Today News
9 کروڑ کے چیک کیس میں راجپال یادو کو عدالت کی سخت وارننگ
بھارتی اداکار راجپال یادیو ایک بار پھر قانونی تنازع کے باعث خبروں میں آگئے ہیں، جہاں دہلی ہائی کورٹ میں زیرِ سماعت ایک مالی کیس کے دوران عدالت نے ان کے مؤقف پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
یہ معاملہ ایک نجی کمپنی کی جانب سے دائر کردہ چیک باؤنس کیس سے متعلق ہے، جس میں 2024 میں اداکار کو واجبات کی عدم ادائیگی پر سزا بھی سنائی جا چکی تھی۔ عدالت نے اس کیس میں اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے، تاہم سماعت کے دوران جج کے ریمارکس نے خاصی توجہ حاصل کی۔
سماعت کے دوران جسٹس سورنا کانتا شرما نے اداکار کے بدلتے بیانات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ نرمی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ عدالت نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ ایک جانب اداکار ادائیگی پر آمادگی ظاہر کر رہے ہیں، جبکہ دوسری جانب ان کے وکیل مؤقف اختیار کر رہے ہیں کہ سزا پوری کرنے کے بعد مزید ادائیگی لازم نہیں۔
اس تضاد پر عدالت نے واضح کیا کہ اگر ادائیگی کے لیے رضامندی موجود ہے تو پھر تاخیر کی کوئی گنجائش نہیں۔ اداکار کی جانب سے مزید مہلت کی درخواست بھی مسترد کر دی گئی، اور عدالت نے دوٹوک انداز میں کہا کہ مزید وقت نہیں دیا جائے گا۔
یہ کیس مئی 2024 کے اُس فیصلے کے بعد شروع ہوا تھا جس میں سیشن عدالت نے راجپال یادیو کو چیک باؤنس کے جرم میں چھ ماہ قید کی سزا سنائی تھی۔ بعد ازاں ہائی کورٹ نے ادائیگی کی یقین دہانی پر سزا معطل کر دی تھی، تاہم عدالت کے مطابق بعد میں کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے گئے۔
فروری 2026 میں عدم تعمیل پر عدالت نے اداکار کو خود پیش ہونے کا حکم دیا تھا، جس کے بعد انہوں نے گرفتاری دی اور جزوی رقم جمع کروانے پر عارضی ریلیف حاصل کیا۔
حالیہ سماعت میں مدعی کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ سزا کاٹنے سے مالی ذمے داری ختم نہیں ہوتی۔ عدالت میں ون ٹائم سیٹلمنٹ پر بھی بات ہوئی، جبکہ اداکار نے یقین دہانی کروائی کہ وہ عدالت کے احکامات پر عمل کریں گے۔
فی الحال عدالت نے کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔
Source link
Today News
وزیراعظم شہباز شریف کا پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 80 روپے کمی کا اعلان
وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 80 روپے لیوی کی مد میں کمی کا اعلان کر دیا اور پیٹرول کی قیمت فی لیٹر 378 روپے مقرر کردی جس کا اطلاق آج سے ہوگا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب میں کہا کہ خلیج میں جنگ کے باعث پورے خطے میں تیل کی قیمتیں آسمانوں سے باتیں کر رہی ہیں اور تیل کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے نے پاکستان کو بھی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور یہ ایسی تلخ حقیقت ہے کہ غریب کا چولھا مدھم ہو رہا ہے، کسان کے لیے بے پناہ مشکلات پیدا ہوچکی ہیں اور عام آدمی کے لیے نئے چیلنجز ابھر کر سامنے آ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے اللہ کے فضل و کرم اور آپ کے دعاؤں سے حتی المقدور کوشش کی کہ عوامی بہبود اور عوام کے مشکلات کم کرنے کے لیے محدو قومی وسائل آپ کے مشکلات کم کرنے کے صرف کیا جائے اور ایک ایک پیسے کے بچت سے آپ کو اس مہنگائی کے طوفان سے بچایا جا سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ آج عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہوچکا ہے اور مہنگائی جس نے دنیا کی طاقت ور معیشتوں کی بھی کمر توڑ دی ہے یقیناً پاکستان بھی اس سے بری طرح متاثر ہو رہا ہے، اسی لیےپچھلے تین ہفتوں میں عوام پر ہر روز تیل کی قیمتوں میں اضافےکا بوجھ ڈالنا قطعاً مناسب نہ سمجھا کیوں کہ میں سمجھتا ہوں کہ پاکستان میں ایک عام آدمی کس طرح زندگی بسر کرتا ہے، فجر کی نماز ادا کرکے آپ رزق حلال کی تلاش میں نکلتے ہیں اور سارا دن جاڑے اور دھوپ میں محنت کرکے اپنے بال بچوں کا پیٹ پالتے ہیں لیکن اس کے باوجود آپ کے بے پناہ مسائل ہیں اس لیے ان تین ہفتوں میں قومی وسائل سے 129 ارب روپے خرچ کرکے آپ تک اس قیامت خیز طوفان کو پہنچنے نہ دیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہم سب اللہ سے دست بدعا ہیں کہ جنگ جلد سے جلد بند اور امن قائم ہوجائے، اس کے لیے پاکستان کی حکومت نے، میں نے، نائب وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے انتہائی خلوص نیت کے ساتھ امن قائم کرنے کے لیے دن رات کاوشیں کر رہے ہیں اور اس وقت تک اپنا یہ فرض نبھاتے رہیں گے جب تک آگ کے شعلے بجھ نہیں جاتے۔
انہوں نے کہا کہ کل قومی مشاورت کے حوالے سے وزیرخزانہ اور وزیر پیٹرولیم نے آئندہ کے لیے اعلانات کیے، اس کے پیچھے بھرپور مشاورت ہوئی، صدر پاکستان کا مشکور ہوں جنہوں نے پوری قومی قیادت کو ایوان صدر میں دعوت دی جہاں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم، گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ اور دیگر زعما موجود تھے اور اس کے اگلے دن وزیراعظم ہاؤس میں بھرپور مشاورت ہوئی اور کل بھی بھرپور اجتماع میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ تشریف فرما تھے، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور وفاقی وزرا سب موجود تھے، لہٰذا بڑی عرق ریزی کے بعد جامع پروگرام کا اعلان کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ حالیہ دنوں میں بعض ممالک میں میلوں لمبی قطاریں لگیں اور لوگوں کو بےپناہ تکلیف ہوئی لیکن پاکستان میں ہم نے ان تمام معاملات کو دور رکھا اجتماعی کاوشوں اور بروقت فیصلوں کے ذریعے، اب کل کے اعلانات کے مطابق موٹر بائیکل کو ایک لیٹر کے اوپر 100 روپے کی سبسڈی دی جائے گی، ہم نے فیصلہ کیا کہ جو گڈز اور پبلک ٹرانسپورٹ میں مال بردار گاڑیوں کو سپورٹ دینے کے لیے ایک ماہ تک 100 روپے فی لیٹر کے حساب سے سبسڈی دی جائے گی، چھوٹے ٹرکوں کو 70 ہزار روپے، بڑے ٹرکوں کو 80 ہزار روپے، پبلک ٹرانسپورٹ بسوں کو ایک لاکھ روپے ماہانہ سبسڈی فراہم کی جائے گی تاکہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور کرایوں کا بوجھ آپ پر نہ پڑے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے چھوٹے کسانوں کے لیے 1500 روپے فی ایکڑ امداد مہیا کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، اسی طرح پاکستان ریلوے کے حوالے سے فیصلہ کیا کہ اکانومی کلاس کے ڈبوں میں مسافروں کے لیے کرایہ نہیں بڑھایا جائے گا، اس حوالے سے وزارت ریلوے کو واضح ہدایات جاری کردی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کل کیے گئے تمام اعلانات تمام قومی جذبات سے بھرے اقدامات کے لیے صوبائی وزرائے اعلیٰ مریم نواز، مراد علی شاہ، سہیل آفریدی، میرسرفراز بگٹی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے اس قومی مقصد کے لیے اپنے وسائل مہیا کرنے کے لیے بلاتاخیر وعدے کیے اور یہی وقت کی آواز ہے اور یہ وہ موقع ہے جس وقت اس تاریخ کے بہت بڑے چیلنج کا مقابلہ صرف اور صرف قومی یک جہتی اتفاق اور اتحاد کے ساتھ کیا جاسکتاہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ تمام اعلانات کا اطلاق گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے لیے بھی ہوگا اور وسائل وفاقی حکومت بخوشی مہیا کرے گی۔
اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ مجھے پوری طرح احساس ہے کہ ان اقدامات کے باوجود آپ کی مشکلات میں کمی ضرور آئے گی روزمرہ کی اشیائے ضروریہ اس سے کہیں زیادہ وسائل مہیا کیے جائیں تو زیادہ نہیں ہوں گے لیکن بڑی درد مندی سے کہنا چاہتا ہوں اور وعدہ ہے جب تک آپ امن اور چین سے دوبارہ اپنی زندگی کے معمولات پر واپس نہیں آتے ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے، ہم تمام توانائیاں اور وسائل آپ کے قدموں میں نچھاور کریں گے۔
وزیراعظم نے اعلان کیا کہ پیٹرول کی مد میں جو کل اعلان کیا گیا کہ 458 روپے تک بڑھ گئی، اس قیمت کم کرنے کے لیے پیڑول کی لیوی میں 80 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کرتا ہوں، اس طرح آج رات 12 بجے پیٹرول کی قیمت 458 روپے فی لیٹر سے کم کرکے 378 روپے مہیا ہوگا اور یہ کمی کم از کم اگلے ایک ماہ کے لیے اوراطلاق پورے ملک پر ہوگا، میری اور تمام صوبائی حکومتیں مل کر آپ کی مشکلات میں کمی لانے کے لیے دیوانہ وار کام کرتے رہیں گے اور اللہ کے فضل و کرم سے ہم ان شااللہ سب مل کر آپ کی مشکلات میں کمی لانے کے لیے ہر وہ قدم اٹھائیں گے جو اس نازک وقت میں وقت کی پکار ہے اور آپ کا تقاضا ہے۔
Source link
Today News
ایران کا متحدہ عرب امارات کے گیس پلانٹ پر حملہ؛ ایک جاں بحق اور 4 زخمی
اسرائیل اور امریکی حملوں کے جواب میں کے ایران خلیجی ممالک کو نشانہ بنا رہا ہے اور آج بھی یہ سلسلہ جاری رہا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات میں گیس پلانٹ پر خوفناک آگ بھڑک اُٹھی جس میں ایک مصری شہری جاں بحق جبکہ 2 پاکستانی اور 2 مصری زخمی ہوگئے۔
حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی حملے میں میزائل کو فضا میں ہی ناکارہ بنادیا گیا تاہم جلتے ہوئے ملبے کے ٹکڑے گیس پلانٹ پر گرے جس آگ بھڑک اُٹھی۔
اماراتی حکام نے مزید بتایا کہ آگ پر قابو پالیا گیا اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
ایک اور رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے گیس پلانٹ پر گرنے والے میزائل کے ٹکروں اور ملبے سے 12 افراد زخمی ہوئے۔
کویت میں بھی آج صورتحال دن بھر کشیدہ رہی، جہاں متعدد بار ایئر ریڈ سائرن بجائے گئے جب کہ الاحمدی ریفائنری کے مختلف یونٹس میں لگنے والی آگ پر کئی گھنٹوں بعد قابو پالیا گیا۔
دوسری جانب سعودی عرب نے بھی متعدد میزائل اور ڈرون حملوں کو فضا میں ہی تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ بحرین میں بھی صبح سے شام تک ایئر ریڈ وارننگز جاری رہیں۔
مسلسل حملوں کے باعث خلیجی تعاون کونسل کے تقریباً تمام ممالک کسی نہ کسی حد تک متاثر ہوئے ہیں، جس سے خطے میں سیکیورٹی خدشات اور کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔
Today News
ایران میں گرائے گئے طیارے کا پائلٹ مل گیا دوسرا تاحال لاپتا ہے؛ امریکا
ایران میں گرائے گئے امریکی طیارے میں پائلٹ اور معاون پائلٹ موجود تھے جن میں سے ایک تاحال لاپتا ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ایران میں گرائے گئے امریکی لڑاکا طیارے کے ایک پائلٹ کو امریکی فورسز نے بازیاب کرا لیا۔
سی این این کو یہ اہم معلومات امریکا کے تین باخبر ذرائع نے دیں۔ جن کا کہنا ہے کہ بازیاب ہونے والا پائلٹ اس وقت امریکی تحویل میں ہے اور اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
رپورٹ کے مطابق طیارے میں موجود دوسرے رکن کے بارے میں تاحال کوئی واضح معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔ تلاش کا کام تاحال جاری ہے۔
خیال رہے کہ امریکی ذرائع نے یہ بھی تصدیق کی ہے کہ تباہ ہونے والا طیارہ F-15E Strike Eagle تھا جو ایک جدید لڑاکا طیارہ ہے اور فضا سے فضا اور فضا سے زمین دونوں قسم کے حملے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
عام طور پر اس طیارے میں دو افراد سوار ہوتے ہیں جن میں ایک پائلٹ جبکہ دوسرا ویپن سسٹمز آفیسر ہوتا ہے جو ہتھیاروں اور ٹارگٹنگ سسٹم کو کنٹرول کرتا ہے۔
واضح رہے کہ ایران نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے 24 گھنٹوں میں 2 امریکی جنگی طیارے F-35 کو مار گرایا ہے تاہم امریکا نے ایک F-15E کے مار گرائے جانے کی تصدیق کی ہے۔
-
Today News2 weeks ago
ایران کے کلسٹر میزائلوں سے اسرائیل پر تازہ حملے، صہیونی دفاعی نظام ناکام رہا
-
Today News2 weeks ago
یوم پاکستان اور اس کے تقاضے
-
Sports1 week ago
Sinner powers past Michelsen to reach Miami quarter-finals
-
Magazines7 days ago
The secret life of insects in the urban world
-
Sports7 days ago
Sabalenka, Sinner keep ‘Sunshine Double’ in sight with Miami Open wins
-
Today News2 weeks ago
وزیراعظم کا ملائیشین ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، عید کی مبارکباد، ملکر کام جاری رکھنے پر اتفاق
-
Today News2 weeks ago
امریکی غرور اور طاقت کی علامت ایف 35 کو نشانہ بنایا ہے، اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ
-
Today News2 weeks ago
ایم کیو ایم کے دو سابق گورنرز