Connect with us

Today News

فرانس؛ پیرس میں مسلمانوں کے اجتماع پر پابندی، سیکیورٹی خطرہ قرار

Published

on



فرانس کی پولیس نے پیرس میں مسلمانوں کے سالانہ اجتماع کو سیکیورٹی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے اس پر پابندی عائد کردی ہے۔

غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فرانس کی پولیس کے اعلیٰ افسر نے بتایا کہ پیرس کے علاقے میں آنے والے دنوں میں ہونے والے مسلمانوں کے سالانہ اجتماع پر پابندی عائد کر دی گئی ہے کیونکہ اسے سیکیورٹی کے لیے خطرہ قرار دیا گیا ہے۔

پیرس کے پولیس چیف پیٹرس فاؤر نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ وزیر داخلہ لوراں نونیز کی درخواست پر میں نے 3 اپریل سے 6 اپریل تک پیرس کے لے بورژے ایگزیبیشن سینٹر میں منعقد ہونے والے فرانس میں مسلمانوں کے 40ویں سالانہ اجتماع پر پابندی عائد کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ ایک ایسے قومی اور بین الاقوامی تناظر میں کیا گیا ہے جہاں کشیدگی میں اضافہ، دہشت گردی کے خطرات میں اضافہ، بدامنی کے خدشات اور آنے والے دنوں میں سڑکوں پر پولیس کی بھاری موجودگی شامل ہے۔

خیال رہے کہ یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر جنگ مسلط کی گئی ہے جس کے اثرات دنیا بھر میں محسوس کیے جا رہے ہیں، اس کے علاوہ گزشتہ ہفتے بینک آف امریکا کے دفاتر پر بم حملے کی ناکام کوشش کے بعد فرانس نے پیرس بھر میں حساس مقامات پر سیکیورٹی بڑھا دی ہے۔

اجتماع کا انتظام کرنے والے ادارے کے سربراہ مخلوف مامیچ نے فرانسیسی حکومت کے اس فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے پابندی کے حکم کی تصدیق کی اور کہا کہ ان کی تنظیم اس فیصلے کے خلاف قانونی اپیل کرے گی۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

کراچی، بادلوں کی گرج چمک اور موسلا دھار بارش نے شہریوں کو دسمبر کی یاد دلا دی

Published

on



کراچی:

شہر قائد میں اپریل کا مہینہ اچانک دسمبر جیسا محسوس ہونے لگا جہاں بادلوں کی خوفناک گرج چمک کے ساتھ مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

اطلاعات کے مطابق بلدیہ، مواچھ گوٹھ، ناظم آباد اور اورنگی ٹاؤن میں بارش نے موسم سرد بنا دیا، جبکہ لیاقت آباد، گولیمار، گلشن اقبال اور واٹر پمپ کے علاقوں میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی۔

سرجانی ٹاؤن میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش نے شہریوں کو حیران کر دیا، جبکہ لیاری، صدر، ایم اے جناح روڈ اور آئی آئی چندریگر روڈ پر بھی بادل خوب برسے۔

اسی طرح منگھوپیر، سائٹ اور پاک کالونی کے اطراف میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہا، جبکہ حب اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش نے جل تھل ایک کر دیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں کے دوران مزید بارش کا امکان ہے، جس کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

یہ وہ قیادت ہے جو مشکل حالات میں بھی عوام کو تنہا نہیں چھوڑتی، مریم اورنگزیب کا پیغام

Published

on



لاہور:

مسلم لیگ ن کی رہنما اور پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ میں ‏وزیراعظم شہباز شریف کو دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں جنہوں نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باوجود ایک ماہ تک اس کا بوجھ عوام پر منتقل نہیں ہونے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ صرف ایک فیصلہ نہیں بلکہ ذمہ دار قیادت، مؤثر حکمتِ عملی اور بہترین فِسکل مینجمنٹ کی واضح مثال ہے۔

سینئر وزیر کے مطابق وزیراعظم نے نہایت دانشمندی کے ساتھ فِسکل اسپیس پیدا کی، کفایت شعاری کے اقدامات اختیار کیے، غیر ضروری اخراجات میں کمی کی، اور ہر ممکن طریقے سے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کی۔

یہ امر بھی قابلِ تحسین ہے کہ عالمی سطح پر جہاں مختلف ممالک میں پٹرول کی قلت اور قیمتوں میں شدید اضافہ دیکھنے میں آیا، وہاں پاکستان کو اس بحران سے محفوظ رکھا گیا، یہ مضبوط پالیسی اور مؤثر سپلائی چین مینجمنٹ کا ثبوت ہے۔

‏مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ یہ فرق ہوتا ہے ایک ذمہ دار قیادت اور ایک ایسی قیادت میں جس نے اپنی جھوٹی اور مصنوعی سیاست کو بچانے کے لیے ملک کو بحرانوں میں دھکیل دیا۔

مسلم لیگی رہنما نے کہا کہ ‏آج ہر پاکستانی کو فخر ہونا چاہیے کہ اس کی قیادت شہباز شریف جیسے ذمہ دار اور سنجیدہ رہنما کے ہاتھ میں ہے، جو مشکل ترین حالات میں بھی عوام کو ریلیف دینے کے لیے عملی اقدامات کر رہا ہے۔

‏آج بھی جب قیمتوں میں اضافہ ناگزیر تھا، تو اسے عام عوام پر مکمل بوجھ ڈالنے کے بجائے ٹارگیٹڈ سبسڈی کے ذریعے متوازن کیا گیا۔

2 ویلرز استعمال کرنے والے محنت کش طبقے، چھوٹے کسانوں (25 ایکڑ سے کم زمین رکھنے والے)، اور ٹرانسپورٹ سیکٹر کو خصوصی ریلیف دے کر مہنگائی کے اثرات کو کم کرنے کی سنجیدہ کوشش کی گئی ہے۔

‏یہ وہ قیادت ہے جو مشکل حالات میں بھی عوام کو تنہا نہیں چھوڑتی، بلکہ ہر ممکن حد تک سہارا دیتی ہے۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ پاکستان ایسے رہنما کے ہاتھوں میں ہے جو عوام کے دکھ درد کو سمجھتا ہے اور ان کے لیے عملی اقدامات کرتا ہے۔

‏میں اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کو  وفاق کی اکائیوں اور پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کو اکھٹا ہونے پہ مبارکباد دیتی ہوں اور تمام وزرائےاعلیٰ کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔

‏ہم انشااللہ ایک قوم بن کر ان مشکل حالات کامقابلہ کریں گے انشاءاللہ

‏انشاءاللہ، جیسے جیسے عالمی حالات بہتر ہوں گے، اسی عزم اور حکمت کے ساتھ مزید ریلیف بھی فراہم کیا جائے گا۔

‏پاکستان ہمیشہ زندہ باد





Source link

Continue Reading

Today News

پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ

Published

on



حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ کردیا۔

حکومت نے ایک ہفتے کیلیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل فی لیٹر 184 روپے 49 پیسے کا اضافہ کرنے کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق مٹی کا تیل بھی  34روپے 8 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا ہے۔

اضافے کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 467روپے 48 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔



Source link

Continue Reading

Trending