Connect with us

Today News

پاکستان کا یو اے ای کو 2 ارب ڈالر قرض واپس کرنے کا فیصلہ

Published

on



پاکستان نے متحدہ عرب امارات کا قرض واپس کرنے کا اصولی فیصلہ کیا اور ادائیگی اسی ماہ کی جائے گی۔

 وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق پاکستان 2 ارب ڈالر اسی مہینے کے آخر میں ابوظبی کو واپس کرے گا، یہ رقم پاکستان کے اکاوٴنٹ میں سیف ڈپازٹ کے طور پر موجود تھی۔

ذرائع وزارت خزانہ نے بتایاکہ پاکستان اس رقم پر 6 فیصد کی شرح سے سود ادا کررہا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یواے ای اس رقم کو پہلے سالانہ بنیاد پر رول اوور کررہا تھا، دسمبر 2025 میں یہ رقم ایک مہینے کیلئے اور پھر دو مہینے کیلئے رول اوور کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق موجودہ بین الاقوامی صورتحال کے پیش نظر یو اے ای نے رقم کی فوری واپسی کا مطالبہ کیا تھا۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

وزیر اطلاعات پنجاب سے سری لنکا کے اعزازی قونصل کی ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

Published

on


صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری سے سری لنکا کے اعزازی قونصل جنرل یاسین جوئیہ نے ملاقات کی۔

ملاقات میں پنجاب اور سری لنکا کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے اور انسداد منشیات اور منشیات کے عادی افراد کے علاج معالجے کے پروگرام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ پنجاب کو منشیات سے پاک کرنا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی پہلی ترجیح ہے اورصوبے میں منشیات فروشوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے، تعلیمی اداروں میں منشیات کے تدارک کے لیےبھی مہم چلائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو نشے جیسی لعنت سے محفوظ رکھنا حکومت پنجاب کا اولین ایجنڈا ہے اور اس حوالے سے سماجی تنظیم ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ حب کا رول بھی قابل تعریف ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت منشیات کے مستقل تدارک اور آگاہی کے لیے ڈرگ ایڈوائزری حب کا بھرپور ساتھ دے گی۔





Source link

Continue Reading

Today News

پشاور: معروف سرجن ڈاکٹر آصف ملک پر قاتلانہ حملے میں ملوث گینگ گرفتار

Published

on


پشاور: معروف سرجن ڈاکٹر آصف ملک پر قاتلانہ حملے میں ملوث گینگ کو جدید ٹیکنالوجی اور سیف سٹیز کیمروں کی مدد سے گرفتار کر لیا گیا۔ سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید کے مطابق ملزمان نے ڈاکٹر آصف ملک کو گھر کے قریب فائرنگ کر کے نشانہ بنایا تھا۔

پولیس کے مطابق ڈاکٹر آصف ملک سابق آئی جی خیبرپختونخوا ملک نوید کے بھائی ہیں اور وہ کڈنی ٹرانسپلانٹ کے نامور سرجن ہیں۔ واقعے کی تفتیش کے دوران شہر بھر کے کیمروں اور سیف سٹیز سسٹم کی مدد لی گئی جبکہ اسلام آباد سیف سٹی سے بھی تعاون حاصل کیا گیا۔

سی سی پی او کے مطابق حملے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جن کا تعلق کوہاٹ کے علاقے استرزئی سے ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ملزمان نے 29 مارچ سے حیات آباد میں ڈاکٹر کی ریکی کی، جبکہ حملہ آوروں کی گاڑی یکم اپریل کو اسلام آباد سے مری گئی اور گاڑی ایک خاتون کے نام پر رجسٹرڈ تھی۔

پولیس کے مطابق واقعہ دہشت گردی یا ٹارگٹ کلنگ نہیں بلکہ مالی تنازعہ کا نتیجہ نکلا۔ ملزم کے بیان کے مطابق دبئی میں تین لاکھ ڈالر کے لین دین پر اختلاف کے باعث ڈاکٹر آصف ملک پر فائرنگ کی گئی۔

سی سی پی او پشاور نے مزید بتایا کہ گزشتہ سات ماہ میں اسٹریٹ کرائم کے 192 کیسز ٹریس کیے گئے ہیں جبکہ پشاور میں بینک ڈکیتیوں میں کالعدم تنظیم کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں اور اس میں ملوث اہم گینگ تک پہنچ گئے ہیں۔





Source link

Continue Reading

Today News

سوات: کالام آنے والے سیاحوں سے نکاح نامہ طلب کرنے والے پولیس اہلکار معطل

Published

on


سوات: کالام آنے والے سیاحوں سے نکاح نامہ طلب کرنے کے واقعے کا ڈی پی او سوات نے فوری نوٹس لے لیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل پوسٹ کے بعد انچارج چوکی کیدام سمیت تین پولیس اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے کی حقائق جاننے کے لیے ایس پی اپر سوات شوکت علی کو انکوائری افسر مقرر کیا گیا ہے اور انہیں دو روز کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ڈی پی او سوات کا کہنا ہے کہ سیاحوں کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، انکوائری رپورٹ آنے کے بعد ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔ ترجمان سوات پولیس کے مطابق معاملے کی شفاف تحقیقات جاری ہیں۔





Source link

Continue Reading

Trending