Today News
ایران کے تازہ حملے، بحرین میں امریکی پیٹریاٹ میزائل سسٹم، راکٹ بیٹریز نشانہ بنانے کا دعویٰ
پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ آپریشن وعدہ حق 4 کی 95 ویں لہر کے تحت بحرین کے شمالی علاقے میں قائم امریکی پیٹریاٹ ڈیفنس سسٹم اور خطے کے دیگر علاقوں میں مختلف بیسز کو نشانہ بنایا گیا۔
پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایک جامع اور کثیرالجہتی کارروائی شروع کردی گئی ہے، ایرواسپیس فورس اور بحریہ نے شمالی بحرین نے مہارت کے ساتھ امریکی پیٹریات میزائل سسٹم کو نشانہ بنایا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ فورسز نے کویت میں واقع امریکی ہیمارس بیٹریز اور شمالی بحرین میں امریکی پیٹریاٹ میزائل سسٹم پر حملوں میں حج قاسم، خیبر شکن اور قدر سمیت جدید میزائل استعمال کیے۔
خطے کے دیگر ممالک میں قائم امریکی بیسز پر حملوں کی تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ متحدہ عرب امارات میں امریکی ہیمارس لانچر یونٹس، سینئر امریکی فوجی افسران اور انسٹرکٹرز کے لیے قائم ایک کمانڈ سینٹر اور ٹریننگ مرکز کو نشانہ بنایا۔
بیان کے مطابق متحدہ عرب امارات میں امریکی ٹیکنالوجی کی مشہور کمپنی اوریکل پر بھی حملہ کیا گیا ہے۔
پاسداران انقلاب نے بتایا کہ بحریہ کے ساتھ مشترکہ کارروائی کے دوران بحرین میں خلیفہ بن سلمان پورٹ پر اسرائیلی کمرشل جہاز کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا جو تیسرے ملک کے پرچم تلے سرگرم عمل تھا۔
مزید بتایا گیا کہ کارروائی کے دوران اسرائیل کے اندر کئی اہم مقامات کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس میں ایرانی قدر ملٹی وار ہیڈ میزائل استعمال ہوئے۔
خیال رہے کہ ایران نے 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل کی جانب سے کیے گئے حملوں کے جواب میں خلیجی ممالک میں قائم امریکی بیسز پر حملے کرکے نہ صرف امریکی جنگی جہاز گرائے بلکہ درجنوں امریکی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ بھی کیا۔
امریکی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ میں اب تک امریکا کے 7 مختلف جنگی جہاز گرائے گئے ہیں جبکہ ایران کا دعویٰ ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین، اردن اور کویت میں امریکی بیسز پر حملوں کے دوران ریڈار سسٹمز، ٹرمینل ہائی الٹیٹیوڈ ایریا ڈیفنس (تھاڑ) میزائل ڈیفنس سسٹم اور ڈرونز مراکز کو تباہ یا بڑا نقصان پہنچایا ہے۔
Source link
Today News
سینیٹ انتخابات، پی ٹی آئی نے امیدواروں کو کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے روک دیا
پشاور:
پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی کمیٹی کا پہلا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سینیٹ انتخابات کے حوالے سے چونکا دینے والے فیصلے کیے گئے۔
پارٹی نے غیر متوقع طور پر اپنے تمام امیدواروں کو فوری طور پر کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے روک دیا ہے۔
اس حوالے سے رہنما جنید اکبر نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی کارکن آج اپنے کاغذات نامزدگی جمع نہ کرائے۔
انہوں نے بتایا کہ پارلیمانی کمیٹی کل سینیٹ کی خالی نشست کے لیے اپنے حتمی امیدوار اور کورنگ امیدوار کا باضابطہ اعلان کرے گی جس کے بعد منگل کے روز نامزد امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔
سیاسی حلقوں کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے یہ حکمت عملی کسی بڑے سرپرائز اور اندرونی مشاورت کا حصہ معلوم ہوتی ہے جس سے سینیٹ الیکشن میں دلچسپ مقابلے کا امکان بڑھ گیا ہے۔
Today News
کراچی، لنڈا بازار کے قریب پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
کراچی:
شہر قائد میں رسالہ پولیس نے لنڈا بازار کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق رسالہ پولیس نے لنڈا بازار کے عقب میں گوشت مارکیٹ سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔
زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کی شناخت 28 سالہ افضال ولد رفیق کے نام سے کی گئی۔
گرفتار ڈاکو کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ گرفتار ڈاکو سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون ، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی ۔
Today News
کراچی میں ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا، تشدد سے لہولہان، ساتھی فرار
کراچی:
شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال میں اوکھائی مارکیٹ کے قریب شہریوں نے ایک مبینہ ڈاکو کو پکڑ کر شدید تشدد کا نشانہ بنا دیا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
پولیس کے مطابق شہریوں نے ملزم کو مار مار کر لہولہان کر دیا جسے بعد ازاں پولیس نے بمشکل ہجوم سے نکال کر اپنی تحویل میں لیا۔
زخمی ملزم کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے جبکہ فرار ہونے والے ساتھی کی تلاش جاری ہے۔
-
Today News2 weeks ago
ایران کے کلسٹر میزائلوں سے اسرائیل پر تازہ حملے، صہیونی دفاعی نظام ناکام رہا
-
Sports2 weeks ago
Sinner powers past Michelsen to reach Miami quarter-finals
-
Sports1 week ago
Sabalenka, Sinner keep ‘Sunshine Double’ in sight with Miami Open wins
-
Today News2 weeks ago
یوم پاکستان اور اس کے تقاضے
-
Magazines1 week ago
The secret life of insects in the urban world
-
Sports2 weeks ago
Pakistan’s hockey World Cup qualification is a small step, but there is a long way to go
-
Today News2 weeks ago
ایم کیو ایم کے دو سابق گورنرز
-
Sports2 weeks ago
PSL 11 set to start with Lahore-Hyderabad clash