Connect with us

Today News

پی ٹی آئی کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج، خواتین سمیت درجنوں کارکن گرفتار

Published

on



پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف کراچی میں شدید احتجاج کیا جبکہ پولیس نے احتجاج روکنے کے لیے سخت اقدامات کیے اور اس دوران خواتین سمیت درجنوں کارکنوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

پی ٹی آئی کراچی کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مہنگائی کے خلاف پی ٹی آئی کا احتجاج پر پولیس نے شیلنگ کی اور گرفتاریاں عمل میں لائیں اور پولیس نے علاقے کو لوگو ایریا بنا دیا تاہم بڑھتی ہوئی مہنگائی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافے کے خلاف پی ٹی آئی کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج کیا گیا۔

پی ٹی آئی کا احتجاج کو روکنے کے لیے سندھ پولیس نے سخت اقدامات کرتے ہوئے پریس کلب کے اطراف تمام راستے کنٹینرز لگا کر بند کر دیے، جس کے باعث شہر کے معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے اور کئی علاقوں میں کرفیو جیسی صورت حال دیکھنے میں آئی، پی ٹی آئی کے کارکنان مختلف علاقوں سے ریلیوں کی صورت میں کراچی پریس کلب کی جانب بڑھتے رہے جبکہ پولیس نے انہیں روکنے کے لیے شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ احتجاج کے دوران پی ٹی آئی کی خواتین کارکنوں سمیت دیگر کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا جبکہ 5 خواتین سمیت 30 سے زائد رہنماؤں اور کارکنان کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، گرفتار ہونے والوں میں پی ٹی آئی سندھ کے رہنما دوا خان صابر، ویمن ونگ کراچی کی صدر فضا ذیشان اور دیگر شامل ہیں۔

ترجمان پی ٹی آئی نے بتایا کہ تمام تر رکاوٹوں، شیلنگ اور گرفتاریوں کے باوجود پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ، کراچی کے صدر راجا اظہر، جنرل سیکرٹری ارسلان خالد اور دیگر رہنماؤں کی قیادت میں کارکنان نے پریس کلب کے قریب پہنچے صدر کے علاقے میں احتجاجی ریلی نکالی اور مہنگائی کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے احتجاج کیا۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ملک میں مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کی مشکلات میں کئی گنا اضافہ کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا آٹا، چینی، گھی اور دیگر اشیائے ضروریہ عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو چکی ہیں جبکہ حکومتی پالیسیوں کے باعث غربت میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے۔

حلیم عادل شیخ نے پاکستان پیپلزپارٹی(پی پی پی) کی حکومت کو فاشسٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کراچی میں کرفیو جیسا ماحول پیدا کر کے پرامن احتجاج کو طاقت کے ذریعے دبانے کی کوشش کی گئی، حتیٰ کہ پریس کلب آنے والے صحافیوں کو بھی داخلے سے روکا گیا، انہوں نے مطالبہ کیا کہ گرفتار کارکنان کو فوری رہا کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ 1947 سے 2022 تک پیٹرول کی قیمت تقریباً 150 روپے فی لیٹر رہی جبکہ موجودہ حکمرانوں نے تین برسوں میں اسے 400 سے اوپر  فی لیٹر تک پہنچا دیا تاہم نااہل حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہیں، عوام کا ووٹ چرا کر اقتدار میں آنے والوں کو عوامی مسائل کی کوئی فکر نہیں ہے۔

صدر پی ٹی آئی سندھ نے کہا کہ ملک کی معیشت دن بہ دن گرتی جا رہی ہے، عوامی مسائل میں اضافہ نااہل حکمرانوں کی پالیسیوں کا نتیجہ ہے، پوری قوم عمران خان کی طرف دیکھ رہی ہے،  فوری طور پر عمران خان کو رہا کیا جائے اور عوام کا مینڈیٹ واپس کیا جائے۔

پی ٹی آئی کے ترجمان نے کہا کہ پرامن سیاسی سرگرمی ہر شہری کا آئینی حق ہے، مگر موجودہ حکومت سندھ نے ایک بار پھر جمہوری اقدار کو پامال کرتے ہوئے عوام کی آواز دبانے کی کوشش کی ہے، سیاسی اختلاف کو طاقت کے ذریعے دبانا کسی بھی صورت قابل قبول نہیں لہٰذا حکومت سندھ ہوش کے ناخن لے اور جمہوری روایات کا احترام کرے۔

پی ٹی آئی کراچی ڈویژن کے صدر راجا اظہر نے کراچی پریس کلب کے باہر پی ٹی آئی کی جانب سے مہنگائی کے خلاف ہونے والے احتجاج پر سندھ پولیس کے اقدامات کو فسطائیت قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی اور کہا کہ پولیس گردی اور کارکنوں پر تشدد کی شدید مذمت کرتے ہیں، خواتین کارکنوں پر مرد پولیس اہلکاروں کی جانب سے ہاتھ اٹھانا انتہائی شرم ناک عمل ہے۔

راجا اظہر نے کہا کہ چیف جسٹس سندھ اس پولیس گردی واقعے کا فوری نوٹس لیں، سندھ میں قانون کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں، خواتین کی بےحرمتی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، آئین اور قانون کی حفاظت عدالتوں کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کے ذریعے سیاسی کارکنوں کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے، بلاول بھٹو ہوش کے ناخن لیں اور کارکنوں پرظلم بند کروائیں، جمہوریت کے نام پر ریاستی طاقت کا غلط استعمال بند کیا جائے، پرامن سیاسی کارکنوں پر تشدد ناقابل قبول ہے اور ہم ہر فورم پر اس ظلم کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

اسحاق ڈار کا سعودی وزیرخارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، کشیدگی میں کمی پر زور

Published

on



نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور سعودی عرب کے وزیرخارجہ فیصل بن فرحان السعود نے خطےمیں امن و استحکام یقینی بنانے اور کشیدگی کی کمی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں وزارت خارجہ نے بتایا کہ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے خطے میں پیش رفت کا جائزہ لیا۔

وزارت خارجہ نے بتایا کہ اسحاق ڈار اور فیصل بن فرحان السعود نے امن اور استحکام یقینی بنانے اور  کشیدگی میں کمی کی فوری ضرورت پر زور دیا اور  قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔



Source link

Continue Reading

Today News

کراچی؛ میٹرک کے سالانہ امتحانات ملتوی کردیےگئے

Published

on



کراچی میٹرک بورڈ نے سالانہ امتحانات 3 روز کے لیے ملتوی کردیے اور اب نظرثانی شدہ شیڈول کے تحت 10 اپریل کو میٹرک کے سالانہ امتحانات شروع ہوں گے۔

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کی جانب سے نامکمل اور ناقص انتظامات کے سبب میٹرک کے امتحانات بروقت شروع نہیں ہوسکیں گے، پورٹل کی عدم فعالیت اور ایڈمٹ کارڈز جاری نہ ہونے کے سبب یہ امتحانات 3 روز کے لیے ملتوی کیے گئے ہیں۔

ترجمان میٹرک بورڈ کراچی کے مطابق میٹرک کے امتحانات اب نظر ثانی شدہ شیڈول کے تحت 10 اپریل سے لیے جائیں گے، اس سے قبل یہ امتحانات منگل 7 اپریل کو شروع ہونے تھے تاہم بورڈ کے مطابق طلبہ کے وسیع تر مفاد میں یہ اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پورے سندھ کی طرح کراچی میں بھی دسویں جماعت کے امتحانات منگل 7 اپریل اور نویں کے بدھ 8 اپریل سے ہونے تھے لیکن امتحانات سے محض ایک روز قبل بھی ہزاروں طلبہ اپنے ایڈمٹ کارڈ سے محروم رہے، ان امتحانات میں ساڑھے 3 لاکھ سے زائد طلبہ کو شریک ہونا ہے، ایڈمٹ کارڈ کے عدم اجرا کے سبب طلبہ یہ بھی نہیں جانتے کہ ان کا امتحانی مرکز کہاں ہے۔

ثانوی تعلیمی بورڈ کی جانب سے ایڈمٹ کارڈ ہفتے کی شام پورٹل پر اپ لوڈ کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا تاہم جب نجی و سرکاری اسکول کی انتظامیہ نے پورٹل کے ذریعے ایڈمٹ کارڈ ڈاؤن لوڈ کرنے کی کوشش کی تو بڑی تعداد میں اسکولوں کی جانب سے بورڈ کے پورٹل سے غلطی کا میسج آنے کی شکایات موصول ہوئیں۔

مزید بتایا گیا جن اسکولوں کو ایڈمٹ کارڈ ملے ہیں وہ بھی تعداد کے حساب سے نامکمل ہیں اور امتحانات کی ملتوی شدہ تاریخ 7 اپریل سے ایک روز پہلے بھی کراچی کے طلبہ پرچوں کی تیاری کے بجائے اپنے ایڈمٹ کارڈ اور سینٹر سے لاعلم تھے۔

قبل ازیں ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اتوار کی رات کو ایک اعلامیہ جاری کیا تھا جس کے مطابق بورڈ سے الحاق شدہ وہ اسکول جو ابھی تک آن لائن ایڈمٹ کارڈ ڈاؤن لوڈ نہیں کر پا رہے ہیں وہ اسکول سربراہان یا ان کے نمائندے اپنے اتھارٹی لیٹر کے ساتھ بورڈ آفس کے کانفرنس ہال پہلی ادھر اس صورت حال پر گرینڈ الائنس آف پرائویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز نے وزیر برائے یونیورسٹیز اینڈ بورڈز سے امتحانات ایک ہفتے کے لیے مؤخر کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

واضح رہے کہ چیئرمین بورڈ سے اختلاف کے سبب سبکدوش ضیاالحق  16 مارچ سے غیر فعال اور امتحانی امور ٹھپ تھے اور امتحانات سے 4 روز پہلے لاڑکانہ بورڈ کے انسپیکٹر انسٹی ٹیوشنز کو کراچی بورڈ کا ناظم امتحانات مقرر کیا گیا۔

میٹرک کے امتحانات مؤخر کرنے کا مطالبہ کرنے والی ایسوسی ایشن کے رہنما حیدرعلی کا کہنا تھا  کہ کثیر تعداد میں اسکولوں کے ایڈمٹ کارڈز پورٹل پر اپ لوڈ نہیں ہو سکے ہیں افرا تفری میں اور اندھا دھند بنائے جانے والے امتحانی مراکز پر امتحانی عمل تعلیم کے ساتھ ایک مذاق ہے، ساڑھے 3 لاکھ بچوں کا مستقبل کسی ایک شخص کی جھوٹی عزت اور ذاتی انا کے لیے خراب نہیں کیا جانا چاہیے۔



Source link

Continue Reading

Today News

کویت، متحدہ عرب پر حملے، قطر کا میزائل اور ڈرونز گرانے کا دعویٰ، پاکستانیوں سمیت 4 افراد زخمی

Published

on



خلیجی ممالک کویت، متحدہ عرب امارات نے کہا ہے کہ پلانٹس اور تیل کی تنصیبات سمیت دیگر مقامات پر میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے جبکہ قطر نے بتایا کہ دو میزائل اور متعدد ڈرونز گرائے گئے، شارجہ کی بندرگارہ میں 3 پاکستانی شہریوں سمیت 4 افراد زخمی ہوئے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق کویت کی فوج نے بتایا کہ آج درجنوں میزائلوں اور ڈرون حملے کیے گئے اور ان حملوں میں پاور اسٹیشنز، واٹر پلانٹس اور تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کویت کی فضائی حدود میں مجموعی طور پر 9 بلیسٹک میزائل، 4 کروز میزائل اور 31 خودکش ڈرونز داخل ہوئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن مادی نقصان کے ساتھ ساتھ متعدد مقامات پر آگ لگی۔

قطر کی وزارت دفاع نے کہا کہ ایران نے کروز میزائل اور متعدد ڈرون حملے کیے لیکن فضائی دفاع نے تمام حملوں کو فضائی دفاع نے مکمل طور پر ناکام بنا دیا۔

متحدہ عرب امارات نے کہا کہ خورفکان بندرگاہ کو نشانہ بنایا گیا جہاں ایک جہاز نے بندرگاہ میں مشکوک سرگرمی کی اطلاع دی تھی۔

برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز نے بتایا کہ اسے متحدہ عرب امارات کی خورفکان بندرگاہ میں ایک جہاز سے مشکوک سرگرمی کی رپورٹ موصول ہوئی ہے اور جہاز نے رپورٹ کیا کہ جب لوڈنگ کے لیے کنارے پر تھا اس دوران اپنے کنٹینر شپ کے قریب نامعلوم پروجیکٹائلز کے متعدد اثرات نظر آئے۔

شارجہ میں واقع خورفکان کے ایماراتی حکومتی میڈیا آفس نے بھی آگاہ کیا کہ حکام ایک واقعے سے نمٹ رہے ہیں جس نے خورفکان بندرگاہ کو نشانہ بنایا، جس میں جانی نقصان نہیں ہوا تاہم صورت حال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

بعد ازاں میڈیا آفس نے بندرگاہ پر حملے کے بارے میں بتایا کہ کامیاب فضائی دفاعی انٹرسپشن سے گرنے والا ملبہ بندرگاہ پر آگ کا باعث بنا جس سے ایمرجنسی ریسپانس ٹیموں نے کنٹرول کر لیا اور اس دوران ایک نیپالی شہری شدید زخمی ہوا جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ تین پاکستانی پاکستانی شہری معمولی زخمی ہوئے۔

ابوظبی کے میڈیا آفس نے بتایا کہ بوروج پیٹرول کیمیکلز پلانٹ میں تین مقامات پر آگ لگنے کی تصدیق ہوئی ہے جو  فضائی دفاعی نظام کی جانب سے حملوں کو ناکام بنائے جانے کے بعد پیش آئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ ملک کے فضائی دفاعی نظام کی کامیاب انٹرسپشن کے بعد پلانٹ پر گرنے والے ملبے کی وجہ سے تین مقامات پر آگ لگی تاہم ایمرجنسی ٹیموں نے فوری کارروائی کر کے صورت حال کو قابو کرلیا۔

مزید بتایا گیا کہ اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم مذکورہ مقامات پر نقصان ہوا ہے، جس کا جائزہ لیا جارہا ہے۔



Source link

Continue Reading

Trending