Connect with us

Today News

اثاثہ جات سے متعلق الیکشن کمیشن نوٹس کیخلاف عمر ایوب کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

Published

on



پشاور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کے خلاف اثاثہ جات سے متعلق الیکشن کمیشن آف پاکستان کے نوٹس کے خلاف دائر درخواست پر سماعت مکمل کرلی گئی، عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

سماعت دو رکنی بینچ نے کی، جس میں جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس فرح جمشید شامل تھے۔ درخواست گزار کے وکیل، الیکشن کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر لا اور دیگر وکلا عدالت میں پیش ہوئے۔

درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ اسپیکر کی جانب سے عمر ایوب کے خلاف الیکشن کمیشن کو بھیجا گیا ریفرنس غیر قانونی تھا اور قانونی تقاضے پورے کیے بغیر ارسال کیا گیا۔ وکیل کے مطابق الیکشن کمیشن نے بھی اسی روز اثاثہ جات سے متعلق نوٹس جاری کر دیا۔

وکیل نے مزید بتایا کہ ابتدائی سماعت میں عدالت نے الیکشن کمیشن کے نوٹس کو معطل کر دیا تھا۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ریمارکس دیے کہ اس معاملے پر مناسب حکم جاری کیا جائے گا، اور بعد ازاں فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

میں نے میچ کافی ہروائے ہیں تو کافی جتوائیں بھی ہیں، حارث رؤف

Published

on



لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف کہتے ہیں کہ پرفارمنس پر تنقید کریں لیکن تمیز کے دائرے میں  رہ کر کریں، میں کسی کی نہیں سنتا، جس کا دل کرتا ہے وہ اپنی رائے دیتا رہے۔ میں نے میچ کافی ہروائے ہیں تو کافی جتوائیں بھی ہیں۔

ایل سی سی اے گراونڈ میں  پریکٹس سیشن پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے حارث رؤف نے کہا کہ پہلے لوگوں کو میچ کی صورتحال جاننا چاہیے پھر کرکٹ پر بات کرنی چاہیے۔لوگ سوشل میڈیا پر بات تو کر دیتے ہیں لیکن یہ نہیں جانتے کہ کیا بات کرنی ہے۔

حارث روف کا موقف تھا کہ فخر زمان کو اگلے میچز میں مس کریں گے، وہ ہمارے اہم کھلاڑی ہیں۔ حارث روف کا کہنا ہے کہ میں پوری دنیا میں کرکٹ کھیلتا ہوں،مجھے بطور کھلاڑی اپنے آپ پر اعتماد ہے۔پیٹر سڈل میں ٹیم ممبر رہا ہےاس سے کافی کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیٹر سڈل کی فٹنس دیکھ کر کافی متاثر ہوں، ان کے ساتھ ہنسی مذاق چلتا رہتا ہے۔ ماضی میں کئی میچز جتوائے ہوئے ہیں، پریشانی والی بات نہیں ہے، شاہین تمام کھلاڑیوں کو بہت اعتماد دیتے ہیں، ٹیم انتظامیہ  کی طرف سے  انعامات  کا سلسلہ رکا نہیں ۔دو کھلاڑیوں کو فرنچائز کی جانب سے مہنگا فون مل چکا ہے۔



Source link

Continue Reading

Today News

ایران: حکومت مخالف احتجاج کے دوران فوجی تنصیب پر حملے میں ملوث شہری کو پھانسی

Published

on



ایران میں رواں برس جنوری میں  حکومت کے خلاف احتجاج کے دوران فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے میں ملوث شہری کو پھانسی دے دی گئی جبکہ شمال مغربی صوبے زنجان میں حملہ ممالک کے نیٹ ورکس کے لیے کام کرنے کے الزام میں 5 افراد گرفتار کیے گئے۔

ایران کی عدلیہ کے خبررساں ادارے میزان کے مطابق جنوری میں احتجاج کے دوران ایک خفیہ فوجی تنصیب پر حملے میں ملوث شہری کو پھانسی دے دی گئی، مذکورہ شہری کی سزا رحم کی اپیل مسترد ہونے کے بعد سپریم کورٹ نے برقرار رکھی تھی۔

بیان میں کہا گیا کہ پھانسی پانے والے شہری امیرحسین حاتمی کو تہران میں ایک محدود فوجی مقام میں داخل ہونے، تنصیب کو نقصان پہنچانے، آگ لگانے،  اسلحہ، گولہ و بارود پر قبضہ کرنے کی کوشش کرنے کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔

میزبان کے بیان کے مطابق شہری نے ان پر عائد کیے گئے تمام الزامات دوران تفتیش تسلیم کیے تھے۔

ایرنی عدلیہ کے پہلے نائب سربراہ حمزہ خلیلی نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ رواں برس جنوری میں ہوئے ملک گیر مظاہرے حکومت مخالف تحریک تھی جس سے حکام نے اسلامی جمہوریہ کی تاریخ کی سب سے بڑی کریک ڈاؤن قرار دیتے ہوئے دبایا تھا اور اس حوالے سے بنائے گئے مقدمات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور سزاؤں پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ ایران نے جنوری میں مظاہروں کے دوران دو پولیس اہلکاروں کے قتل کے الزام میں تین افراد کو گزشتہ ماہ پھانسی دی تھی، جس پر انسانی حقوق کی تنظیموں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ تہران بڑھتے ہوئے فوجی اور بین الاقوامی دباؤ کے دوران سیاسی قیدیوں اور مظاہرین کے خلاف پھانسیوں میں اضافہ کر رہا ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بیان میں ایران میں مظاہروں میں شامل شہریوں کو سزائے موت دینے پر برہمی کا اظہار کیا تھا اور الزام عائد کیا تھا کہ دوران حراست ان شہریوں پر تشدد اور ناروا سلوک کیا جا رہا ہے۔

زنجان میں دشمن نیٹ ورکس کیلئے کام کرنے والے 5 افراد گرفتار

ایرانی حکام نے بتایا کہ شمال مغربی صوبے زنجان میں  5 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن پر الزام تھا کہ وہ دشمن نیٹ ورکس کے لیے کام کر رہے تھے۔

ایرانی میڈیا نے بتایا کہ پاسداران انقلاب کی سیکیورٹی یونٹ نے زنجان میں جن افراد کو گرفتار کیا ہے وہ دشمن سے جڑے ہوئے تھے اور حملہ آور ممالک کے نیٹ ورکس کے ساتھ مل کر ان کے آلہ کار کے طور پر کام کر رہے تھے۔

ایرانی حکام نے دوران جنگ ملک کے اندر اور بیرون ملک مقیم اپنے شہریوں کو امریکا یا اسرائیلی مفادات کے لیے کام کرنے سے متعدد مرتبہ خبردار کیا ہے۔



Source link

Continue Reading

Today News

ایک سال میں 65 لاکھ فحش ویب سائٹس بلاک، 1100 سے زائد سائبر مقدمات درج، توہین آمیز مواد پر رپورٹ پیش

Published

on



پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور وفاقی تحقیقاتی ادارے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے ٹک ٹاک اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز توہین آمیز فحش مواد سے متعلق رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کردی۔

قومی اسمبلی میں این سی سی آئی اے کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا ٹک ٹاک پر توہین آمیز فحش مواد کی روک تھام  کیلئے اقدامات جاری ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ سال سائبر ہراسگی پر545، نفرت انگیز تقریروں پر 322، جعلی معلومات دینے پر 187،بچوں سے زیادتی پر 58 مقدمات کا اندراج کیا گیا ۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 360 خواتین 110مرد سائبر ہراسمنٹ کا شکار ہوئیں جبکہ نفرت انگیز تقاریر پر 42 خواتین،273مرد متاثر ہوئے، اسی کے ساتھ غلط معلومات کی فراہمی سے 21 خواتی ن180 مرد متاثر ہوئے۔

این سی سی آئی اے نے رپورٹ میں بتایا کہ توہین آمیز مواد پر 600 سے زائد یو آر ایلز بلاک کیے گئے جبکہ 435 شکایات درج کی گئی جن میں سے 98 کی انکوائریز اور 42 مقدمات درج ہوئے جبکہ توہین آمیز فحش مواد پر 73 افراد کو گرفتار کیا گیا، عدالتوں میں 3 افراد کو سزائیں دی۔

پی ٹی اے نے بتایا کہ ایک سال کے دوران 15 لاکھ غیر قانونی یو آر ایلز کے خلاف کاروائی کی، 65 لاکھ فحش مواد کی ڈومینز کوڈبلیو ایم ایس کے ذریعے بلاک کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایچ ٹی ٹی پی ایس ویب سائٹس کو مکمل بلاک کرنے کے لیے ڈبلیو ایم ایس سسٹم فعال کردیا گیا ہے۔



Source link

Continue Reading

Trending