Today News
خطے میں امن و استحکام کیلیے پاکستان کی کاوشیں قابل تعریف اور مذاکرات کیلیے اسلام آباد اہم ہے، بحرین
پاکستان اور بحرین نے خطے میں جاری کشیدگی کو کم کرنے پر ایک بار پھر سے زور دیا ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بحرین کے وزیر خارجہ عبدالطیف بن راشید الزیانی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق رابطے میں خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اسحاق ڈار نے کشیدگی میں فوری کمی کی ضرورت پر زور دیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے مذاکرات اور سفارتکاری کی اہمیت کو اجاگر کیا جبکہ مشرقِ وسطیٰ اور خلیجی خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان-چین پانچ نکاتی امن اقدام پر بھی روشنی ڈالی۔
بحرین کے وزیر خارجہ نے خطے میں امن اور استحکام کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا اور ڈائیلاگ کے فروغ میں اسلام آباد کے کردار کو اہم قرار دیا۔
دونوں رہنماؤں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سمیت کثیرالجہتی فورمز پر جاری کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا اور باہمی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔
Today News
سینیٹ انتخابات، پی ٹی آئی نے امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے روک دیا
پشاور:
پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی کمیٹی کا پہلا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سینیٹ انتخابات کے حوالے سے چونکا دینے والے فیصلے کیے گئے۔
پارٹی نے غیر متوقع طور پر اپنے تمام امیدواروں کو فوری طور پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے روک دیا ہے۔
اس حوالے سے رہنما جنید اکبر نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی کارکن آج اپنے کاغذات نامزدگی جمع نہ کرائے۔
انہوں نے بتایا کہ پارلیمانی کمیٹی کل سینیٹ کی خالی نشست کے لیے اپنے حتمی امیدوار اور کورنگ امیدوار کا باضابطہ اعلان کرے گی جس کے بعد منگل کے روز نامزد امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔
سیاسی حلقوں کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے یہ حکمت عملی کسی بڑے سرپرائز اور اندرونی مشاورت کا حصہ معلوم ہوتی ہے جس سے سینیٹ الیکشن میں دلچسپ مقابلے کا امکان بڑھ گیا ہے۔
Today News
کراچی، لنڈا بازار کے قریب پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
کراچی:
شہر قائد میں رسالہ پولیس نے لنڈا بازار کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق رسالہ پولیس نے لنڈا بازار کے عقب میں گوشت مارکیٹ سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت 28 سالہ افضال ولد رفیق کے نام سے کی گئی۔
گرفتار ڈاکو کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ گرفتار ڈاکو سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی ۔
Today News
کراچی میں ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا، تشدد سے لہولہان، ساتھی فرار
کراچی:
شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال میں اوکھائی مارکیٹ کے قریب شہریوں نے ایک مبینہ ڈاکو کو پکڑ کر شدید تشدد کا نشانہ بنا دیا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
پولیس کے مطابق شہریوں نے ملزم کو مار مار کر لہولہان کر دیا جسے بعد ازاں پولیس نے بمشکل ہجوم سے نکال کر اپنی تحویل میں لیا۔
زخمی ملزم کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے جبکہ فرار ہونے والے ساتھی کی تلاش جاری ہے۔
-
Today News2 weeks ago
ایران کے کلسٹر میزائلوں سے اسرائیل پر تازہ حملے، صہیونی دفاعی نظام ناکام رہا
-
Sports2 weeks ago
Sinner powers past Michelsen to reach Miami quarter-finals
-
Sports1 week ago
Sabalenka, Sinner keep ‘Sunshine Double’ in sight with Miami Open wins
-
Today News2 weeks ago
یوم پاکستان اور اس کے تقاضے
-
Magazines1 week ago
The secret life of insects in the urban world
-
Sports2 weeks ago
Pakistan’s hockey World Cup qualification is a small step, but there is a long way to go
-
Today News2 weeks ago
ایم کیو ایم کے دو سابق گورنرز
-
Sports2 weeks ago
PSL 11 set to start with Lahore-Hyderabad clash