سروسز کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے جبکہ صورتحال پر قریبی نظر رکھی جا رہی ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

امریکا اور اسرائیل کے فضائی حملے میں سابق ایرانی وزیر خارجہ شدید زخمی، اہلیہ شہید

Published

on


امریکا اور اسرائیل کے فضائی حملے میں ایران کے سابق وزیر خارجہ اور سینئر خارجہ پالیسی عہدیدار کمال خرازی شدید زخمی ہوگئے جبکہ ان کی اہلیہ شہید ہو گئیں۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹریٹجک کونسل آن فارن ریلیشنز کے سربراہ اور سابق وزیر خارجہ کمال خرازی کی رہائش گاہ کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو کر اسپتال منتقل کیے گئے۔

کمال خرازی ایران کی اعلیٰ قیادت کے قریبی مشیر سمجھے جاتے ہیں اور وہ شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے اہم مشیروں میں شامل رہے ہیں۔ نئی قیادت میں بھی مجتبیٰ خامنہ ای نے انہیں ان کے عہدے پر برقرار رکھا ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

امریک عوام سے کوئی دشمنی نہیں، ایرانی صدر کا امریکی عوام کے نام خط

Published

on



تہران:

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکی عوام کے نام ایک کھلا خط لکھتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایران کی امریکی عوام سے کوئی دشمنی نہیں اور نہ ہی ایران ان کے لیے خطرہ ہے۔

ایرانی صدر نے اپنے خط میں کہا کہ ایران کو ایک خطرے کے طور پر پیش کرنا نہ صرف موجودہ حقائق کے منافی ہے بلکہ تاریخی تناظر میں بھی درست نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران کے اہم انفرااسٹرکچر پر حملے دراصل ملک کو نشانہ بنانے کے مترادف ہیں جن کے اثرات خطے سے باہر تک محسوس کیے جا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے حالیہ حملوں کا جواب عزم اور حوصلے کے ساتھ دیا اور اپنی خودمختاری کے دفاع میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

صدر پزشکیان نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ایران میں واشنگٹن کے حوالے سے عدم اعتماد کی کئی وجوہات ہیں، جن میں غیر ملکی مداخلت اور غیر انسانی پابندیاں شامل ہیں۔ انہوں نے 1953 کی فوجی بغاوت کو اس عدم اعتماد کی بنیادی وجہ قرار دیا۔

ایرانی صدر نے اپنے پیغام میں کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ حقائق کو درست تناظر میں دیکھا جائے اور عوامی سطح پر بہتر تعلقات کے لیے سنجیدہ کوششیں کی جائیں۔





Source link

Continue Reading

Trending