Connect with us

Today News

کراچی بندرگاہ پر پھنسے پرانے کنٹینرز ہٹانے کے لیے 30 دن کی مہلت

Published

on



کراچی:

کراچی بندرگاہ پر پھنسے ہوئے پرانے کنٹینرز ہٹانے کے لیے 30 دن کی مہلت  دے دی گئی۔

وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری کی زیرصدارت کراچی بندر گاہ پر پھنسے پرانے کنٹینرز سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں انہوں نے پرانے کنٹینرز ہٹانے کے لیے 30 روزہ مہلت  دے دی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ علاقائی صورتحال کے پیش نظر بندرگاہوں پر ٹرانس شپمنٹ کارگو میں اضافہ ہوا ہے۔ بندرگاہوں پر رش کم کرنے کے لیے جامع حکمت عملی ناگزیر قرار ہے۔

انہوں نے کنٹینرز کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کے پی ٹی اور ٹرمینل آپریٹرز سے شفٹنگ پلان بھی طلب کرلیا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آف ڈاک ٹرمینلز پر کارگو منتقلی کے لیے واضح کمرشل میکنزم بنائیں گے۔ انہوں نے آف ڈاک سہولیات اور ٹرانس شپمنٹ کارگو کا مکمل ریکارڈ رکھنے کی ہدایت  بھی جاری کی۔

جنید انوار چوہدری نے کہا کہ اضافی سامان، لکڑی کے پیلیٹس اور غیر استعمال شدہ آلات جلد ہٹائے جائیں۔ ان اقدامات سے بندرگاہوں پر رش کم، تجارت میں آسانی اور لاجسٹکس نظام بہتر ہوگا۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

اسلام آباد؛ وفاقی و نجی تعلیمی اداروں میں کلاسز اب 4روز ہوں گی

Published

on



اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں میں کلاسز اب چار روز ہوں گی، پیرا نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

پیرا نوٹیفکیشن کے مطابق پیر سے جمعرات تک 4 روزہ تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔

کفایت شعاری مہم کی پیش نظر وفاقی سرکاری تعلیمی ادارے بھی پیر سے جمعرات تک اسکول کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

وفاقی نظامت تعلیمات نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق کلاسز پیر سے جمعرات تک ہوں گی۔



Source link

Continue Reading

Today News

کراچی میں بارش، کرنٹ لگنے سے 3افراد جاں بحق

Published

on



شہر میں موسلادھار بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے اب تک 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

نیو کراچی حسن بروہی گوٹھ نزد بشیر چوک کے قریب گھر میں کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

اسی طرح، سپر ہائی وے آحسن  آباد سیکٹر 3 میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص اور پی آئی بی کالونی کوئٹہ ہوٹل کے قریب کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

جاں بحق افراد کو کرنٹ کیسے لگا، اس کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکی۔



Source link

Continue Reading

Today News

اثاثہ جات سے متعلق الیکشن کمیشن نوٹس کیخلاف عمر ایوب کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

Published

on



پشاور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کے خلاف اثاثہ جات سے متعلق الیکشن کمیشن آف پاکستان کے نوٹس کے خلاف دائر درخواست پر سماعت مکمل کرلی گئی، عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

سماعت دو رکنی بینچ نے کی، جس میں جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس فرح جمشید شامل تھے۔ درخواست گزار کے وکیل، الیکشن کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر لا اور دیگر وکلا عدالت میں پیش ہوئے۔

درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ اسپیکر کی جانب سے عمر ایوب کے خلاف الیکشن کمیشن کو بھیجا گیا ریفرنس غیر قانونی تھا اور قانونی تقاضے پورے کیے بغیر ارسال کیا گیا۔ وکیل کے مطابق الیکشن کمیشن نے بھی اسی روز اثاثہ جات سے متعلق نوٹس جاری کر دیا۔

وکیل نے مزید بتایا کہ ابتدائی سماعت میں عدالت نے الیکشن کمیشن کے نوٹس کو معطل کر دیا تھا۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ریمارکس دیے کہ اس معاملے پر مناسب حکم جاری کیا جائے گا، اور بعد ازاں فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔



Source link

Continue Reading

Trending