Today News
سیارہ زحل کے گرد کنارے کیسے وجود میں آئے
سیارہ زحل کے گرد موجود خوبصورت کنارے نظامِ شمسی کے سب سے حیرت انگیز مظاہر میں سے ہیں۔ ان کی تشکیل کے بارے میں سائنسدانوں کے پاس چند قوی نظریات موجود ہیں۔
زحل کے گرد دائرے دراصل برف کے ٹکڑوں، چٹانوں اور گرد و غبار
پر مشتمل ہیں۔ ان کا سائز بہت چھوٹے ذرات سے لے کر بڑے پتھروں تک ہو سکتا ہے۔
یہ کنارے کیسے بنے؟ ۔ ۔ ۔ ۔ تو ان میں سب سے مقبول نظریہ تباہ شدہ چاند کا ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق زحل کا کوئی چاند اس کے بہت قریب آ گیا تھا جس پر زحل کی شدید کششِ ثقل نے اسے توڑ دیا۔
یہ عمل Roche Limit کہلاتا ہے، جس میں سیارے کی کشش کسی چاند کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیتی ہے۔
ایک اور نظریہ کہتا ہے کہ دمدار ستاروں یا شہابیوں کا آپسی ٹکراؤ ہوا ہو۔ کوئی بڑا شہابِ ثاقب یا دمدار ستارہ زحل کے چاند سے ٹکرایا ہو اور ٹکراؤ سے پیدا ہونے والا ملبہ زحل کے گرد پھیل گیا ہو۔
ایک اور نظریہ کہتا ہے کہ ممکن ہے کہ یہ کنارے وہ مواد ہوں جو زحل بننے کے بعد بچ گئے ہوں۔ یہ مکمل چاند نہیں بن سکا اور کناروں کی شکل میں رہ گیا۔
Today News
’دی بیٹ مین‘ سے جوکر کا کردار کیوں حذف کیا گیا؟ اداکار کا انکشاف
ہالی ووڈ اداکار بیری کیوگن نے بالآخر فلم ’دی بیٹ مین‘ میں اپنے جوکر کے حذف کیے گئے منظر پر خاموشی توڑ دی ہے۔
اس فلم میں رابرٹ پیٹنسن نے بیٹ مین کا کردار ادا کیا تھا، جہاں وہ ولن ’رڈلر‘ کے خلاف نبرد آزما نظر آئے۔
فلم کے اختتام پر رڈلر کو آرکھم جیل میں دکھایا گیا، جہاں اس کی ملاقات ایک پراسرار قیدی سے ہوتی ہے، جسے شائقین نے جوکر سے جوڑا۔
تاہم یہ منظر فلم کا حصہ نہیں بنایا گیا تھا، بعد میں اسے علیحدہ طور پر جاری کیا گیا۔
ایک حالیہ انٹرویو میں بیری کیوگن نے واضح کیا کہ منظر مکمل طور پر ختم نہیں کیا گیا بلکہ صرف فلم سے نکالا گیا تھا۔
ان کے مطابق بعد میں اس منظر کا ریلیز ہونا ایک دلچسپ لمحہ تھا۔
انہوں نے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا اور کہا کہ وہ ڈی سی سے متعلق راز افشا نہیں کر سکتے۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ مستقبل میں جوکر کے کردار میں واپس آئیں گے تو انہوں نے صاف جواب دینے سے انکار کر دیا۔
تاہم افواہیں ہیں کہ وہ ’دی بیٹ مین پارٹ ٹو‘ میں دوبارہ نظر آ سکتے ہیں جو 2027 میں متوقع ہے۔
Today News
بنوں: نادرا کے دفتر پر مسلح افراد کے حملے میں سیکیورٹی پر مامور 2 پولیس اہلکار شہید
بنوں کے علاقے بکاخیل میں نیشنل ڈیٹا بیس اتھارٹی کے دفتر پر مسلح افراد کے حملے میں سیکیورٹی پر مامور 2 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں کانسٹیبل رفیع اللہ اور کانسٹیبل گل شاہ موقع پر جاں بحق ہوئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تاہم ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس کے مطابق شہید اہلکاروں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بنوں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Today News
سونے کے نرخ پھر بڑھ گئے، چاندی کی قیمت میں کمی
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا جبکہ چاندی کی قیمتوں میں کمی ہوگئی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11ڈالر کے اضافے سے 4ہزار 687ڈالر کی سطح پر آگئی۔
عالمی مارکیٹ میں اضافے کے سبب مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 1ہزار 100روپے کے اضافے سے 4لاکھ 91ہزار 462روپے کی سطح پر آگئی۔
اسی طرح، فی دس گرام سونے کی قیمت 943روپے بڑھ کر 4لاکھ 21ہزار 349روپے کی سطح پر آگئی۔
سونے کے برعکس، فی تولہ چاندی کی قیمت 50 روپے کی کمی سے 7ہزار 744 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 43روپے کی کمی سے 6ہزار 639روپے کی سطح پر آگئی۔
Source link
-
Today News2 weeks ago
ایران کے کلسٹر میزائلوں سے اسرائیل پر تازہ حملے، صہیونی دفاعی نظام ناکام رہا
-
Sports2 weeks ago
Sinner powers past Michelsen to reach Miami quarter-finals
-
Today News2 weeks ago
یوم پاکستان اور اس کے تقاضے
-
Sports1 week ago
Sabalenka, Sinner keep ‘Sunshine Double’ in sight with Miami Open wins
-
Magazines1 week ago
The secret life of insects in the urban world
-
Sports2 weeks ago
Pakistan’s hockey World Cup qualification is a small step, but there is a long way to go
-
Today News2 weeks ago
ایم کیو ایم کے دو سابق گورنرز
-
Today News2 weeks ago
کراچی ایئرپورٹ پر نجی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ، 160 مسافر محفوظ