Connect with us

Today News

نوشہرہ: غیر قانونی ذخیرہ شدہ ایک لاکھ 5 ہزار لیٹر پیٹرول اور ڈیزل ضبط

Published

on


ایف آئی اے نے ضلع نوشہرہ تحصیل پبی میں پیٹرول اور ڈیزل کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 1 لاکھ 5 ہزار لیٹر پیٹرول اور ڈیزل تحویل میں لے لیا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق تحصیل پبی ضلع نوشہرہ کے علاقے میں ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران نجی پارکنگ سے چھ (06) گاڑیوں کو تحویل میں لیا گیا۔

ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ یہ گاڑیاں بالترتیب 27 مارچ، 30 مارچ اور 01 اپریل 2026 کو ایک فیول ڈپو سے روانہ ہوئیں اور انہیں غیر قانونی طور پر مذکورہ نجی مقام پر ذخیرہ اندوزی کی غرض سے کھڑا کیا گیا تھا۔

یہ گاڑیاں مختلف تاریخوں میں فیول ڈپو سے روانہ ہوئیں اور نجی پارکنگ میں ذخیرہ کی گئی تھیں۔ کارروائی کے دوران مجموعی طور پر تقریباً 105,000 لیٹر پیٹرولیم مصنوعات برآمد کی گئیں۔ تمام گاڑیاں اور پیٹرولیم مصنوعات متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کے حوالے کر دی گئیں اور ذخیرہ اندوزی کے لیے استعمال ہونے والی جگہ سیل کر دی گئی۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

پی ٹی آئی نے لیاقت باغ جلسے کیلیے اجازت مانگ لی

Published

on



پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 9 اپریل لیاقت باغ جلسے کے لیے اجازت مانگ لی۔

ضلعی سیکرٹری جنرل عاقل خان نے ڈپٹی کمشنر کو درخواست جمع کروا دی۔ وکلاء ٹیم ہمراہ تحریک انصاف رہنما ڈپٹی کمشنر دفتر پیش ہوئے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ تحریک انصاف پرامن ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے، پرامن جلسہ آئینی قانونی حق ہے لہٰذا جلسے اجازت دی جائے، 9 اپریل پرامن جلسہ کرنا چاہتے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر آفس عملے نے درخواست وصول کر لی اور مناسب ٹائم پر فیصلہ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے جلسے کی درخواست ڈسٹرکٹ سیکیورٹی کمیٹی کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔



Source link

Continue Reading

Today News

ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود ریلوے مسافروں کیلیے بڑا ریلیف

Published

on



ملک میں ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود وزیرِ اعظم پاکستان کی طرف سے ریلوے مسافروں کے لیے بڑا ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔

حکومت پاکستان نے ڈیزل قیمتوں میں اضافے کا اثر خود برداشت کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ریلوے حکام کے مطابق آپریشنل اخراجات پورے کرنے کے لیے ٹرین کرایوں میں 30 فیصد اضافہ ناگزیر تھا تاہم وزیر اعظم نے پاکستان ریلویز کو کسی بھی کلاس کے کرائے بڑھانے سے منع کر دیا۔

اکانومی، اے سی کلاسز سمیت کسی کرائے میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا جبکہ تاجر برادری کی سہولت کے لیے فریٹ ٹرینوں کے کرایوں میں بھی کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

وزیرِ اعظم کی ہدایت پر 30 جون تک 6 ارب روپے کا اضافی بوجھ حکومت نے اپنے ذمہ لے لیا۔

وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے مشکل وقت میں مسافروں کے دل جیت لیے ہیں، یہ عوام کے لیے تحفہ ہے اور ریلوے کا سفر ہر شخص کی پہنچ میں رہے گا۔



Source link

Continue Reading

Today News

اسلام آباد میں تمام پبلک ٹرانسپورٹ مفت فری کرنے کا فیصلہ

Published

on



وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر اسلام آباد میں تمام سرکاری ٹرانسپورٹ شہریوں کے لیے مفت کر دی گئی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ’’ایکس‘‘ پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے بتایا کہ مفت ٹرانسپورٹ کی سہولت کا آغاز کل سے ہوگا، یہ سہولت اگلے 30 دن تک برقرار رہے گی۔

انہوں نے بتایا کہ وفاقی دارالحکومت کے شہری ایک ماہ تک بغیر کسی کرایہ کے سرکاری بسوں میں سفر کر سکیں گے، وزارتِ داخلہ عوامی ریلیف اقدام کے لیے 35 کروڑ روپے کے اخراجات برداشت کرے گی۔

وزیر داخلہ نے بتایا کہ وزیراعظم نے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے تناظر میں شہریوں کو فوری ریلیف فراہم کرنے کا حکم دیا تھا، ضلعی انتظامیہ اور ٹرانسپورٹ حکام کو کل سے مفت سروس شروع کرنے کے لیے احکامات جاری کر دیے گئے۔

عوامی حلقوں کی جانب سے ٹرانسپورٹ مفت کرنے کے حکومتی فیصلے کا خیر مقدم کیا گیا۔



Source link

Continue Reading

Trending