Today News
پی ایس ایل: کنڈیشز کے مطابق کھیلیں گے تو مطلوبہ نتائج ملیں گے، اظہر علی
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پشاور زلمی کے فیلڈنگ کوچ اظہر علی نے پی ایس ایل 11 کے حوالے سے اچھی توقعات وابستہ کرلیں۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہفتہ کو پشاور زلمی کے پریکٹس سیشن کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اظہر علی کا کہنا تھا کہ لاہور کے مقابلے میں کراچی کا موسم زیادہ بہتر ہے، ہم کنڈیشز کے مطابق کھیلیں گے تو مطلوبہ نتائج ملیں گے۔
انہوں نے کہا کہ لاہور میں کھیلے جانے والے لیگ کے پہلے مرحلے میں موسم کی وجہ سے ایک میچ کا ضیاع ہوا۔
اظہر علی کا کہنا تھا کہ کرکٹ کے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں تیز کھیل ہوتا ہے، صورتحال کے مطابق کھیلنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
سابق ٹیسٹ کپتان نے کہا کہ لیگ میں کسی فرنچائز کے ساتھ کام کرنے کا پہلا تجربہ ہے، اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھانے کی کوشش کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے پی ایس ایل بہت اہم ہے، مگر ہر فارمیٹ کو عزت دینا ضروری ہے۔
اظہرعلی نے مزید کہا کہ جو کھلاڑی پی ایس ایل میں کارکردگی دکھا رہے ہیں، انہیں ڈومیسٹک کرکٹ بھی کھیلنی چاہیے، جب تک آپ کرکٹ کو عزت نہیں دیں گے، کرکٹ آپ کو عزت نہیں دے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ حالات کی روشنی میں لیگ کے میچز بند دروازوں میں ہو رہے ہیں، تاہم دوران مقابلہ شائقین کی کمی محسوس ہو رہی ہے۔
اظہر علی نے کہا کہ امید ہے کہ حالات بتدریج بہتری کی جانب مائل ہوں گے اور شائقین کے لیے اسٹیڈیم کے دروازے کھل جائیں گے جس سے کھیل کا لطف دوبالا ہو جائے گا۔
Today News
عدالت کا متوفی کوٹہ پر شہری کو تقرری لیٹر جاری کرنے کا حکم
کراچی:
سندھ ہائی کورٹ نے متوفی کوٹے پر شہری کو تقرری کا لیٹر جاری کرنے کا حکم دے دیا۔
محکمہ بلدیات میں متوفی کوٹہ پر ملازمت فراہم نہ کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے درخواست گزار کو ایک ماہ میں تقرری کا لیٹر جاری کرنے کا حکم جاری کیا۔
عدالت نے قرار دیا کہ محکمے کی جانب سے 6 برس تک درخواست پر فیصلہ نہ کرنا ناقابل قبول ہے۔
وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کے والد محکمہ بلدیات میں دوران ملازمت انتقال کرگئے تھے۔ درخواست گزار زین احمد کی جانب سے 2020 میں مرحوم کوٹہ پر ملازمت کی درخواست دائر کی گئی تھی۔ درخواست پر تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔
سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار کی طلب کی گئی جونیئر کلرک کی اسامی خالی نہیں ہے۔
عدالت نے حکم دیا کہ سندھ سول سرونٹس رولز 1974 کے تحت درخواست گزار کو متوفی کوٹہ پر ملازمت کا حق حاصل تھا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد یہ کوٹہ ختم کیا جاچکا ہے، تاہم طے شدہ اصول ہے کہ ایسے حقوق جو پہلے ہی پیدا ہوچکے ہوں، وہ ختم نہیں ہوتے۔
فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ وفاقی آئینی عدالت کے فیصلے کے مطابق ملازمت کا حق والد کی وفات کے وقت ہی پیدا ہو جاتا ہے۔ بعد میں قانون میں تبدیلی اس حق کو متاثر نہیں کرتی۔ قانون کے تحت گریڈ 1 سے 11 تک کسی بھی مناسب اسامی پر تقرری کی جا سکتی ہے۔ موزوں اسامی فراہم کرنا محکمہ کی ذمہ داری ہے۔
عدالت نے حکم دیا کہ متعلقہ محکمہ ایک ماہ میں درخواست گزار کو مناسب اسامی پر تقرری کا لیٹر جاری کرے۔
Today News
جنگ بندی ہو بھی جائے، ایران امریکی افواج کو خطے سے نکال کر دم لے گا، فوجی جنرل
ایرانی افواج کے جنرل اسٹاف کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابوالفضل شیکرچی نے کہا ہے کہ جنگ میں ایران کی اسٹریٹجی امریکی افواج کو عرب ممالک سے نکالنا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شیکرچی نے ایرانی حکمت عملی کا خاکہ پیش کیا جس میں انہوں نے کہا کہ اس خطے کو امریکی فوجی اہلکاروں کے لیے ناقابل برداشت بنایا جائے گا۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایران امریکی افواج پر اس وقت تک شدید دباؤ ڈالتا رہے گا جب تک وہ وہاں سے نہیں نکل جاتے۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایران خطے میں امریکی اڈوں کو نشانہ بناتا رہے گا۔ امریکی فوجیوں کو حملوں سے بچنے کے لیے ہوٹلوں اور بندرگاہوں میں پناہ لینے پر مجبور کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی امریکی زمینی کارروائی کو “قتل گاہ” میں تبدیل کر دیا جائے گا جس کا مقصد اتنا بھاری نقصان پہنچانا ہے کہ آنے والی امریکی نسلیں فوج میں شامل ہونے سے خوفزدہ ہو جائیں گی۔
آبنائے ہرمز سے متعلق انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کو امریکی اور اسرائیلی جہازوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ انہیں کسی بھی بہانے تک رسائی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
Today News
Dhurandhar director Aditya Dhar accused of plagiarism
بھارتی فلمساز سنتوش کمار نے رنویر سنگھ کی ایکشن تھرلر ’دھُرندھر‘ کی اسکرپٹ پر چوری کا الزام لگاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ یہ فلم ان کی اسکرپٹ پر مبنی ہے جس پر ادتیہ دھر نے بھی خاموشی دوڑ دی۔
بھارت کی حالیہ متازع فلم ’دھرندھر‘ نے باکس آفس پر تو متعدد ریکارڈ قائم کرلیے ہیں لیکن اب یہ فلم سرقہ کے تنازعے کا مرکز بن گئی ہے، جو عدالتوں کی طرف بڑھ رہا ہے۔
الزام کیا ہے؟
کرناٹک کے ایک فلم ساز سنتوش کمار آر ایس نے عوامی طور پر دعویٰ کیا ہے کہ دھُرندھر: دی ریونج ان کی 2023 میں لکھی گئی اسکرپٹ ’ڈی صاحب‘ پر مبنی ہے۔
Writer Director Santosh Kumar RS accuses Aditya Dhar of being a
“Chindi Chor”..Says, he had written the script as a cinema entertainment back in 2023 but Aditya Dhar stole it and showed it as a Political Propaganda.. Dhurandhar pic.twitter.com/LkgIZCDkM5
— D (@Deb_livnletliv) March 31, 2026
ان کا کہنا تھا کہ مجھے یہ مشابہت فلم دیکھنے کے بعد محسوس ہوئی، فلم دیکھنے کے بعد مجھے پتا چلا کہ یہ میری اسکرپٹ اور کہانی ہے، میں نے اسے 2023 میں بہت محنت سے لکھا تھا۔
سنتوش کے مطابق ان کی کہانی کا مرکزی خیال ایک نوجوان کے گرد گھومتا ہے جس کے خاندان پر مجرموں نے حملہ کیا، وہ انتقام میں 10 افراد کو قتل کرتا ہے اور بعد میں گرفتار ہوجاتا ہے۔ اس کی بہادری سے متاثر ہو کر اسے جاسوس کے طور پر بھرتی کیا جاتا ہے۔
سنتوش کا دعویٰ ہے کہ یہ بنیادی کہانی دھُرندھر: دی ریونج میں استعمال کی گئی ہے جب کہ آدیتیہ دھَر بہت ہوشیار ہیں، انہوں نے صرف میری فلم کے اہم خطوط لیے اور سیاسی پروپیگنڈا شامل کردیا۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے اس اسکرپٹ کو کئی بڑے پروڈکشن ہاؤسز کو پیش کیا، جن میں سونی پکچرز، زی اسٹوڈیوز، ٹی-سیریز اور دھرمہ پروڈکشنز شامل ہیں۔
دوسری جانب، آدیتیہ دھَر کی ٹیم نے سختی سے ان الزامات کی تردید کی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سنتوش کے تمام الزامات کہ دھُرندھر بنانے والوں نے ان کی اسکرپٹ چرا لی یا یہ ان کے حقوق کی خلاف ورزی ہے، بے بنیاد، غلط اور ناقابل قبول ہیں۔
فلم کی ٹیم نے دعویٰ کیا کہ دھُرندھر کی کہانی ایک اصل آئیڈیا ہے، جسے ادتیہ دھر نے خود لکھا اور ستمبر 2023 میں رجسٹر کروایا جب کہ یہی دعویٰ سنتوش نے بھی کیا ہے کہ جن کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی اسکرپٹ اسکرین رائٹرز ایسوسی ایشن میں نومبر 2023 میں رجسٹر کروائی۔
-
Today News2 weeks ago
ایران کے کلسٹر میزائلوں سے اسرائیل پر تازہ حملے، صہیونی دفاعی نظام ناکام رہا
-
Sports1 week ago
Sinner powers past Michelsen to reach Miami quarter-finals
-
Today News2 weeks ago
یوم پاکستان اور اس کے تقاضے
-
Magazines1 week ago
The secret life of insects in the urban world
-
Sports1 week ago
Sabalenka, Sinner keep ‘Sunshine Double’ in sight with Miami Open wins
-
Today News2 weeks ago
ایم کیو ایم کے دو سابق گورنرز
-
Sports2 weeks ago
Pakistan’s hockey World Cup qualification is a small step, but there is a long way to go
-
Sports1 week ago
PSL 11 set to start with Lahore-Hyderabad clash