Today News
ایک سال میں 65 لاکھ فحش ویب سائٹس بلاک، 1100 سے زائد سائبر مقدمات درج، توہین آمیز مواد پر رپورٹ پیش
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور وفاقی تحقیقاتی ادارے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے ٹک ٹاک اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز توہین آمیز فحش مواد سے متعلق رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کردی۔
قومی اسمبلی میں این سی سی آئی اے کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا ٹک ٹاک پر توہین آمیز فحش مواد کی روک تھام کیلئے اقدامات جاری ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ سال سائبر ہراسگی پر545، نفرت انگیز تقریروں پر 322، جعلی معلومات دینے پر 187،بچوں سے زیادتی پر 58 مقدمات کا اندراج کیا گیا ۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ 360 خواتین 110مرد سائبر ہراسمنٹ کا شکار ہوئیں جبکہ نفرت انگیز تقاریر پر 42 خواتین،273مرد متاثر ہوئے، اسی کے ساتھ غلط معلومات کی فراہمی سے 21 خواتی ن180 مرد متاثر ہوئے۔
این سی سی آئی اے نے رپورٹ میں بتایا کہ توہین آمیز مواد پر 600 سے زائد یو آر ایلز بلاک کیے گئے جبکہ 435 شکایات درج کی گئی جن میں سے 98 کی انکوائریز اور 42 مقدمات درج ہوئے جبکہ توہین آمیز فحش مواد پر 73 افراد کو گرفتار کیا گیا، عدالتوں میں 3 افراد کو سزائیں دی۔
پی ٹی اے نے بتایا کہ ایک سال کے دوران 15 لاکھ غیر قانونی یو آر ایلز کے خلاف کاروائی کی، 65 لاکھ فحش مواد کی ڈومینز کوڈبلیو ایم ایس کے ذریعے بلاک کیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایچ ٹی ٹی پی ایس ویب سائٹس کو مکمل بلاک کرنے کے لیے ڈبلیو ایم ایس سسٹم فعال کردیا گیا ہے۔
Source link
Today News
پاسدارانِ انقلاب نے نئے ترجمان کی تقرری کا اعلان کردیا
اسلامی پاسداران انقلاب نے فضائی حملے میں شہید ہونے والے علی محمد کے بعد نیا ترجمان مقرر کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے بریگیڈیئر جنرل حسین محبی کو اپنا نیا ترجمان مقرر کیا ہے۔
یہ تبدیلی علی محمد کی شہادت کے بعد سامنے آئی ہے۔ نئے مقرر ہونے والے ترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین محبی پہلے میڈیا کمیونیکیشن میں کور کے سرکاری نمائندے کے طور پر کام کر چکے ہیں۔
اس تقرری کو عبداللہ حاجی صادقی کے دستخط کردہ ایک فرمان کے ذریعے باضابطہ شکل دی گئی، جو پاسداران انقلاب میں سپریم لیڈر کے نمائندے کے طور پر کام کرتے ہیں۔
Today News
پشاور میں سی این جی اسٹیشنز اچانک بند کر دیے گئے
پشاور میں سی این جی اسٹیشنز اچانک بند کر دیے گئے جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ذرائع کے مطابق گلبہار، جی ٹی روڈ اور یونیورسٹی روڈ سمیت مختلف علاقوں میں سی این جی اسٹیشنز کی سپلائی معطل کر دی گئی جبکہ اندرون شہر بھی تمام اسٹیشنز بند ہیں۔
سی این جی اسٹیشنز کی اچانک بندش کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکیں تاہم شہریوں نے متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
Today News
پیٹرول کی قیمت میں کمی سے شہری غیر مطمئن، بائیک رائیڈرز تاحال رعایت کے منتظر
اسلام آباد:
پیٹرول کی قیمت میں گزشتہ شب 80 روپے کی کمی سے شہری غیر مطمئن ہیں جبکہ حکومتی اعلان کے باوجود بائیک رائیڈرز تاحال رعایت ملنے کے منتظر ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں گزشتہ شب کمی کے اعلان پر مکمل عملدرآمد شروع ہوگیا ہے۔
وفاقی حکومت نے پٹرول 458 روپے سے کم کر کے 378 روپے فی لیٹر مقرر کر دیا ہے، جس کے بعد پیٹرول پمپس پر نئی قیمتوں میں پیٹرول فروخت کیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب ملک گیر احتجاج کے بعد پٹرول 80 روپے سستا ہونے پر شہریوں نے اس کمی کو مسترد کر دیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمتیں اب بھی عوام اور تنخواہ داروں کی دسترس سے باہر ہیں۔
شہریوں کے مطابق مہنگا پیٹرول ہونے کے نتائج تمام شعبہ زندگی پر پڑتے ہیں، جس کی وجہ سے مہنگائی کا ایک نیا طوفان آ چکا ہے، جس میں عام آدمی کا گزارہ کرنا ناممکن ہو چکا ہے۔
دریں اثنا حکومتی اعلان کے باوجود موٹر سائیکل سواروں کے لیے 100 روپے فی لیٹر کی رعایت سے متعلق ایس او پیز تاحال عملی شکل میں سامنے نہیں آ سکیں، جس سے بائیک رائیڈرز میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔
علاوہ ازیں ڈیزل کی قیمت میں کمی نہ کرنے کے باعث ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ بھی برقرار ہے۔ ٹرانسپورٹ گاڑیاں ڈیزل استعمال کرتی ہیں جو اب بھی ریکارڈ سطح پر مہنگا ہے، جس کی وجہ سے اسٹاپ ٹو اسٹاپ کرایہ 60 روپے تک پہنچ چکا ہے اور عوام پریشان ہیں۔
-
Today News2 weeks ago
ایران کے کلسٹر میزائلوں سے اسرائیل پر تازہ حملے، صہیونی دفاعی نظام ناکام رہا
-
Sports1 week ago
Sinner powers past Michelsen to reach Miami quarter-finals
-
Today News2 weeks ago
یوم پاکستان اور اس کے تقاضے
-
Magazines1 week ago
The secret life of insects in the urban world
-
Sports1 week ago
Sabalenka, Sinner keep ‘Sunshine Double’ in sight with Miami Open wins
-
Today News2 weeks ago
ایم کیو ایم کے دو سابق گورنرز
-
Sports2 weeks ago
Pakistan’s hockey World Cup qualification is a small step, but there is a long way to go
-
Sports1 week ago
PSL 11 set to start with Lahore-Hyderabad clash