Connect with us

Today News

اسحاق ڈار اور عباس عراقچی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، کشیدگی کم کرنے پر زور

Published

on



اسلام آباد:

پاکستان اور ایران کے درمیان سفارتی رابطے تیز ہو گئے ہیں جہاں نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلی فونک گفتگو کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان نے ایک بار پھر کشیدگی میں کمی کے لیے تمام سفارتی کوششوں کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

گفتگو کے دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ موجودہ بحران کا حل صرف مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے ہی ممکن ہے جبکہ طاقت کے استعمال سے حالات مزید بگڑ سکتے ہیں۔

دونوں وزرائے خارجہ نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے قریبی رابطے برقرار رکھے جائیں گے اور باہمی مشاورت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

بنگلادیش کرکٹ کا بحران شدت اختیار کرگیا

Published

on


بنگلادیش کرکٹ میں جاری بحران شدت اختیار کرگیا، مزید 3 ڈائریکٹرز نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق شانیان تنیم، فیض الرحمان اور محراب عالم چوہدری نے ہفتے کے روز طویل بورڈ اجلاس کے بعد اپنے عہدوں سے استعفیٰ دیا، جس کے بعد 6 ماہ سے بھی کم عرصے میں مستعفی ہونے والے ڈائریکٹرز کی تعداد 6 ہوگئی۔

قبل ازیں یاسر محمد فیصل، اشتیاق صدیق اور امجد حسین نے بھی مختلف وجوہات کے سبب بطور ڈائریکٹر استعفیٰ دے دیا تھا، تاہم تازہ استعفوں کی وجوہات باضابطہ طور پر واضح نہیں کی گئیں اور انہیں ذاتی فیصلہ قرار دیا گیا ہے۔

یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امین الاسلام کی سربراہی میں بورڈ شدید دباؤ کا شکار ہے جبکہ گزشتہ سال اکتوبر کے انتخابات کی تحقیقات، حکومتی مداخلت کے الزامات اور انتظامی امور پر تنقید نے صورتحال کو مزید پیچیدہ بنادیا ہے۔

دوسری جانب بی سی بی کے صدر امین الاسلام بلبل نے بورڈ میں جاری بحران کے باوجود اپنے عہدے پر قائم رہنے کا اعلان کردیا۔

انہوں نے کہا کہ میں کرسی چھوڑنے والا آخری شخص ہوں گا۔

واضح رہے کہ اکتوبر 2025 کے انتخابات میں مبینہ بے ضابطگیوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی تحقیقات مکمل ہوکر حکومت کو رپورٹ پیش کی جاچکی ہے۔

وزارتِ کھیل نے بھی انتخابی عمل پر سوالات اٹھائے ہیں۔

امین الاسلام کا کہنا ہے کہ میرا کردار صرف اضلاع سے کونسلرز کے نام طلب کرنے تک محدود تھا اور میں نے تحقیقاتی کمیٹی کو تحریری جواب جمع کرادیا ہے۔

 یاد رہے کہ سابق کپتان تمیم اقبال نے بھی انتخابی عمل پر اعتراض اٹھاتے ہوئے صدارتی دوڑ سے دستبرداری اختیار کرلی تھی۔





Source link

Continue Reading

Today News

سفری سہولیات مفت ہونے سے راولپنڈی اسلام آباد کی میٹرو بسز شدید رش

Published

on


حکومت پنجاب کی جانب سے مفت سفری سروس فراہم کرنے کے باعث راولپنڈی اسلام آباد کے مابین چلنے والی ریڈ میڑو اور گرین الیکڑک بسوں میں روزانہ سفر کرنے والوں کا شدید رش لگ گیا۔

 دونوں سروسز میں روزانہ کی رائیڈر شپ ایک لاکھ ستر ہزار سے تجاوز کرگئی، راولپنڈی کی ریڈ میڑو بس سروس میں  رائیڈر شپ روزانہ  1 لاکھ 29  ہزار سے اور مختلف  فیڈرز روٹس پر چلنے والی گرین الیکڑک بسز میں رائیڈر شپ روزانہ  40 ہزار سے تجاوز کر گئی۔

دونوں سروسز پر شہریوں کو شناختی کارڈ اور طالب علموں کو اسٹودنٹ کارڈ دیکھ کر سفری سہولیات فری فراہم کی جارہی ہیں، ہفتہ اور اتوار تعطیلات ہونے کے باوجود جڑواں شہروں کے مابین روزانہ ایک لاکھ تیس ہزار کے قریب مسافروں نے سفر کیا۔

گرین الیکڑک فیڈر بسز پر بھی  کھڑکی توڑ رش رہا اور ایک دن میں  چالیس ہزار سے زائد مسافروں نے سفر کیا، حکام کے مطابق دونوں سروسز ریڈ میڑو اور گرین الیکڑک بسوں پر مجموعی طور پر ایک دن میں 1 لاکھ 70 ہزار سے زائد شہریوں نے سفری سہولیات سے فائدہ اٹھایا۔





Source link

Continue Reading

Today News

پی ایس ایل: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے روسو اور ثاقب کا شاندار کیچ، ویڈیو وائرل

Published

on


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے رائیلی روسو اور ثاقب خان کے شاندار کیچ پکڑنے کی  ویڈیو وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں گزشتہ روز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں۔

ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی بیٹنگ کے دوران اسٹیو اسمتھ نے حسن نواز کی گیند پر ڈیپ مڈوکٹ کی جانب اونچا شاٹ کھیلا۔

وہاں موجود رائیلی روسو نے باؤنڈری لائن کے بلکل نزدیک بھاگتے ہوئے کیچ پکڑا اور باؤنڈری لائن کے پار جانے لگے تو عین اسی وقت گیند لانگ آن پر موجود متبادل فیلڈر ثاقب خان کی جانب اچھال دی جسے انہوں نے کیچ کرلیا۔

اسٹیو اسمتھ کو اس شاندار کیچ کے باعث 53 رنز پر پویلین واپس لوٹنا پڑا تاہم یہ کیچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو فتح نہ دلوا سکا۔





Source link

Continue Reading

Trending