Connect with us

Today News

افغانستان میں زلزلے سے مکان منہدم، ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق

Published

on


کابل میں زلزلے سے مکان منہدم ہونے کیوجہ سے ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

طالبان حکومت نے تصدیق کی ہے کہ جمعے کی شام آنے والے زلزلے کے نیتجے میں کابل صوبے کے بگرامی ضلع میں کم از کم آٹھ افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ جمعے کی شام آنے والے زلزلے کی شدت 5٫8 تھی جبکہ اس کی گہرائی 181 کلو میٹر تھی۔ زلزلے کے جھٹکے افغانستان، پاکستان اور انڈیا میں بھی محسوس کیے گئے۔

کابل گورنر کے میڈیا آفس کا کہنا ہے کہ زلزلے کے شدید جھٹکوں سے ضلع بگرامی کے علاقے گوسفندرہ میں ایک رہائشی مکان منہدم ہوا۔ صوبائی ترجمان حافظ بشارت نے کہا کہ تمام متاثرین ایک ہی خاندان کے افراد تھے۔ جن میں باپ، ماں، چار بیٹیاں اور دو بیٹے شامل ہیں۔

زلزلہ 181 کلومیٹر کی گہرائی میں آیا جس سے عام طور پر معمولی نقصان ہوتا ہے لیکن افغانستان میں دیہی کچے مکانات اور خستہ حال ڈھانچوں کی حالت کو دیکھتے ہوئے نسبتاً ہلکے زلزلے بھی بڑے نقصان کا باعث بن سکتے ہیں۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

تل ابیب میں ایران کا موساد ہیڈ کوارٹر تباہ کرنے کا دعویٰ

Published

on


ایران نے دعویٰ کیا ہے موساد کے ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کہ ایران نے کہا ہے کہ اس کی پاسدارانِ انقلاب نے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں موساد کے ہیڈکوارٹر کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

تاہم میڈیا اداروں نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کررہی ویڈیو کو اے آئی ساختہ قرار دے دیا ہے۔ مزید برآں اس کی کوئی واضح بین الاقوامی یا آزاد میڈیا آؤٹ لیٹس کی تصدیق بھی سامنے نہیں آئی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے بارے میں فیکٹ چیکس میں بتایا گیا کہ وہ اے آئی جنریٹڈ ہے اور انہیں غلط طور پر موساد ہیڈکوارٹر پر حملہ قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایران کے اسرائیل پر تابڑ توڑ حملے جاری ہیں۔ حملوں میں تل ابیب اور اس کے اطراف میں عمارتوں کو نقصان بھی پہنچا ہے۔ لیکن خاص طور پر موساد ہیڈکوارٹر کی تباہی کا دعویٰ ابھی تک غیر تصدیق شدہ ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

گلگت بلتستان میں ڈیجیٹل انقلاب؛ وادیٔ سوق میں ایس سی او کی 4G سروسز متعارف

Published

on


اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن(ایس سی او) نے وادی سوق، گلگت بلتستان میں ٹیلی کمیونیکیشن سروسز 2G سے 4G میں اپگریڈ کر دیں۔

ٹیلی کمیونیکیشن سروسز اپ گریڈیشن کا منصوبہ این جی ایم ایس فیز فور کے تحت کامیابی سے مکمل کیا گیا، 4 جی اپ گریڈیشن سے نہ صرف مقامی آبادی کو تیز اور قابلِ اعتماد انٹرنیٹ میسر آئے گا بلکہ روزمرہ زندگی اور سیاحت کے شعبے میں بھی ترقی کا نیا باب کھلے گا۔

اس موقع پر اہل علاقہ نے ایس سی او کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 4 جی سروسز کی فراہمی نے ہماری زندگیوں میں آسانی، تعلیم میں بہتری اور ترقی کی نئی راہیں کھول دی ہیں۔

اہل علاقہ نے کہا کہ یہ پیش رفت نہ صرف مقامی آبادی بلکہ سیاحوں کے لیے بھی نہایت خوش آئند اور حوصلہ افزا ہے، ایس سی او کی جانب سے فراہم کی جانے والی 4جی سروسز انتہائی معیاری ہیں، جس کے ذریعے ملک بھر میں بلا تعطل رابطہ ممکن ہو گیا ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

پاکستان میں دہشت گردی کا گھناؤنا منصوبہ: افغان طالبان کا مکروہ چہرہ بے نقاب

Published

on


پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے گھناؤنے منصوبوں سے افغان طالبان رجیم کامکروہ چہرہ بےنقاب ہو رہا ہے۔

افغان میڈیا آماج نیوز کے مطابق افغان طالبان رجیم پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کا گھناؤنا منصوبہ بنا رہی ہے۔ طالبان فتنۃ الخوارج کو مضبوط کر کے پورے خطے کا امن داؤ پر لگا رہے ہیں۔

طالبان شمالی افغانستان میں فتنۃ الخوارج کے لیے فنڈز جمع کرنے کی مہم تیز کر چکے ہیں۔ یہ مذموم مہم اب گھر گھر پھیل چکی ہے جس سے پہلے سے شدید معاشی بحران کا شکار افغان عوام مزید مشکلات میں گھر گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق علاقائی مشران کو عوام سے جبری رقم اکٹھی کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے اور مقامی لوگوں پر مالی تعاون کے لیے شدید دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق طالبان کی یہ مالی اور عسکری معاونت پورے خطے کے لیے مستقل چیلنج ہے۔

خطے کی صورت حال پر نظر رکھنے والے مبصرین کا کہنا ہے کہ معاشی بحران کے شکار افغانستان کے عوام کو ملنے والی عالمی امداد بھی دہشت گردوں کی پشت پناہی میں لگائی جا رہی ہے۔

افغان طالبان رجیم کا یہ اقدام خطے کے امن و استحکام کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہو رہا ہے۔

 





Source link

Continue Reading

Trending