Today News
اﷲ ہے بس پیار ہی پیار۔۔۔۔۔!
انشرہ طارق
محبت کا لفظ خود اپنے اندر بڑی مٹھاس، کشش، لذت اور لطف رکھتا ہے۔ کسی کے بھی تعلق کے ساتھ یہ بولا جائے تو دل میں زندگی کی لہر دوڑ جاتی ہے۔ اﷲ اور اس کے آخری پیارے رسول کریم ﷺ سے محبت تو سب سے پاکیزہ اور مقدس جذبہ ہے۔ خوش قسمت لوگ ہی اس پاکیزہ جذبے سے آشنا ہوتے ہیں اور ہمیشہ اس جذبے کو اولین ترجیح دیتے ہیں۔
مفہوم: ’’اور ایمان والے اﷲ کی محبت میں بہت سخت ہوتے ہیں۔‘‘
(سورۃ البقرہ)
حقیقی محبت کی حق دار تو صرف ایک ہی ہستی ہے اور وہ ہے اس دو جہانوں کے مالک اﷲ رب العزت کی کی عظیم و مقدس ہستی۔ آج تک کوئی ایسا پیمانہ نہیں بنا جو ماں کی محبت کو ناپ سکے اور اﷲ پاک تو ستر ماؤں سے زیادہ پیار کرنے والے ہیں۔ کوئی اﷲ کی محبت کی گہرائی کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔ اﷲ پاک نے تو انسان کی تھوڑی سی مشقت کے بدلے پوری جنت سجا دی۔ جس میں انسان کی آسائش کے لیے ہر چیز رکھ دی۔ جہاں صرف خوشیاں ہی خوشیاں ہوں گی غموں کی پرچھائی تک نہ ہوگی۔ اگر انسان پر اﷲ کی طرف سے کوئی آزمائش آ بھی جائے تو اﷲ پاک بار بار دلاسہ دیتے ہیں کہ میرے بندے گھبرانا نہیں تمہارا اﷲ تمہارے ساتھ ہے تمہیں کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا۔ تو ہے کوئی اﷲ پاک جیسا جو انسان سے اس سے زیادہ محبت کرتا ہو؟ پھر کیوں نہ اک اﷲ سے محبت کی جائے ؟ کیوں نہ اﷲ کی محبت میں خود کو فنا کیا جائے ؟
مفہوم: ’’اے ابنِ آدم! اگر اﷲ کی محبت کو ہمیشہ مقدم رکھو گے تو دونوں جہاں میں کام یاب ہو جاؤ گے۔‘‘
اﷲ سے محبت کا سفر بہت حسین ہوتا ہے۔ جو اس راہ کے مسافر بن جاتے ہیں اﷲ اسے بھی اندر باہر سے حسین کر دیتے ہیں۔ وہ تو پل پل اپنے محبوب کی چاہ میں جینے لگتے ہیں۔ پھر اس کی آنکھیں محبوب کی یاد میں بہتی ہیں۔ پھر اس کا دل اﷲ کی یاد سے لطف پاتا ہے۔ یقین رکھیے! اﷲ سے محبت کرنے والے بڑے حسین ہوتے ہیں۔ انہیں دیکھ کر ہی اﷲ سے محبت محسوس ہونے لگتی ہے۔ دنیا کا سب سے حسین تر لمحہ وہ ہوتا ہے جب آپ کو محسوس ہو کہ بادشاہوں کا بادشاہ، ستر ماؤں سے زیادہ پیار کرنے والا، جنت و جہنم کا مالک، اس دنیا کو بنانے والا رب آپ سے محبت کرتا ہے۔ کتنا خوش قسمت ہوتا ہے وہ انسان جس سے اﷲ پاک محبت کرتے ہوں اور محبت بھی ایسی جس کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا۔ سبحان اﷲ
حالات چاہے کیسے بھی ہوں مومن لوگ کبھی بھی اﷲ تعالیٰ کی محبت میں کمی نہیں آنے دیتے، وہ حالات سے مایوس نہیں ہوتے اور اپنے پالن ہار پر کامل یقین رکھتے ہیں۔ جو لوگ اﷲ سے محبت رکھتے ہیں ان کے لیے اس دنیا کی دولت و شہرت کوئی معنی نہیں رکھتی۔ وہ اس دنیا کی رنگینیوں میں کبھی نہیں کھوتے۔ ہاں! اگر شیطان کے بہکاوے میں آکر کبھی گناہ ہو جائے تو تڑپ اٹھتے ہیں فوراً اﷲ پاک سے توبہ کرتے ہیں۔
اﷲ تعالیٰ سے محبت کرنے والے لوگ کبھی مایوس نہیں ہوتے کیوں کہ وہ جانتے ہیں اﷲ پاک انہیں کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا، وہ اﷲ پاک کے معجزوں کا انتظار کرتے ہیں۔ اگر بہت شدید دعاؤں کے بعد بھی ان کی خواہش پوری نہ ہو پھر بھی وہ ’’الحمدﷲ‘‘ کہتے ہیں کبھی بھی اﷲ پاک سے شکایت نہیں کرتے بلکہ وہ فوراً اﷲ کی رضا میں راضی ہو جاتے ہیں۔
اﷲ پاک سے محبت کرنے والے لوگ ہمیشہ اﷲ کی ناراضی سے ڈرتے ہیں۔ ڈرتے ہیں کہ کبھی کوئی ایسا گناہ نہ ہو جائے جو اﷲ کی ناراضی کا سبب بنے۔ اﷲ کے حکموں کو ماننا ہمیشہ اپنی اولین ترجیح سمجھتے ہیں۔ وہ ہمیشہ نیکی کے کاموں میں بھاگ دوڑ کرتے رہتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں اﷲ کے پسندیدہ بندوں میں شامل ہو جائیں۔
اﷲ تعالیٰ سے محبت کرنے والے لوگ بہت نرم دل ہوتے ہیں۔ وہ اﷲ کی مخلوق سے بھی محبت کرنے والے ہوتے ہیں۔ ہمیشہ دوسروں کی مدد کے لیے تیار رہتے ہیں۔ دوسروں کے دکھ درد میں شامل ہوتے ہیں۔ اﷲ سے محبت کرنے والے لوگ کبھی غریب لوگوں سے نفرت نہیں کرتے ان سے کراہت محسوس نہیں کرتے۔ ایسے لوگ نیکیوں میں سبقت لے جانے والے ہوتے ہیں۔
اﷲ تعالیٰ سے محبت کرنے والے اﷲ کے سوا کسی اور در پہ سر نہیں جھکاتے۔ وہ اﷲ کو واحد و یکتا مانتے ہیں اور صرف اسی کے سامنے گڑگڑاتے ہیں۔ وہ اپنی خواہشات صرف اﷲ پاک کے سامنے بیان کرتے ہیں۔ کیوں کہ وہ جانتے ہیں اگر کوئی ذات انسان کی خواہشات کو پورا کر سکتی ہے تو وہ صرف اﷲ پاک کی عظیم ذات ہے۔
مفہوم: ’’کبھی بھی سر کو اﷲ کے علاوہ کسی اور در پہ نہ جھکاؤ، اس سر کے جھکنے کے لیے سب سے بہترین در اﷲ تعالیٰ کا در ہے۔‘‘
اﷲ سے محبت کرنے والے کبھی غرور و تکبر جیسے گناہ کا شکار نہیں ہوتے۔ وہ کبھی دوسروں کی دولت و شہرت، عزت و مرتبہ دیکھ کر حسد نہیں کرتے، بلکہ وہ تو اﷲ کے عاجز بندے ہوتے ہیں۔ ان کے ہر انداز سے عاجزی جھلکتی ہے۔ وہ تو اﷲ کی نعمتوں کو دیکھ کر ہمیشہ شکر ادا کرنے والے ہوتے ہیں۔
اﷲ سے محبت کرنے والے کبھی مشکلات سے گھبراتے نہیں ہیں۔ وہ بڑی سے بڑی مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہیں ہر آزمائش میں پورا اترتے ہیں۔ کیوں کہ ان کا یقین صرف اور صرف اﷲ کی ذات پر ہوتا ہے۔ اور یقین بھی ایسا جو سمندر سے بھی زیادہ گہرا ہو۔ وہ یقین رکھتے ہیں جو ذات اندھیروں کو روشنی میں بدلنے پر قادر ہے وہ ہی ان کے غموں کو خوشیوں میں بدلنے پر قادر ہے۔
اﷲ تعالیٰ سے محبت کرنے والے خود پر دنیاوی محبت حاوی نہیں ہونے دیتے۔ بلکہ وہ اﷲ کی محبت کو اولین ترجیح سمجھتے ہیں۔ وہ اﷲ کی محبت میں اس فانی دنیا کی محبتوں کو قربان کرنے کے لیے تیار رہتے ہیں۔ اور یہی بندے اﷲ کے خاص بندے ہیں جن پر اﷲ نظر رحمت فرماتے ہیں۔ جس سے اﷲ پاک محبت کریں اس سے زیادہ خوش قسمت اس روئے زمین پر کوئی نہیں۔
میرا اﷲ بس محبت ہی محبت ہے۔ جب قران کو سمجھ کر پڑھا تو اﷲ کو محبت ہی محبت پایا۔ ہر جگہ تسلی دیتا ہوا، دعاؤں کی قبولیت کا یقین دلاتا ہوا، ہمیشہ ساتھ رہنے کا عہد کرتا ہوا، چھوٹی سی آزمائش پر بڑے بڑے اجر سناتا ہوا، اپنی رحمت کا یقین دلاتا ہوا، چھوٹی چھوٹی نیکیوں پر جنت کی خوش خبری سے نوازتا ہوا میرا اﷲ بس محبت ہی محبت ہے۔ اﷲ پاک سے جُڑ جائیں۔ اﷲ پاک سے محبت کریں شدید سے شدید تر۔
اﷲ سے محبت کرنے والے لوگ محبوب کی محبت کے رنگ میں رنگے ہوئے ہوتے ہیں۔ اس دنیا میں سب سے بہترین رنگ اﷲ کی محبت کا رنگ ہے۔
یا رب! تُو ہمیں بھی اپنی محبت کے رنگ میں رنگ دے۔ آمین
Today News
کراچی، بادلوں کی گرج چمک اور موسلا دھار بارش نے شہریوں کو دسمبر کی یاد دلا دی
کراچی:
شہر قائد میں اپریل کا مہینہ اچانک دسمبر جیسا محسوس ہونے لگا جہاں بادلوں کی خوفناک گرج چمک کے ساتھ مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
اطلاعات کے مطابق بلدیہ، مواچھ گوٹھ، ناظم آباد اور اورنگی ٹاؤن میں بارش نے موسم سرد بنا دیا، جبکہ لیاقت آباد، گولیمار، گلشن اقبال اور واٹر پمپ کے علاقوں میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی۔
سرجانی ٹاؤن میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش نے شہریوں کو حیران کر دیا، جبکہ لیاری، صدر، ایم اے جناح روڈ اور آئی آئی چندریگر روڈ پر بھی بادل خوب برسے۔
اسی طرح منگھوپیر، سائٹ اور پاک کالونی کے اطراف میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہا، جبکہ حب اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش نے جل تھل ایک کر دیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں کے دوران مزید بارش کا امکان ہے، جس کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔
Today News
یہ وہ قیادت ہے جو مشکل حالات میں بھی عوام کو تنہا نہیں چھوڑتی، مریم اورنگزیب کا پیغام
لاہور:
مسلم لیگ ن کی رہنما اور پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ میں وزیراعظم شہباز شریف کو دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں جنہوں نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باوجود ایک ماہ تک اس کا بوجھ عوام پر منتقل نہیں ہونے دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ صرف ایک فیصلہ نہیں بلکہ ذمہ دار قیادت، مؤثر حکمتِ عملی اور بہترین فِسکل مینجمنٹ کی واضح مثال ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کو دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں جنہوں نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باوجود ایک ماہ تک اس کا بوجھ عوام پر منتقل نہیں ہونے دیا۔ یہ صرف ایک فیصلہ نہیں بلکہ ذمہ دار قیادت، مؤثر حکمتِ عملی اور بہترین فِسکل مینجمنٹ کی واضح مثال ہے۔…
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) April 2, 2026
سینئر وزیر کے مطابق وزیراعظم نے نہایت دانشمندی کے ساتھ فِسکل اسپیس پیدا کی، کفایت شعاری کے اقدامات اختیار کیے، غیر ضروری اخراجات میں کمی کی، اور ہر ممکن طریقے سے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کی۔
یہ امر بھی قابلِ تحسین ہے کہ عالمی سطح پر جہاں مختلف ممالک میں پٹرول کی قلت اور قیمتوں میں شدید اضافہ دیکھنے میں آیا، وہاں پاکستان کو اس بحران سے محفوظ رکھا گیا، یہ مضبوط پالیسی اور مؤثر سپلائی چین مینجمنٹ کا ثبوت ہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ یہ فرق ہوتا ہے ایک ذمہ دار قیادت اور ایک ایسی قیادت میں جس نے اپنی جھوٹی اور مصنوعی سیاست کو بچانے کے لیے ملک کو بحرانوں میں دھکیل دیا۔
مسلم لیگی رہنما نے کہا کہ آج ہر پاکستانی کو فخر ہونا چاہیے کہ اس کی قیادت شہباز شریف جیسے ذمہ دار اور سنجیدہ رہنما کے ہاتھ میں ہے، جو مشکل ترین حالات میں بھی عوام کو ریلیف دینے کے لیے عملی اقدامات کر رہا ہے۔
آج بھی جب قیمتوں میں اضافہ ناگزیر تھا، تو اسے عام عوام پر مکمل بوجھ ڈالنے کے بجائے ٹارگیٹڈ سبسڈی کے ذریعے متوازن کیا گیا۔
2 ویلرز استعمال کرنے والے محنت کش طبقے، چھوٹے کسانوں (25 ایکڑ سے کم زمین رکھنے والے)، اور ٹرانسپورٹ سیکٹر کو خصوصی ریلیف دے کر مہنگائی کے اثرات کو کم کرنے کی سنجیدہ کوشش کی گئی ہے۔
یہ وہ قیادت ہے جو مشکل حالات میں بھی عوام کو تنہا نہیں چھوڑتی، بلکہ ہر ممکن حد تک سہارا دیتی ہے۔ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ پاکستان ایسے رہنما کے ہاتھوں میں ہے جو عوام کے دکھ درد کو سمجھتا ہے اور ان کے لیے عملی اقدامات کرتا ہے۔
میں اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کو وفاق کی اکائیوں اور پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کو اکھٹا ہونے پہ مبارکباد دیتی ہوں اور تمام وزرائےاعلیٰ کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔
ہم انشااللہ ایک قوم بن کر ان مشکل حالات کامقابلہ کریں گے انشاءاللہ
انشاءاللہ، جیسے جیسے عالمی حالات بہتر ہوں گے، اسی عزم اور حکمت کے ساتھ مزید ریلیف بھی فراہم کیا جائے گا۔
پاکستان ہمیشہ زندہ باد
Today News
پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ کردیا۔
حکومت نے ایک ہفتے کیلیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل فی لیٹر 184 روپے 49 پیسے کا اضافہ کرنے کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق مٹی کا تیل بھی 34روپے 8 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا ہے۔
اضافے کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 467روپے 48 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
Source link
-
Magazines2 weeks ago
STREAMING: BUILT FOR ACTION – Newspaper
-
Sports2 weeks ago
Buttler ready to continue England career despite ‘poor’ T20 World Cup – Sport
-
Magazines2 weeks ago
Story time: Turning grief into purpose – Newspaper
-
Magazines2 weeks ago
Story time: The woman in the red dress – Newspaper
-
Today News2 weeks ago
ایران کے کلسٹر میزائلوں سے اسرائیل پر تازہ حملے، صہیونی دفاعی نظام ناکام رہا
-
Magazines2 weeks ago
Story time: The cost of peer pressure – Newspaper
-
Today News2 weeks ago
یوم پاکستان اور اس کے تقاضے
-
Sports1 week ago
Sinner powers past Michelsen to reach Miami quarter-finals