Today News
کراچی میں بارش، کرنٹ لگنے سے 3افراد جاں بحق
شہر میں موسلادھار بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے اب تک 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
نیو کراچی حسن بروہی گوٹھ نزد بشیر چوک کے قریب گھر میں کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
اسی طرح، سپر ہائی وے آحسن آباد سیکٹر 3 میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص اور پی آئی بی کالونی کوئٹہ ہوٹل کے قریب کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
جاں بحق افراد کو کرنٹ کیسے لگا، اس کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکی۔
Source link
Today News
آئی پی ایل میچ میں ہنگامہ آرائی، شائقین آپس میں گتھم گتھا، ویڈیو وائرل
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا ایک میچ اس وقت خبروں کی زینت بن گیا جب میدان میں کرکٹ کے بجائے شائقین کے درمیان جھگڑا دیکھنے میں آیا۔
دہلی کیپیٹلز اور لکھنؤ سپر جائنٹس کے درمیان کھیلے گئے میچ کے دوران اسٹیڈیم میں موجود شائقین آپس میں گتھم گتھا ہوگئے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ واقعے کے بعد اسٹیڈیم کی سیکیورٹی پر بھی سوالات اٹھنا شروع ہوگئے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شائقین نے ایک دوسرے پر مکے اور لاتوں سے حملے کیے، جس سے ماحول کشیدہ ہوگیا۔ بعد ازاں پولیس کی مداخلت سے صورتحال کو قابو میں لایا گیا۔
🚨 Army deployed in IPL matches to control fans
A few days ago phones were stolen and now fans are fighting among themselves even BSF army couldn't stop them. #TATAIPL #LSKvsDC #KKRvsSRH pic.twitter.com/1779XhDGKk
— Tehseen Qasim (@Tehseenqasim) April 2, 2026
واقعے پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے افسوسناک قرار دیا۔ شائقین کا کہنا تھا کہ وہ اسٹیڈیم کرکٹ دیکھنے آتے ہیں نہ کہ اس طرح کے ناخوشگوار واقعات کا حصہ بننے کے لیے آتے ہیں۔
واضح رہے کہ میچ میں دہلی کیپیٹلز نے لکھنؤ سپر جائنٹس کو 6 وکٹوں سے شکست دی، تاہم شائقین کی لڑائی نے میچ کے نتائج کو پس منظر میں دھکیل دیا۔
Source link
Today News
میں نے میچ کافی ہروائے ہیں تو کافی جتوائیں بھی ہیں، حارث رؤف
لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف کہتے ہیں کہ پرفارمنس پر تنقید کریں لیکن تمیز کے دائرے میں رہ کر کریں، میں کسی کی نہیں سنتا، جس کا دل کرتا ہے وہ اپنی رائے دیتا رہے۔ میں نے میچ کافی ہروائے ہیں تو کافی جتوائیں بھی ہیں۔
ایل سی سی اے گراونڈ میں پریکٹس سیشن پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے حارث رؤف نے کہا کہ پہلے لوگوں کو میچ کی صورتحال جاننا چاہیے پھر کرکٹ پر بات کرنی چاہیے۔لوگ سوشل میڈیا پر بات تو کر دیتے ہیں لیکن یہ نہیں جانتے کہ کیا بات کرنی ہے۔
حارث روف کا موقف تھا کہ فخر زمان کو اگلے میچز میں مس کریں گے، وہ ہمارے اہم کھلاڑی ہیں۔ حارث روف کا کہنا ہے کہ میں پوری دنیا میں کرکٹ کھیلتا ہوں،مجھے بطور کھلاڑی اپنے آپ پر اعتماد ہے۔پیٹر سڈل میں ٹیم ممبر رہا ہےاس سے کافی کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پیٹر سڈل کی فٹنس دیکھ کر کافی متاثر ہوں، ان کے ساتھ ہنسی مذاق چلتا رہتا ہے۔ ماضی میں کئی میچز جتوائے ہوئے ہیں، پریشانی والی بات نہیں ہے، شاہین تمام کھلاڑیوں کو بہت اعتماد دیتے ہیں، ٹیم انتظامیہ کی طرف سے انعامات کا سلسلہ رکا نہیں ۔دو کھلاڑیوں کو فرنچائز کی جانب سے مہنگا فون مل چکا ہے۔
Source link
Today News
ایران: حکومت مخالف احتجاج کے دوران فوجی تنصیب پر حملے میں ملوث شہری کو پھانسی
ایران میں رواں برس جنوری میں حکومت کے خلاف احتجاج کے دوران فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے میں ملوث شہری کو پھانسی دے دی گئی جبکہ شمال مغربی صوبے زنجان میں حملہ ممالک کے نیٹ ورکس کے لیے کام کرنے کے الزام میں 5 افراد گرفتار کیے گئے۔
ایران کی عدلیہ کے خبررساں ادارے میزان کے مطابق جنوری میں احتجاج کے دوران ایک خفیہ فوجی تنصیب پر حملے میں ملوث شہری کو پھانسی دے دی گئی، مذکورہ شہری کی سزا رحم کی اپیل مسترد ہونے کے بعد سپریم کورٹ نے برقرار رکھی تھی۔
بیان میں کہا گیا کہ پھانسی پانے والے شہری امیرحسین حاتمی کو تہران میں ایک محدود فوجی مقام میں داخل ہونے، تنصیب کو نقصان پہنچانے، آگ لگانے، اسلحہ، گولہ و بارود پر قبضہ کرنے کی کوشش کرنے کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔
میزبان کے بیان کے مطابق شہری نے ان پر عائد کیے گئے تمام الزامات دوران تفتیش تسلیم کیے تھے۔
ایرنی عدلیہ کے پہلے نائب سربراہ حمزہ خلیلی نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ رواں برس جنوری میں ہوئے ملک گیر مظاہرے حکومت مخالف تحریک تھی جس سے حکام نے اسلامی جمہوریہ کی تاریخ کی سب سے بڑی کریک ڈاؤن قرار دیتے ہوئے دبایا تھا اور اس حوالے سے بنائے گئے مقدمات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور سزاؤں پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔
خیال رہے کہ ایران نے جنوری میں مظاہروں کے دوران دو پولیس اہلکاروں کے قتل کے الزام میں تین افراد کو گزشتہ ماہ پھانسی دی تھی، جس پر انسانی حقوق کی تنظیموں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ تہران بڑھتے ہوئے فوجی اور بین الاقوامی دباؤ کے دوران سیاسی قیدیوں اور مظاہرین کے خلاف پھانسیوں میں اضافہ کر رہا ہے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بیان میں ایران میں مظاہروں میں شامل شہریوں کو سزائے موت دینے پر برہمی کا اظہار کیا تھا اور الزام عائد کیا تھا کہ دوران حراست ان شہریوں پر تشدد اور ناروا سلوک کیا جا رہا ہے۔
زنجان میں دشمن نیٹ ورکس کیلئے کام کرنے والے 5 افراد گرفتار
ایرانی حکام نے بتایا کہ شمال مغربی صوبے زنجان میں 5 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن پر الزام تھا کہ وہ دشمن نیٹ ورکس کے لیے کام کر رہے تھے۔
ایرانی میڈیا نے بتایا کہ پاسداران انقلاب کی سیکیورٹی یونٹ نے زنجان میں جن افراد کو گرفتار کیا ہے وہ دشمن سے جڑے ہوئے تھے اور حملہ آور ممالک کے نیٹ ورکس کے ساتھ مل کر ان کے آلہ کار کے طور پر کام کر رہے تھے۔
ایرانی حکام نے دوران جنگ ملک کے اندر اور بیرون ملک مقیم اپنے شہریوں کو امریکا یا اسرائیلی مفادات کے لیے کام کرنے سے متعدد مرتبہ خبردار کیا ہے۔
Source link
-
Magazines2 weeks ago
STREAMING: BUILT FOR ACTION – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Buttler ready to continue England career despite ‘poor’ T20 World Cup – Sport
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Turning grief into purpose – Newspaper
-
Magazines2 weeks ago
Story time: The woman in the red dress – Newspaper
-
Today News2 weeks ago
رمضان، عید اور پٹرول بم
-
Today News2 weeks ago
یوم پاکستان اور اس کے تقاضے
-
Today News1 week ago
ایران کے کلسٹر میزائلوں سے اسرائیل پر تازہ حملے، صہیونی دفاعی نظام ناکام رہا
-
Magazines2 weeks ago
Story time: The cost of peer pressure – Newspaper