Today News
یمن کے حوثیوں کے تل ابیب میں اسرائیل کے اہم اہداف پر مزید حملے
یمن کے حوثیوں نے کہا ہے کہ اسرائیل کے خلاف میزائل کا چوتھا حملہ کیا گیا اور اہم مقامات نشانہ بنائے گئے اور اسرائیل کی فوج نے یمن سے میزائل حملوں کی تصدیق کی ہے۔
خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق حوثیوں کے ترجمان یحییٰ سیری نے ویڈیو بیان میں کہا کہ گروپ نے بلیسٹک میزائلوں سے اسرائیلی دشمن کے اہم اہداف کو نشانہ بنایا ہے اور یہ حملوں کا چوتھا مرحلہ ہے۔
اس سے قبل اسرائیلی فوج نے کہا تھا کہ اس نے یمن سے فائر کیے گئے میزائل ناکارہ بنایا ہے۔
اسرائیل کی فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ یمن سے اسرائیل کی حدود کی طرف فائر کیے گئے میزائلوں کو مار گرایا گیا اور مشرق وسطیٰ میں جنگ شروع ہونے کے بعد یمن سے فائر کیے گئے میزائلوں کا یہ چوتھا حملہ ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ آئی ڈی ایف نے یمن سے فائر کیے گئے میزائلوں کی شناخت کی اور فضائی دفاعی نظام اس طرح کے خطرات سے نمٹنے کے لیے فعال کردار ادا کرتا ہے۔
اسرائیل کی فوج نے ایک اور بیان میں کہا کہ ایران سے ہونے والے میزائل حملے کو ناکام بنایا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل کی ہوم فرنٹ کمانڈ نے پہلے ہی رپورٹ جاری کردی تھی کہ یروشلم اور تل ابیب کے علاقوں میں انتہائی الرٹ رہنے کی ضرورت ہے۔
Source link
Today News
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے سندھ کے ماہی گیروں کی زندگی شدید متاثر
کراچی:
حکومت کی جانب سے ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے سندھ کے ماہی گیروں کی زندگی شدید متاثر ہو رہی ہے۔
کوسٹل میڈیا سینٹر ابراہیم حیدری کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے ماہی گیروں کے روزگار کو شدید بحران میں ڈال دیا ۔
سمندر میں شکار کے لیے جانے والی کشتیوں کا زیادہ تر انحصار ڈیزل پر ہوتا ہے، جس کی قیمت بڑھنے سے اخراجات میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ۔ پہلے ہی مہنگائی، سمندری آلودگی اور کم ہوتی مچھلی کے باعث ان کی آمدن محدود ہو چکی تھی۔
بیان کے مطابق ایندھن مہنگا ہونے سے شکار پر جانا بھی مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ کئی چھوٹے ماہی گیر اپنی کشتیاں کھڑی کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں،جس سے ان کے گھروں کا نظام متاثر ہو رہا ہے۔
ترجمان نے بیان میں کہا کہ ساحلی پٹی کے مختلف علاقوں میں اس صورتحال کے باعث نہ صرف ماہی گیروں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے بلکہ موجودہ صورتحال کی وجہ سے مقامی ماہی گیری معیشت بھی شدید دباؤ کا شکار ہو رہی ہے۔
ماہی گیروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈیزل پر سبسڈی دی جائے یا انہیں خصوصی ریلیف فراہم کیا جائے تاکہ وہ اپنا روزگار جاری رکھ سکیں، تاہم اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو سندھ کے ساحلی علاقوں میں غربت اور بے روزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ ہو سکتا ہے،جس کے سماجی اثرات بھی سامنے آئیں گے۔
Today News
بھارت میں ایل پی جی کے سنگین بحران نے توانائی پالیسیاں بے نقاب کردیں
بھارت میں ایل پی جی سلنڈر کی شدید قلت نے ممبئی سے راجستھان تک بڑے حصے کو مفلوج کر دیا ہے۔
انڈیا ٹوڈے کے مطابق ممبئی میں ایل پی جی سلنڈر کی قلت سےکاروبار ٹھپ ، مزدوروں نے آبائی گاؤں کی جانب واپسی شروع کر دی ہے۔
سنگین ایل پی جی بحران کے باعث سڑک پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں معاشی سرگرمیوں میں بدترین کمی کی واضح علامت ہے، ممبئی میں ایندھن کے بحران کی وجہ سے خوراک اور چھوٹے پیمانے کی صنعتوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
بھارت میں ایک ہزار روپے سے کم پر دستیاب ایل پی جی سلنڈر کی بلیک مارکیٹ میں قیمت 3 ہزار روپے تک جا پہنچی ہے۔ مودی حکومت کی بدترین پالیسیوں سے توانائی بحران نے بھارتی ریاست راجستھان کو بھی شدید متاثر کیا ہے۔
معاشی ماہرین کے مطابق بھارتی عوام بی جے پی سرکار کے پاس ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی مؤثر حکمت عملی نہ ہونے کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔
خلیجی جنگ کے شدید اثرات کے باعث توانائی بحران نے مودی کے خودانحصاری کے کھوکھلے دعوؤں اور بدانتظامی کا پول کھول دیا ہے۔
Today News
افغانستان میں فتنہ الخوارج کی محفوظ پناہ گاہوں کی موجودگی کا انکشاف
افغانستان میں موجود محفوظ پناہ گاہیں فتنہ الخوارج کیلئے ڈھال بن گئیں ہیں۔
عالمی جریدے کا افغانستان میں فتنہ الخوارج کی محفوظ پناہ گاہوں کی موجودگی کا انکشاف پاکستان کےموقف کی تائید ہے۔
معروف امریکی جریدہ ساؤتھ ایشین وائسز کے مطابق افغانستان میں محفوظ پناہ گاہیں فتنہ الخوارج کوتحفظ اورانہیں دوبارہ منظم ہونےکےمواقع فراہم کررہی ہیں۔ افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج کے نظریات ایک جیسےاوردونوں ایک ہی ایجنڈےپرعمل پیراہیں۔
افغانستان سےسرحدپاردہشتگردی روکنےکیلئےپاکستان نےہمیشہ بارڈرکنٹرول اورسفارتی سطح پرکوششیں کیں ، ساؤتھ ایشین وائسز
پاکستان کی جانب سے حالیہ جوابی کارروائیاں افغان طالبان رجیم کی افغان سرزمین کوپاکستان کیخلاف استعمال ہونے سےروکنے میں ناکامی پر کی گئیں۔
افغانستان میں فتنہ الخوارج اور طالبان کے ٹھکانوں پرحالیہ حملےپاکستان کی افغان پالیسی میں بڑی تبدیلی کی علامت ہیں۔
ماہرین کے مطابق افغانستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کی موجودگی علاقائی کشیدگی اور سفارتی تعلقات میں تناؤ کو بڑھا رہی ہے۔
-
Today News2 weeks ago
ایران کے کلسٹر میزائلوں سے اسرائیل پر تازہ حملے، صہیونی دفاعی نظام ناکام رہا
-
Today News2 weeks ago
یوم پاکستان اور اس کے تقاضے
-
Sports1 week ago
Sinner powers past Michelsen to reach Miami quarter-finals
-
Magazines6 days ago
The secret life of insects in the urban world
-
Today News2 weeks ago
وزیراعظم کا ملائیشین ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، عید کی مبارکباد، ملکر کام جاری رکھنے پر اتفاق
-
Today News2 weeks ago
امریکی غرور اور طاقت کی علامت ایف 35 کو نشانہ بنایا ہے، اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ
-
Today News2 weeks ago
ایم کیو ایم کے دو سابق گورنرز
-
Sports6 days ago
Sabalenka, Sinner keep ‘Sunshine Double’ in sight with Miami Open wins