Today News
اعداد کی گواہی ،آٹھ ماہ کا معاشی نوحہ
مشرق وسطی محض ایک خطہ نہیں بلکہ عالمی معیشت کی شہ رگ ہے یہاں کی بے یقینی کا مطلب ہے سپلائی چین کا ٹوٹنا، توانائی کی قیمتوں کا آسمان سے باتیں کرنا۔ امریکا، ایران جنگ کے باعث عالمی منڈی میں غیر یقینی کا وہ مہیب سایہ پڑ چکا ہے جس کے اثرات اب پاکستان کے گلی کوچوں میں نمودار ہوچکے ہیں۔ دوسری طرف افغانستان کی طرف سے ہونے والے آئے روز دھماکوں کا شکار بیرونی سرمایہ کاری ہوچکی ہے۔
اس کے علاوہ دیگر معاشی حقائق کو وزارت خزانہ کی ماہانہ آؤٹ لک میں ظاہر کیاگیا ہے جس کے مطابق آٹھ ماہ کا مالی خسارہ 64.7 ارب روپے ظاہر کیاگیا ہے۔ یہ عدد اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ ریاست کے اخراجات اس کی آمدن کے مقابلے میں اب بھی ایک بڑا بوجھ ہیں، لیکن امید ہے کہ یہ بوجھ آئندہ چند ماہ تک بالکل ہلکا ہوجائے گا کیونکہ کفایت شعاری کے اقدامات کے اثرات جلد ہی ظاہر ہوں گے۔
رپورٹ کا ایک اہم ترین فکر انگیز پہلو یہ ہے کہ بیرونی سرمایہ کاری میں 33 فی صد کمی ہوئی ہے محض 1.19 ارب ڈالر، بیرونی سرمایہ کاری میں اتنی زیادہ کمی ظاہر کررہی ہے کہ عالمی سرمایہ کار ہماری مارکیٹ سے دامن بچاکر گزر رہے ہیں۔ کہاں ایک وقت تھا 8 ماہ میں کبھی 8 تا 10 ارب ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوا کرتی تھی۔ نائن الیون کے بعد ڈھائی دہائیاں گزرچکی ہیں، ہم اب تک افغانستان سے آنے والے بم دھماکوںکو نہ روک سکے۔ حالیہ دنوں کے دفاعی اقدامات سے امید ہے کہ یہ سلسلہ جلد تھم جائے گا۔ دوسری طرف پاکستان کی نہیں، عالمی کوششوں کے باعث پاکستان کی ایک محفوظ اور پرامن ملک کے طور پر شناخت کے باعث آئندہ چند سالوں میں بیرونی سرمایہ کاری میں اضافے کی توقعات ہیں۔
آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق آئی ٹی برآمدات میں بہتری آئی ہے۔ 8 ماہ کا حالیہ اضافہ ’’اندھیرے میں چراغ‘‘ کی مانند ہے جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ آئی ٹی کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ مراعات ، سہولیات دی جاتی تو ملک کو زیادہ سے زیادہ زرمبادلہ حاصل ہوسکتا ہے۔ پی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق 8 ماہ میں پونے تین ارب ڈالر کا زرمبادلہ اس شعبے کے تحت حاصل ہوئے ہیں جو کہ گزشتہ مالی سال کے 8 ماہ کے مقابلے میں 25 فی صد زائد ہے اور یہ سب آئی ٹی سے وابستہ نوجوانوں کا کمال ہے۔
رپورٹ اس بات کی طرف اشارہ کررہی ہے کہ ٹیکسٹائل مشینری اور تعمیراتی سامان کی درآمد میں اضافہ ہوا ہے بظاہر درآمدات میں اضافہ زرمبادلہ پر بوجھ لگتا ہے لیکن اگر گہرائی میں دیکھا جائے تو تعمیراتی درآمدات اور ٹیکسٹائل مشینریوں کا آنا اس بات کی نوید ہے کہ ملک کا بڑا برآمدی شعبہ خود کو جدید خطوط پر استوار کررہا ہے۔ اسی طرح تعمیراتی اشیاء کی درآمدات میں اضافہ اس بات کی علامت ہے کہ ملک میں انفرا اسٹرکچر اور ہاؤسنگ کے شعبوں میں ترقی ہورہی ہے۔
جب معیشت کے دیگر شعبے کمزور ہونے لگتے ہیں تو سمندر پار پاکستانی ایک ایسی ڈھال بن کر سامنے آتے ہیں جو اس ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچاتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پہلے 8 ماہ میں ترسیلات زر میں 10.5فی صد کا اضافہ ہوکر 8.12ارب ڈالر ملک میں آئے۔ جو کسی قرض کے عوض نہیں بلکہ پاکستانیوں کی اپنی مٹی سے محبت کا ثبوت ہے۔
اس کے علاوہ یہ بتایا گیا کہ ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 16.4ارب ڈالر کی سطح پر مستحکم نظر آرہے ہیں لیکن ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ زرمبادلہ کے ذخائر اور ترسیلات زر محض وقتی سہارا تو ہوسکتے ہیں لیکن ہمیں FDI میں 33فی صد کی کمی کو نمو میں بدلنا ہوگا۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ صرف کاغذی گھوڑے نہ دوڑائے بلکہ سرخ فیتہ سے پاک کرتے ہوئے بیرونی سرمایہ کاری کی راہ ہموار کرے ۔ اس وقت موقع ہے مشرق وسطی کی جنگی صورت حال کے باعث بہت سے عالمی سرمایہ کار پاکستان کی جانب راغب ہوسکتے ہیں۔
Today News
گوگل نے نیا اوپن اے آئی ماڈل جیما 4 متعارف کرا دیا
گوگل نے اپنے جدید اوپن آرٹیفیشل انٹیلی جنس ماڈل ’’جیما 4‘‘ متعارف کرا دیا ہے۔
شنہوا کے مطابق گوگل نے کہا ہے کہ ’’جیما 4 ‘‘جدید ریزننگ اور خودکار (ایجنٹک) ورک فلو کے لیے تیار کیا گیا ہے اور اسے Apache License 2.0 کے تحت جاری کیا گیا ہے تاکہ ڈویلپرز کے لیے جدید اے آئی ٹیکنالوجی تک رسائی آسان بنائی جا سکے۔
گوگل کا کہنا ہے کہ یہ ماڈل اسی تحقیق اور ٹیکنالوجی پر مبنی ہے جس پر Gemini سیریز تیار کی گئی اور اسے چار مختلف سائز میں پیش کیا گیا ہے تاکہ یہ اینڈرائیڈ ڈیوائسز، لیپ ٹاپس اور بڑے کمپیوٹنگ سسٹمز پر بھی کام کر سکے۔
جیما4کی نمایاں خصوصیات میں ملٹی سٹیپ پلاننگ، پیچیدہ منطقی صلاحیتیں اور خودکار ایجنٹس بنانے کی سہولت شامل ہے جو مختلف ٹولز اور اے پی آئیز (APIs )کے ساتھ تعامل کر سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ یہ کوڈ جنریشن کی صلاحیت رکھتا ہے اور تصاویر و وڈیوز کو بھی براہِ راست پراسیس کر سکتا ہے۔گوگل کے مطابق اس ماڈل میں 128 ہزار سے 256 ہزار ٹوکنز تک کا کانٹیکسٹ ونڈو موجود ہے اور اسے 140 سے زائد زبانوں پر تربیت دی گئی ہے۔کمپنی نے مزید بتایا کہ جیماسیریز کو اب تک 40 کروڑ سے زائد مرتبہ ڈاؤن لوڈ کیا جا چکا ہے –
Source link
Today News
کراچی: اورنگی ٹاؤن میں شادی کے دوران فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، خاتون زخمی، ملزم گرفتار
اورنگی ٹاؤن میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق اور ایک خاتون زخمی ہو گئی جبکہ پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ اورنگی ٹاؤن سیکٹر 9 میں پیش آیا جہاں شادی کی تقریب جاری تھی کہ اچانک فائرنگ شروع ہو گئی۔ فائرنگ کے نتیجے میں 25 سالہ معظم موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق واقعے کے بعد دولہے کے والد اور بھائی کو ابتدائی طور پر تحویل میں لیا گیا، جبکہ مرکزی ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔ تاہم بعد ازاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ثاقب کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے دوران ایک اور واقعہ اورنگی ٹاؤن سیکٹر 13 میں پیش آیا، جہاں 39 سالہ خاتون نجمہ اندھی گولی لگنے سے زخمی ہوئیں۔ انہیں فوری طبی امداد کے لیے منتقل کر دیا گیا۔
ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ خاتون کو لگنے والی گولی ممکنہ طور پر اسی شادی کی تقریب میں ہونے والی فائرنگ کا نتیجہ ہے۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
Today News
تیل کی قیمتوں میں اضافے کا اثر ہرشعبے پر پڑے گا،ایکسپریس فورم
ایران اور امریکا اسرائیل جنگ سے دنیا کی معیشت ہل گئی ہے، اس کے اثرات پاکستان پر بھی پڑ رہے ہیں، 78 برسوں سے ہم کرائسس میں ہیں، کسی نے ٹھیک کرنے کی کوشش نہیں کی، اب تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا گیا ہے جس کا اثر ہر شعبے پر پڑے گا، غریب مزید پسے گا،ڈیزل مہنگا ہونے سے زراعت بھی متاثر ہوگی۔
ان خیالات کا اظہار ماہرین معاشیات اور بزنس کمیونٹی کے نمائندوں نے ’’مشرق وسطیٰ جنگ اور معاشی چیلنجز ‘‘ کے موضوع پر منعقدہ ’’ایکسپریس فورم‘‘ میں کیا،فورم کی معاونت کے فرائض احسن کامرے نے سرانجام دیے۔
سابق صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میاں انجم نثار نے کہا کہ ایران پر مذاکرات کے دوران امریکا نے جنگ مسلط کی جس سے پوری دنیا کی معیشت کو دھچکا لگا،ایران نے مجبوراً جوابی حملے کیے، عرب و دیگر ممالک میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا، آبنائے ہرمز کو بند کر دیا جس سے دنیا میں کرائسز پیدا ہوگیا، شکر ہے کہ ہمارے ہاں پٹرولیم مصنوعات کی قلت نہیں،بھارت میں لائنیں لگی ہیں،تیل کی قیمت میں اضافے کا بوجھ ہر شعبے اور عوام پر پڑے گا۔
ماہر معاشیات ڈاکٹر قیس اسلم نے کہا کہ امریکہ نے شمالی کوریا، ویتنام، عراق اور افغانستان میں مار کھائی، اب اس نے ایران پر حملہ کر دیا ، اسرائیلی کہہ رہے ہیں کہ انہیں اس جنگ کا معلوم تھا، انہوں نے شیئرز خرید لیے اور اب فائدہ حاصل کر رہے ہیں،اب اس جنگ اثرات پوری دنیا پر پڑ رہے ہیں، پاکستان، چین اور بھارت کی تیل سپلائی کو بند کرنا بھی اس جنگ کا مقصد تھا، امریکہ کے پاس تیل بھی ہے، افرادی قوت بھی اور پیسہ بھی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آئی ایم ایف بھی کہتا ہے کہ فسکل مینجمنٹ کریں، اس وقت ضروری ہے کہ نظام میں شفافیت لائیں ، کرپٹ عناصر کا قلع قمع کریں اور تھنک ٹینک بنائیں،شارٹ ٹرم منصوبہ بندی یہ ہونی چاہیے کہ ایران گیس پائپ لائن منصوبہ مکمل کریں، بارڈر پر ایرانی آئل سمگل ہو رہا، اس پر آنکھیں بند کرلیں، افغانستان سے دوستی کریں،آئی پی پیز سے چھٹکارہ حاصل کریں،سابق نائب صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز محمد ندیم قریشی نے کہا کہ 78 برسوں سے ہم کرائسس میں ہیں ۔
Source link
-
Today News2 weeks ago
ایران کے کلسٹر میزائلوں سے اسرائیل پر تازہ حملے، صہیونی دفاعی نظام ناکام رہا
-
Sports1 week ago
Sinner powers past Michelsen to reach Miami quarter-finals
-
Today News2 weeks ago
یوم پاکستان اور اس کے تقاضے
-
Magazines7 days ago
The secret life of insects in the urban world
-
Sports7 days ago
Sabalenka, Sinner keep ‘Sunshine Double’ in sight with Miami Open wins
-
Today News2 weeks ago
وزیراعظم کا ملائیشین ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ، عید کی مبارکباد، ملکر کام جاری رکھنے پر اتفاق
-
Today News2 weeks ago
امریکی غرور اور طاقت کی علامت ایف 35 کو نشانہ بنایا ہے، اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ
-
Today News2 weeks ago
ایم کیو ایم کے دو سابق گورنرز