Connect with us

Today News

پی ایس ایل 11 میں شریک مسیجی کھلاڑی اور آفیشلز نے مذہبی تہوار ایسٹر جوش وخروش سے منایا

Published

on



پی ایس ایل 11 میں شریک ٹیموں کے غیر ملکی مسیحی کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز نے بھی ایسٹر کا مذہبی تہوار انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منایا۔

 موسم بہار کی آمد کے موقہ پر منائے جانے والے مذہبی تہوار کے موقعہ پر کراچی میں موجود حیدرآباد کنگز مین، پشاور زلمی، لاہور قلندرز اور کراچی کنگز سے تعلق رکھنے والے مسیحی کھلاڑیوں اور آفیشلز نے ایسٹر کے موقع پر تحائف کا تبادلہ کیا اور لذیز کھانوں سے لطف اندوز ہوئے۔

 نیشنل اسٹیڈیم  میں پریکٹس سیشن کے آغاز سے قبل لاہور قلندرز کی جانب سے مسیحی کھلاڑیوں اور آفیشلز  کو تحائف پیش کیے گئے، لاہور قلندرز کے ٹیم مینجر اور شریک مالک ثمین رانا کا کہنا تھا کہ جس طرح غیرملکی  دوروں کے دوران عید الفطر اور دیگر مذہبی تہواروں کے مواقع پر ہمارے کھلاڑیوں کو یاد رکھا جاتا ہے اسی طرح ہم  بھی ایسٹر کے موقع پر اپنے مسیحی ساتھیوں کی خوشی میں شریک ہوئے۔

 کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر اور اسپنر ایڈم زمپا نے ایسٹر کا تہوار آسٹریلیا پہنچ کر منایا۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

کویت، متحدہ عرب پر حملے، قطر کا میزائل اور ڈرونز گرانے کا دعویٰ، پاکستانیوں سمیت 4 افراد زخمی

Published

on



خلیجی ممالک کویت، متحدہ عرب امارات نے کہا ہے کہ پلانٹس اور تیل کی تنصیبات سمیت دیگر مقامات پر میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے جبکہ قطر نے بتایا کہ دو میزائل اور متعدد ڈرونز گرائے گئے، شارجہ کی بندرگارہ میں 3 پاکستانی شہریوں سمیت 4 افراد زخمی ہوئے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق کویت کی فوج نے بتایا کہ آج درجنوں میزائلوں اور ڈرون حملے کیے گئے اور ان حملوں میں پاور اسٹیشنز، واٹر پلانٹس اور تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کویت کی فضائی حدود میں مجموعی طور پر 9 بلیسٹک میزائل، 4 کروز میزائل اور 31 خودکش ڈرونز داخل ہوئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن مادی نقصان کے ساتھ ساتھ متعدد مقامات پر آگ لگی۔

قطر کی وزارت دفاع نے کہا کہ ایران نے کروز میزائل اور متعدد ڈرون حملے کیے لیکن فضائی دفاع نے تمام حملوں کو فضائی دفاع نے مکمل طور پر ناکام بنا دیا۔

متحدہ عرب امارات نے کہا کہ خورفکان بندرگاہ کو نشانہ بنایا گیا جہاں ایک جہاز نے بندرگاہ میں مشکوک سرگرمی کی اطلاع دی تھی۔

برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز نے بتایا کہ اسے متحدہ عرب امارات کی خورفکان بندرگاہ میں ایک جہاز سے مشکوک سرگرمی کی رپورٹ موصول ہوئی ہے اور جہاز نے رپورٹ کیا کہ جب لوڈنگ کے لیے کنارے پر تھا اس دوران اپنے کنٹینر شپ کے قریب نامعلوم پروجیکٹائلز کے متعدد اثرات نظر آئے۔

شارجہ میں واقع خورفکان کے ایماراتی حکومتی میڈیا آفس نے بھی آگاہ کیا کہ حکام ایک واقعے سے نمٹ رہے ہیں جس نے خورفکان بندرگاہ کو نشانہ بنایا، جس میں جانی نقصان نہیں ہوا تاہم صورت حال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

بعد ازاں میڈیا آفس نے بندرگاہ پر حملے کے بارے میں بتایا کہ کامیاب فضائی دفاعی انٹرسپشن سے گرنے والا ملبہ بندرگاہ پر آگ کا باعث بنا جس سے ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں نے کنٹرول کر لیا اور اس دوران ایک نیپالی شہری شدید زخمی ہوا جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ تین پاکستانی پاکستانی شہری معمولی زخمی ہوئے۔

ابوظبی کے میڈیا آفس نے بتایا کہ بوروج پیٹرول کیمیکلز پلانٹ میں تین مقامات پر آگ لگنے کی تصدیق ہوئی ہے جو  فضائی دفاعی نظام کی جانب سے حملوں کو ناکام بنائے جانے کے بعد پیش آئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ ملک کے فضائی دفاعی نظام کی کامیاب انٹرسپشن کے بعد پلانٹ پر گرنے والے ملبے کی وجہ سے تین مقامات پر آگ لگی تاہم ایمرجنسی ٹیموں نے فوری کارروائی کر کے صورت حال کو قابو کرلیا۔

مزید بتایا گیا کہ اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم مذکورہ مقامات پر نقصان ہوا ہے، جس کا جائزہ لیا جارہا ہے۔



Source link

Continue Reading

Today News

میچ کے دوران مداحوں کی افراتفری، پولیس میدان میں اتر گئی

Published

on



جرمنی کے شہر ڈریسڈن کی پولیس نے سیکنڈ ٹیئر فٹبال لیگ میں ڈائنامو ڈریسڈین اور ہرتھا برلن کے درمیان میچ کے دوران مداحوں کے پچ پر داخل ہو جانے پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہنگامہ آرائی ہفتے کے روز کھیلے گئے میچ کے ابتدائی لمحات میں پیش آئی۔

مداح میدان میں داخل ہوئے جس کے بعد پولیس کو مداخلت کرنی پڑی، گروپس کو علیحدہ کیا اور میدان کو محفوظ کیا۔ افراتفری کے بعد میچ کو 20 منٹ بعد دوبارہ شروع کر دیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ آپریشن کے حصے کے طور پر پولیس نے امن و امان میں خرابی، خطرناک جسمانی نقصان، پراپرٹی کو نقصان پہنچانے، تذلیل اور ٹکٹ فراڈ کے معاملات دیکھنے کے لیے درجن سے زائد تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔

ڈائنامو ڈریسڈں نے اسٹیڈیم میں پیش آنے والے واقعے پر ندامت کا اظہار کیا اور فنانس ڈائریکٹر اسٹیفن زمرمن نے اسٹیڈیم میں موجود وہ تماشائی جو اس واقعے کا حصہ نہیں تھے سے معذرت کی۔



Source link

Continue Reading

Today News

ڈپٹی میئر کراچی نے ناردرن بائی پاس پر مویشی منڈی کا افتتاح کر دیا 

Published

on



ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے ناردرن بائی پاس پر قربانی کے جانوروں کے لیے قائم کی گئی مویشی منڈی کا افتتاح کردیا۔

 اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر مویشی منڈی طارق تنولی نے ان کا استقبال کیا ، ترجمان مویشی منڈی کے مطابق ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا میں انتظامیہ کو یقین دلاتا ہوں کہ پچھلے سال کی طرح  رواں سال بھی بھرپور تعاون کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے لوگ عید الاضحیٰ کی خریداری کے لیے ہمیشہ ناردرن بائی پاس عوام دوست مویشی منڈی کا رخ کرتے ہیں یہاں کے سیکیورٹی اقدامات ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں عید الاضحیٰ ہمیں اخوت و بھائی چارگی اور ایک دوسرے کی خدمت کرنے کا درس دیتا ہے۔

ایڈمنسٹریٹر طارق تنولی نے کہا پچھلے کی نسبت رواں سال عوام دوست منڈی کے لیے بہتر اقدامات کیے گئے ہیں، بیوپاریوں اور شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ، گزشتہ چار روز میں  برہمن ، چولستانی، ساہیوال، سلاگر اور ابلک نسل کے اعلی نسل کے خوبصورت اور صحت مند مویشی  منڈی لائے جاچکے ہیں، اس سال  بیوپاریوں کو جانوروں کے ساتھ چارہ لانے کی بھی سہولت اور  انٹری گیٹ پر جانوروں کا میڈیکل چیک اپ بھی کیا جارہا ہے۔

افتتاح کے موقع پر انتظامیہ کی جانب سے ایڈمنسٹریشن بلاک میں قرآن خوانی کا بھی اہتمام کیا گیا جس کے بعد ملکی سلامتی کے لیے دعائیں بھی مانگی گئیں ، ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد کی آمد کے موقع پر ایڈمنسٹریٹریشن بلاک کے پنڈال کو خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا تھا۔

 اس موقع پر سنڈے کو انجوائے کرنے کے لیے شہریوں کی بڑی تعداد  فیملیز کے ہمراہ عوام دوست منڈی میں موجود تھی ، تقریب کے آخر میں آتشبازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔



Source link

Continue Reading

Trending