Connect with us

Today News

عمران خان سے قانونی مشاورت کیلیے وکیل کی ملاقات کروائی جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

Published

on



توشہ خانہ ون کیس میں سزا کیخلاف اپیلوں کو جلد سماعت کیلیے مقرر کرنے اور عمران خان سے قانونی مشاورت کیلیے ملاقات کیلیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر کردی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی نے توشہ خانہ ون کیس میں سزا کے خلاف اپیلیں اسلام آباد ہائی کورٹ میں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی متفرق درخواستیں دائر کر دیں۔

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ  میں دائر متفرق درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ توشہ خانہ ون کیس میں 31 جنوری 2024 کو سزائیں ہوئیں۔

سزا کے خلاف اپیلیں ابھی تک ہائیکورٹ میں زیر التوا ہیں  جو سماعت کے لیے مقرر نہیں کی گئیں۔استدعا ہے کہ توشہ خانہ ون کیس میں سزا کے خلاف اپیلیں جلد سماعت کے لیے مقرر کی جائیں ۔

بیرسٹر سلمان صفدر نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی جانب سے متفرق درخواستیں دائر کیں۔

اس کے علاوہ بیرسٹر سلمان نے اسلام آبا دہائی کورٹ میں درخواست دائر کی جس میں 190 ملین پاونڈ کیس میں سزا کے خلاف اپیل پر قانونی مشاورت کے لیے بانی پی ٹی آئی کو وکیل سے ملاقات کی اجازت مانگی گئی ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ 20 دسمبر 2025 کے بعد سے بانی پی ٹی آئی کی اپنے کونسل سے کوئی بامقصد ملاقات نہیں ہوسکی، تقریباً تین ماہ اور بارہ دن سے بانی پی ٹی آئی کو قانونی رسائی سے محروم رکھا گیا ہے۔

یہ درخواست بانی پی ٹی آئی کی جانب سے سلمان صفدر نے دائر کی جس میں استدعا کی گئی ہے کہ قانونی مشاورت کیلیے وکلاء سے فوری اور بلا تعطل ملاقات کی سہولت فراہم کی جائے۔

درخواست میں چیئرمین نیب، آئی جی جیل خانہ جات پنجاب اور سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ سزا معطلی کی درخواست 19 مارچ 2025 سے زیر التوا ہے جس پر اب تک 16 مختلف تاریخوں پر سماعت ہو چکی ہے۔ نیب کا رویہ کیس کی کارروائی میں جان بوجھ کر تاخیر اور رکاوٹ پیدا کرنے والا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ جیل حکام کی جانب سے وکلاء کی ملاقات کی تمام کوششیں ناکام بنا دی گئی ہیں۔ وکیل سے ملاقات کا حق جیل رولز 1978 اور آئین کے آرٹیکل 9، 10-اے اور 14 کے تحت بنیادی حق ہے۔ عدالت اپیل کی تیاری کے لیے دونوں اپیل کنندگان کی وکیل سے ملاقات کا فوری حکم دے۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

ٹرمپ کی ایران کو ڈیڈ لائن، عالمی تیل مارکیٹ میں بھونچال آ گیا، قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں

Published

on


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو 48 گھنٹے کی دی گئی سخت ڈیڈ لائن کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں بڑا اُچھال دیکھنے میں آیا ہے، جس نے توانائی کے عالمی بحران کے خدشات کو مزید گہرا کر دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت 2.35 فیصد اضافے کے ساتھ 114.16 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی، جبکہ عالمی معیار برینٹ کروڈ 1.72 فیصد بڑھ کر 110.91 ڈالر فی بیرل ہو گیا۔

صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر سخت الفاظ میں ایران کو خبردار کیا کہ اگر منگل تک آبنائے ہرمز نہ کھولی گئی تو اسے جہنم کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے ایران کے پاور پلانٹس اور پلوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی بھی دی جس سے صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی ہے۔

ادھر ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکرز پر حملوں کے باعث اس اہم سمندری گزرگاہ کو مؤثر طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

یہ راستہ خلیج فارس کو عالمی منڈیوں سے جوڑتا ہے اور جنگ سے قبل دنیا کی تقریباً 20 فیصد تیل سپلائی اسی راستے سے گزرتی تھی۔

ماہرین کے مطابق اس بندش نے تاریخ کا سب سے بڑا تیل سپلائی بحران پیدا کر دیا ہے جس کے نتیجے میں خام تیل، جیٹ فیول، ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

امریکی صدر پہلے ہی عندیہ دے چکے ہیں کہ یہ جنگ مزید دو سے تین ہفتے جاری رہ سکتی ہے جبکہ مالیاتی ادارے خبردار کر رہے ہیں کہ ماہ کے اختتام تک تقریباً ایک ارب بیرل تیل کی سپلائی متاثر ہو سکتی ہے جس میں کروڈ آئل اور ریفائنڈ مصنوعات دونوں شامل ہیں۔





Source link

Continue Reading

Today News

ٹرمپ آج فوجی قیادت کے ہمراہ پریس کانفرنس کریں گے، اہم اعلان متوقع

Published

on



واشنگٹن:

وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج اہم پریس کانفرنس کریں گے جس میں ایران سے جاری کشیدگی کے معاملے پر اہم گفتگو ہو گی۔

ترجمان نے بتایا کہ صدر ٹرمپ امریکی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے جبکہ پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے میڈیا سے خطاب کریں گے۔

پریس کانفرنس وائٹ ہاؤس کے بریفنگ روم میں ہوگی اور اس میں اعلیٰ فوجی قیادت بھی صدر کے ہمراہ موجود ہوگی۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق یہ پریس کانفرنس امریکی میڈیا کے مسلسل اصرار پر منعقد کی جا رہی ہے جس میں صدر ٹرمپ ایران سے متعلق جاری صورتحال اور ممکنہ اقدامات پر سوالات کے جوابات دیں گے۔

سیاسی و سفارتی حلقوں میں اس پریس کانفرنس کو انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے جہاں خطے کی موجودہ کشیدگی کے تناظر میں بڑے اعلانات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

ٹرمپ کی نئی دھمکی، ایران نے آبنائے ہرمز کو مکمل بند کرنے کی وارننگ دے دی

Published

on


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حالیہ نئی دھمکیوں کے بعد ایران کی جانب سے نہایت سخت اور جارحانہ ردعمل سامنے آیا ہے جس میں عالمی توانائی اور تجارت کے نظام کو مفلوج کرنے کی کھلی وارننگ دی گئی ہے۔

ایرانی قیادت کے قریبی حلقوں سے تعلق رکھنے والے سینئر رہنما علی اکبر ولایتی نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا نے کوئی نئی غلطی کی تو مزاحمتی اتحاد باب المندب کو بھی آبنائے ہرمز جیسی اسٹریٹجک حیثیت دے کر عالمی تجارتی راستوں کو ایک ہی جھٹکے میں بند کر سکتا ہے۔

ادھر ایران کی عدلیہ نے ٹرمپ کے بیانات کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی مزاحمت نے امریکی صدر کو بوکھلاہٹ کا شکار کر دیا ہے جس کے باعث وہ غیر مہذب زبان استعمال کر رہے ہیں۔

ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف نے بھی سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اپنی عوامی فلاح کو نظرانداز کر کے دنیا کو دھمکانے والی قیادت دراصل ماضی میں پھنسی ہوئی ہے۔

جبکہ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے اپنے بیان میں ٹرمپ کو متنبہ کیا کہ جنگی جرائم کے ذریعے کوئی کامیابی حاصل نہیں کی جا سکتی اور ان کی پالیسیاں پورے خطے کو تباہی کے دہانے پر لے جا رہی ہیں۔

پاکستان میں ایرانی سفارت خانے نے بھی امریکی صدر کے رویے کو غیر متوازن قرار دیتے ہوئے ان کے مواخذے کا مطالبہ کیا ہے۔

اسی طرح اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے عالمی ادارے کی خاموشی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ اگر دنیا نے فوری قدم نہ اٹھایا تو سنگین نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔

یہ تمام ردعمل ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو آبنائے ہرمز کھولنے سے متعلق سخت نتائج کی دھمکی دیتے ہوئے یہاں تک کہا کہ ایرانی شہری تنصیبات کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے جس پر خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔





Source link

Continue Reading

Trending