Today News
خیبر پختونخوا میں شدید بارشیں، گھروں کی چھتیں اور دیواریں گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 45ہوگئی
خیبر پختون خوا میں ہونے والی بارشوں کے باعث گھروں کی چھتیں اور دیواریں گرنے سے اب تک 45 افراد جاں بحق جبکہ 105 افراد زخمی ہوگئے۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے 25 مارچ سے اب تک ہونے والی بارشوں کے باعث صوبے کے مختلف اضلاع میں جانی و مالی نقصانات سے متعلق اب تک کی رپورٹ جاری کر دی گئی۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق جاں بحق افراد میں 23 بچے، 17 مرد اور 5 خواتین جبکہ زخمیوں میں 45 مرد، 16 خواتین اور 44 بچے شامل ہیں۔ بارشوں کے باعث اب تک کی رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 442 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 382 گھروں کو جزوی جبکہ 60 گھر مکمل طور پر منہدم ہوئے۔
یہ حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع بنوں, ایبٹ آباد، مردان، باجوڑ، ہنگو، مہمند، کوہاٹ، شمالی وزیرستان، پشاور، خیبر، نوشہرہ، ڈیرہ اسماعیل خان، کرم، لکی مروت، شانگلہ، بٹگرام، لوئر کوہستان، مانسہرہ، طورغر، سوات، اپر دیر، چارسدہ، بونیر، مالاکنڈ، لوئر دیر، اورکزئی، جنوبی وزیرستان اور ٹانک میں پیش آئے۔
پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداراے آپس میں رابطے میں ہیں اور امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرہ اضلاع کو امدادی سامان روانہ کر دیا گیا جبکہ متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو متاثرین کو جلد امدادی سامان فراہم کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرین کو فوری معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ صوبے کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا نیا سلسلہ 6 اپریل سے 9 اپریل کے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
عوام سےاپیل کی جاتی ہے کے بلا وجہ سفر سے گریز کریں اور حساس سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں اور حکومتی اداروں کی جانب سے الرٹس/ اور ایڈوائزری پر عمل کریں۔ پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے۔ عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ، موسمی صورتحال سے آگاہی اور معلومات کے لیے فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔
Source link
Today News
پشاور میں دوستی نہ کرنے پر افغان خواجہ سرا فائرنگ سے زخمی
پشاور:
فقیر آباد میں ملزمان نے دوستی نہ کرنے پر افغان خواجہ سرا کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا خواجہ سرا کو متعدد گولیاں لگیں جسے انتہائی نگہداشت واردات منتقل کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز اقبال پلازا کے قریب واقع پر ویز پلازا کے باہر موجود خواجہ سرا سارہ عرف دلبر کو نشانہ بنایا گیا۔ خواجہ سرا میوزیکل پروگرام سے واپسی پر پلازا کے باہر موجود تھا اس دوران موٹر سائیکل دو افراد نے آکر اس پر فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا الزام ملزم فرحان عرف آدم اور دوسرے نامعلوم شخص پر ہے۔
ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے صدر آرزو خان کے مطابق زخمی خواجہ سرا پہلے بھی کوہاٹ میں ملزم کی وجہ سے پریشان ہوکر چلا گیا تھا جو اسے مسلسل ہراساں کررہا تھا۔
آرزو خان کے مطابق رواں سال پشاور میں دو خواجہ سرا قتل ہوچکے ہیں، پولیس حکام سے مطالبہ ہے کہ خواجہ سراﺅں کے قتل، تشدد، رقم مانگنے اور انہیں ہراساں کرنے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
Today News
ایران کی فیفا ورلڈ کپ میں شرکت سے متعلق ایرانی وزیرِ کھیل کا اہم بیان
ایران کے وزیر کھیل نے کہا ہے کہ اگر فیفا ورلڈ کپ کے میچز امریکا سے میکسیکو منتقل نہ کیے گئے تو ایران کی ٹورنامنٹ میں شرکت غیر یقینی ہوگی۔
ایران کے وزیر کھیل احمد دونیامالی نے اتوار کے روز ترکیہ کی ایک نیوز ایجنسی کو بتایا کہ ایران کی فٹبال فیڈریشن نے اسپورٹس گلوبل گورننگ باڈی سے اپنے میچز منتقل کرنے کی درخواست کی تھی، تاہم ابھی تک کوئی جواب نہیں ملا۔
انہوں نے کہا کے اگر فیفا کی جانب سے ہماری یہ درخواست قبول ہوجاتی ہے تو ایران کی ورلڈکپ میں شرکت یقینی ہوجائے گی۔ تاہم ایران ابھی تک فیفا کی جانب سے ملنے والے جواب کا انتظار کر رہاہے۔
کینیڈا اور میکسیکو کے ساتھ جون جولائی میں ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنے والے اسرائیل اور امریکا نے 28 فروری سے ایران پر حملے شروع کر دیے جس سے مشرق وسطیٰ میں بھی کشیدہ صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔
ایشیا سے فیفا ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے والی ایران کی فٹبال ٹیم کے تمام گروپ میچز امریکا میں شیڈول ہیں۔ تاہم جاری کشیدگی کے باعث ایران نے امریکا میں میچز کھیلنے سے انکار کیا اور فیفا سے اپنے میچز میکسیکو منتقل کرنے کی درخواست کی۔
جنگ کے آغاز کے دو ہفتوں کے اندر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران اپنے میچوں کے لیے امریکا آئے لیکن میں یہ یقینی طور پر مناسب نہیں سمجھتا کہ وہ وہاں اپنی جان اور حفاظت کے لیے موجود ہوں۔
جس کے جواب میں ایران کی فٹبال ٹیم نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ کوئی بھی ایران کو ورلڈ کپ سے باہر نہیں کر سکتا۔
ایران فٹبال کے سربراہ مہدی تاج نے کہا کہ جب ٹرمپ نے واضح طور پر کہا ہے کہ وہ ایرانی قومی ٹیم کی حفاظت کو یقینی نہیں بنا سکتے تو ہم یقینی طور پر امریکا کا سفر نہیں کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایران کے میچز امریکا سے میکسیکو منتقل کرنے کے لیے فیفا سے بات چیت کر رہے ہیں۔
Source link
Today News
ہزاروں طلبہ ایڈمٹ کارڈ سے محروم؛ کراچی میں میٹرک امتحانات کا منگل سے آغاز سوالیہ نشان بن گیا
کراچی:
ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے نامکمل اور ناقص انتظامات کے سبب کراچی میں میٹرک کے امتحانات کا بروقت آغاز سوالیہ نشان بن گیا، پورے سندھ کی طرح کراچی میں امتحانات 7 اپریل سے ہونے ہیں ہزاروں طلبہ اپنے ایڈمٹ کارڈ سے محروم ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ان امتحانات میں ساڑھے 3 لاکھ سے زائد طلبہ شریک ہورہے ہیں ایڈمٹ کارڈ کے عدم اجراء کے سبب طلبہ یہ بھی نہیں جانتے کہ ان کا امتحانی مرکز کہاں ہے۔
یاد رہے کہ ثانوی تعلیمی بورڈ کی جانب سے ایڈمٹ کارڈ ہفتے کی شام پورٹل پر اپ لوڈ کرنے کا دعوی کیا گیا تھا تاہم جب نجی و سرکاری اسکول کی انتظامیہ نے پورٹل کے ذریعے ایڈمٹ کارڈ ڈائون لوڈ کرنے کی کوشش کی تو بڑی تعداد میں اسکولوں کی جانب سے بورڈ کے پورٹل سے error کا میسج آنے کی شکایات موصول ہوئیں جبکہ جن اسکولوں کو ایڈمٹ کارڈ ملے ہیں وہ بھی تعداد کے حساب سے نامکمل ہیں اورامتحانات سے ایک روز پہلے بھی کراچی کے طلبہ پرچوں کی تیاری کے بجائے اپنے ایڈمٹ کارڈ اور سینٹر کی تلاش میں مارے مارے پھریں گے۔
دوسری جانب ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اتوار کی رات ایک اعلامیہ جاری کیا جس کے مطابق بورڈ سے الحاق شدہ وہ اسکول جوابھی تک آن لائن ایڈمٹ کارڈ ڈاؤن لوڈ نہیں کر پا رہے ہیں وہ اسکول سربراہان یا ان کے نمائندے اپنے اتھارٹی لیٹر کے ساتھ بورڈ آفس کے کانفرنس ہال پہلی منزل بلاک B میں پیر 6 اپریل کو صبح 9 بجے سے اپنے ایڈمٹ کارڈ حاصل کر سکتے ہیں۔
ادھر اس صورتحال پر گرینڈ الائنس آف پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز نے وزیر برائے یونیورسٹیز اینڈ بورڈز سے امتحانات ایک ہفتے کے لیے موخر کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔
واضح رہے کہ چیئرمین بورڈ سے اختلاف کے سبب سبک دوش ناظم امتحانات ضیاءالحق 16 مارچ سے غیر فعال اور امتحانی امور ٹھپ تھے اور امتحانات سے 4 روز پہلے لاڑکانہ بورڈ کے انسپیکٹر انسٹی ٹیوشنز کو کراچی بورڈ کا ناظم امتحانات مقرر کیا گیا اور نئے ناظم امتحانات بھی سارے معاملات اس قدر عجلت میں سمجھنے سے قاصر ہیں۔
اس صورتحال پر امتحانات موخر کرنے کا مطالبہ کرنے والی ایسوسی ایشن کے رہنما حیدر علی کا کہنا ہے کہ “کثیر تعداد میں اسکولوں کے ایڈمٹ کارڈز پورٹل پر اپ لوڈ نہیں ہو سکے ہیں افراتفری میں اور اندھا دھند بنانے جانے والے امتحانی مراکز پر امتحانی عمل تعلیم کے ساتھ ایک مذاق ہے، ساڑھے 3 لاکھ بچوں کا مستقبل کسی ایک شخص کی جھوٹی عزت اور ذاتی انا کے لیے خراب نہیں کیا جانا چاہیے”۔
بتایا جارہا ہے کہ ناظم امتحانات غیر فعال تھے ایگزامینیشن سیل نے تین روز قبل ایڈمٹ کارڈ اپ لوڈنگ کے لیے آئی ٹی سیل کے حوالے کیے اور تین روز میں ساڑھے 3 لاکھ ایڈمٹ کارڈ کی اپ لوڈنگ ناممکن تھی۔
دوسری جانب جب ’’ایکسپریس ‘‘ نے اتوار کی دوپہر چیئرمین میٹرک بورڈ غلام حسین سہو سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ ہم 24 گھنٹے کام کررہے ہیں اتوار کی شام تک صورتحال کنٹرول ہوجائے گی ہم نے جنوری سے سینٹر فیکسیشن پر کام شروع کردیا تھا لیکن بورڈ میں کچھ لوگ نااہل اور کچھ کے برے اہداف ہیں اسکولز ایسوسی ایشن بھی انہی اہداف پر کام کررہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امتحانات موخر نہیں ہونگے کیونکہ 80 فیصد اسکولوں کو ایڈمٹ کارڈ ملے چکے ہیں 20 فیصد کو بھی مل جائیں گے۔
ادھر سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز عباس بلوچ سے جب ” ایکسپریس ” نے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ پرسکون ماحول میں امتحانات کا انعقاد چیئرمین بورڈ کی ذمے داری ہے ہم ان سے رابطے میں ہیں۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ امتحانات کے التواء سے متعلق تجویز پر کوئی بھی فیصلہ وزیر برائے یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کریں گے فی الحال ہم صورتحال دیکھ رہے ہیں۔
-
Today News2 weeks ago
ایران کے کلسٹر میزائلوں سے اسرائیل پر تازہ حملے، صہیونی دفاعی نظام ناکام رہا
-
Sports2 weeks ago
Sinner powers past Michelsen to reach Miami quarter-finals
-
Today News2 weeks ago
یوم پاکستان اور اس کے تقاضے
-
Sports1 week ago
Sabalenka, Sinner keep ‘Sunshine Double’ in sight with Miami Open wins
-
Magazines1 week ago
The secret life of insects in the urban world
-
Today News2 weeks ago
ایم کیو ایم کے دو سابق گورنرز
-
Sports2 weeks ago
Pakistan’s hockey World Cup qualification is a small step, but there is a long way to go
-
Sports1 week ago
Sabalenka and Rybakina to clash again in Miami semi-final