Today News
iran claims hit 50 positions in israel us radar naval facilities
ایران مسلح افوااج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے پورے خطے میں موجود امریکی اسٹریٹجک ریڈار سسٹم اور بحری تنصیبات کو تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں اسرائیل کے 50 مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔
ایرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایرنی بحریہ اور ایرو اسپیس فورس نے آپریشن وعدہ صادق 4 کی 92 ویں مہم کے آغاز کے ساتھ ہی خطے اور مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں موجود امریکی ریڈار سسٹم اور بحری تنصیبات پر بلیسٹک میزائلوں اور خود کش ڈرونز سے حملہ کیا۔
بیان میں کہا گیا کہ بحری حملے کے پہلے مرحلے میں اپنائی گئی حکمت عملی کو کامیابی حاصل ہوئی، جس میں امریکی ایمفیبیئس لینڈنگ کرافٹ یوٹیلیٹی (ایل سی یو) جہاز جمع کرنے کے مقام (شویخ بندرگاہ) کو بیلسٹک میزائلوں کے ذریعے تباہ کر دیا گیا۔
پاسداران انقلاب کے مطابق بحرین میں جبل الدخان کے ریڈار سائٹ پر نصب اے آر-327 طویل فاصلے تک نگرانی کرنے والا تھری ڈی ارلی وارننگ ریڈار کو بھی ڈرون حملے میں نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا ہے۔
بیان میں بتایا گیا کہ پاسداران انقلاب کی ایرو اسپیس فورس نے گزشتہ رات کے حملوں کے تسلسل میں کامیابی کے ساتھ دو بیلسٹک میزائل فائر کیے، جنہوں نے حیفہ کے جنوب مشرق میں واقع رمات ڈیوڈ ایئربیس کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا جہاں اسرائیلی F-16 لڑاکا طیاروں کے اسکواڈرن موجود ہیں۔
🔴 IRGC statement on 92nd wave of Operation True Promise 4:
🔺 Navy and Aerospace forces carried out rapid combined strikes with ballistic missiles and attack drones on US radar systems and naval assets across the region and in occupied Palestine. pic.twitter.com/TVAD306mch
— Press TV 🔻 (@PressTV) April 3, 2026
مزید بتایا گیا کہ ایرو اسپیس کی ایک اور کارروائی میں فائر فار فائر حکمت عملی اور مسلسل حملوں کے تحت، تل ابیب اور مقبوضہ علاقوں کے مرکزی حصوں میں 50 سے زائد مقامات کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا، ان حملوں میں خرم شہر-4 ملٹی وار ہیڈ میزائل استعمال کیے گئے۔
پاسداران انقلاب نے کہا کہ ایران کی جوابی کارروائیوں نے واشنگٹن اور تل ابیب کو بھاری نقصان پہنچایا ہے اور ان کی فوجی دھمکیاں بے سودی ثابت ہوگئی ہیں اور اس طرح مزید حملے جاری رہیں گے۔
Today News
جے یو آئی کے امیدوار نور عالم خان کی کامیابی برقرار، الیکشن ٹریبونل نے فیصلہ جاری کردیا
الیکشن ٹربیونل نے قومی اسمبلی کی حلقہ این اے 28 پشاور ون کے انتخابی نتائج کے خلاف دائر عذردای خارج کرتے ہوئے جے یو آئی کے امیدوار نورعالم خان کی کامیابی کو درست قرار دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس ریٹائرڈ لعل جان خٹک نے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ساجد نواز کی انتخابی عذردای پر سماعت کی۔
پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار نے موقف اختیار کیا تھا کہ 8 فروری کے الیکشن میں انہوں نے کامیابی حاصل کی تھی اور اس کے پاس فارم 45 کے نتائج موجود ہیں۔
انہوں نے عام انتخابات میں ایک لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کئے تھے تاہم فارم 47 میں ان کے ووٹوں کو کم کیا گیا اور الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اس کے مخالف امیدوار جے یو ائی کے نورعالم کی کامیابی کا اعلامیہ جاری کیا ہے جو کہ درست نہیں ہے۔
دوسری جانب نور عالم کے وکیل بیرسٹر یاسین رضا نے عدالت کوبتایا کہ درخواست گزار نے الیکشن پٹیشن مقررہ وقت کے بعد دائر کی ہے اور انہوں نے اپنی رٹ پٹیشن کے ساتھ دیر سے اپیل دائر کرنے میں رعایت دینے کی درخواست بھی جمع کی ہے جبکہ آئین اور قانون میں مقررہ وقت کے بعد درخواست دائر کرنے کی کوئی حیثیت موجود نہیں۔
انہوں نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار نے مخالف امیدوار کی کامیابی کو مقررہ وقت کے 4 دن بعد چیلنج کیا ہے جبکہ الیکشن ایکٹ میں واضح ہے کہ کسی امیدوار کی کامیابی کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے امیدوار کی کامیابی کا اعلامیہ جاری کرنے کے دن سے 45 روز تک چیلنج کیا جا سکتا ہے۔
وکیل صفائی نے کہا کہ اگر مقررہ وقت گزر جائے تو اس کے بعد اس کی الیکشن پٹیشن کی کوئی حیثیت نہیں اور درخواست گزار نے اپنی پیٹیشن کے دیر سے درخواست دائر پر رعایت دینے کی استدعا خود بھی کی ہے جس میں وہ خود تسلیم کررہے ہیں کہ انہوں نے مقررہ وقت میں الیکشن ٹریبونل سے رجوع نہیں کیا اس لئے اس پٹیشن کی کوئی حیثیت نہیں۔
وکیل نے کہا کہ جب درخواست گزار خود اپنی غلطی تسلیم کررہا ہے تو اس پٹیشن کو خارج کیا جائے مقررہ وقت کے بعد کسی بھی درخواست کو عدالت قابل سماعت قرار نہیں دے سکتی۔
الیکشن ٹریبونل نے دلائل مکمل ہونے کے بعد این اے 28 پشاور ون سے ساجد نواز کی الیکشن پٹیشن خارج کردی اور نورعالم کی کامیابی کو درست قرار دیا۔
Source link
Today News
پاکستان میں مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا، بلومبرگ کی رپورٹ جاری
مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے نتیجے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد عالمی ادارے نے پیش گوئی کی ہے کہ پاکستان میں خوراک اور ایندھن کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا۔
امریکی اشاعتی و نشریاتی ادارے بلوم برگ نے پاکستان کی معاشی صورتحال پر رپورٹ جاری کر دی ہے، جس میں پیش گوئی کی ہے کہ پاکستان کی مضبوط ہوتی معیشت پر مشرق وسطی جنگ کے منفی اثرات منڈلانے لگے ہیں۔
بلوم برگ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ خوراک اور ایندھن کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا، پاکستان کی معیشت بیرونی امداد پر انحصار کر رہی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی معیشت میں گزشتہ سال کی نسبت بہتری آئی ہے، گزشتہ سہ ماہی میں جی ڈی پی کی شرح نمو 3.9 فیصد رہی اور گزشتہ مالی سال اسی مدت میں معاشی شرح نمو 1.73 فیصد تھی۔
بلومبرگ کے مطابق معیشت میں بہتری کے باوجود خطرات برقرار ہیں، مرکزی بینک نے مہنگائی کے پیش نظر شرح سود برقرار رکھی ہے اور مارچ میں مہنگائی بڑھ کر 7.3 فیصد ہو گئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ توانائی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ سے معاشی صورت حال غیر یقینی کا شکار ہے، برآمدات 11 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی ہیں اور حکومت نے ایندھن بچانے کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔
عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے تین ہفتے میں 139 ارب روپے خرچ کیے، ایندھن کی کھپت میں 10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، زرعی اور صنعتی شعبے کی ترقی سست جبکہ سروسز سیکٹر میں بہتری آئی ہے۔
Source link
Today News
9 کروڑ کے چیک کیس میں راجپال یادو کو عدالت کی سخت وارننگ
بھارتی اداکار راجپال یادیو ایک بار پھر قانونی تنازع کے باعث خبروں میں آگئے ہیں، جہاں دہلی ہائی کورٹ میں زیرِ سماعت ایک مالی کیس کے دوران عدالت نے ان کے مؤقف پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
یہ معاملہ ایک نجی کمپنی کی جانب سے دائر کردہ چیک باؤنس کیس سے متعلق ہے، جس میں 2024 میں اداکار کو واجبات کی عدم ادائیگی پر سزا بھی سنائی جا چکی تھی۔ عدالت نے اس کیس میں اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے، تاہم سماعت کے دوران جج کے ریمارکس نے خاصی توجہ حاصل کی۔
سماعت کے دوران جسٹس سورنا کانتا شرما نے اداکار کے بدلتے بیانات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ نرمی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ عدالت نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ ایک جانب اداکار ادائیگی پر آمادگی ظاہر کر رہے ہیں، جبکہ دوسری جانب ان کے وکیل مؤقف اختیار کر رہے ہیں کہ سزا پوری کرنے کے بعد مزید ادائیگی لازم نہیں۔
اس تضاد پر عدالت نے واضح کیا کہ اگر ادائیگی کے لیے رضامندی موجود ہے تو پھر تاخیر کی کوئی گنجائش نہیں۔ اداکار کی جانب سے مزید مہلت کی درخواست بھی مسترد کر دی گئی، اور عدالت نے دوٹوک انداز میں کہا کہ مزید وقت نہیں دیا جائے گا۔
یہ کیس مئی 2024 کے اُس فیصلے کے بعد شروع ہوا تھا جس میں سیشن عدالت نے راجپال یادیو کو چیک باؤنس کے جرم میں چھ ماہ قید کی سزا سنائی تھی۔ بعد ازاں ہائی کورٹ نے ادائیگی کی یقین دہانی پر سزا معطل کر دی تھی، تاہم عدالت کے مطابق بعد میں کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے گئے۔
فروری 2026 میں عدم تعمیل پر عدالت نے اداکار کو خود پیش ہونے کا حکم دیا تھا، جس کے بعد انہوں نے گرفتاری دی اور جزوی رقم جمع کروانے پر عارضی ریلیف حاصل کیا۔
حالیہ سماعت میں مدعی کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ سزا کاٹنے سے مالی ذمے داری ختم نہیں ہوتی۔ عدالت میں ون ٹائم سیٹلمنٹ پر بھی بات ہوئی، جبکہ اداکار نے یقین دہانی کروائی کہ وہ عدالت کے احکامات پر عمل کریں گے۔
فی الحال عدالت نے کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔
Source link
-
Today News2 weeks ago
ایران کے کلسٹر میزائلوں سے اسرائیل پر تازہ حملے، صہیونی دفاعی نظام ناکام رہا
-
Today News2 weeks ago
یوم پاکستان اور اس کے تقاضے
-
Sports1 week ago
Sinner powers past Michelsen to reach Miami quarter-finals
-
Magazines7 days ago
The secret life of insects in the urban world
-
Sports6 days ago
Sabalenka, Sinner keep ‘Sunshine Double’ in sight with Miami Open wins
-
Today News2 weeks ago
وزیراعظم کا ملائیشین ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، عید کی مبارکباد، ملکر کام جاری رکھنے پر اتفاق
-
Today News2 weeks ago
امریکی غرور اور طاقت کی علامت ایف 35 کو نشانہ بنایا ہے، اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ
-
Today News2 weeks ago
ایم کیو ایم کے دو سابق گورنرز