Today News
پاکستان اور مصر ایران اور امریکا کے درمیان رابطے بحال رکھے ہوئے ہیں، میڈیا رپورٹس
غیرملکی میڈیا کی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان اور مصر نے امریکا اور ایران کے درمیان رابطے بحال رکھے ہوئے ہیں اور رپورٹس میں ترکیے کا نام بھی لیا جا رہا ہے۔
امریکی نشریاتی ادارہ (سی این این) نے پاکستانی سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ‘پاکستان اور مصر ان ممالک میں شامل ہیں جو امریکا اور ایران کے حکام کے درمیان رابطے کا ذریعہ بن رہے ہیں’۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ خبر اس وقت سامنے آئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے نئی ڈیڈ لائن کے ساتھ دھمکی دی کہ اس سے پہلے کہ امریکا ایرانی توانائی کے مراکز کو نشانہ بنانا شروع کرے، آبنائے ہرمز کھول دیں۔
قبل ازیں پاکستان کے دفترخارجہ کی جانب سے ہفتے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور اس دوران انہوں نے خطے میں کشیدگی میں کمی لانے کے لیے تمام کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا اور مسائل کو بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے حل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کو مختلف میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے متضاد بیانات دیے جہاں انہوں نے ایک طرف ایران میں تیل کو قبضے میں لینے اور سب کچھ اڑانے کی بات کی وہی دوسری جانب انہوں نے کہا کہ امریکا ان لوگوں کو استثنیٰ دے گا جو ایران کے ساتھ بات کرنا چاہتےہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ ایک طرف تو سب کچھ اڑانے کی بات کر رہے ہیں اور دوسری جانب مذاکرات کا عندیہ دے رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کے قریبی مشیر جیرڈ کشنر اور اسٹیو ویٹکوف ایرانی مذاکرات کاروں سے بات کر رہے ہیں۔
الجزیرہ نے مزید بتایا کہ متعدد رپورٹس میں بتایا گیا کہ مصر، پاکستان اور ترکیے مذاکرات کار ہیں لیکن ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ اسٹیو ویٹکوف اور جیرڈ کشنر براہ راست ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے پیغام رسانی کے ذریعے بات کر رہے ہیں،
مزید بتایا گیا کہ اس خبر کی تصدیق نہیں ہے لیکن ٹرمپ کہہ رہے ہیں ان کے قریبی مذاکرات کار جیرڈ کشنر اور اسٹیو ویٹکوف مذاکرات کے لیے ایرانی نمائندے کے ساتھ قریبی طور پر بات کر رہے ہیں۔
Source link
Today News
یوتھ انڈر 18 نیشنل ہاکی چیمپئن شپ کا شیڈول جاری
یوتھ انڈر 18 نیشنل ہاکی چیمپئن شپ کا شیڈول جاری کردیا گیا، ایونٹ کا آغاز 9 اپریل سے ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام یوتھ انڈر 18 نیشنل ہاکی چیمپئن شپ 2026 کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے۔
ایونٹ 9 اپریل سے 19 اپریل تک جاری رہے گا، جس میں ملک بھر سے 16 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔
ایونٹ کے لیے ٹیموں کو چار مختلف پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔
پول اے میں پاک کسٹمز، کے پی کے 2، پنجاب 4، گلگت بلتستان، پول بی میں پنجاب 1، سندھ 2، بلوچستان، کے پی کے 1، پول سی میں پولیس، پنجاب 2، آزاد جموں و کشمیر، اسلام آباد جبکہ پول ڈی میں پاک ایجوکیشن بورڈ، سندھ 1، پنجاب 3 اور پاک آرمی شامل ہیں۔
ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز چار اہم مقابلے کھیلے جائیں گے۔
پہلے روز کے پی کے 2 کا مقابلہ گلگت بلتستان سے ہوگا، جبکہ دیگر میچز میں سندھ 2 بمقابلہ بلوچستان، کے پی کے 1 بمقابلہ پنجاب 1 اور پاک کسٹمز بمقابلہ پنجاب 4 کے درمیان ہوگا۔
گروپ مرحلے کے میچز مسلسل 6 روز یعنی 14 اپریل تک جاری رہیں گے، جس کے بعد 15 اپریل کو تمام ٹیمیں آرام کریں گی۔
16 اپریلی کو کوارٹر فائنل میچز جبکہ 17 اپریل کو سیمی فائنل میچز کھیلے جائیں گے۔
ایونٹ کا فائنل اور تیسری پوزیشن کے لیے میچ 19 اپریل کو کھیلے جائیں گے۔ فائنل میچ دوپہر 3:30 بجے شروع ہوگا۔
ایونٹ سے ملک بھر سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا جو کہ مستقبل میں قومی ٹیم کا حصہ بن کر ملک و قوم کا نام روشن کرے گا۔
Today News
سربیا میں روسی گیس پائپ لائن کے پاس دھماکہ خیز مواد برآمد
سربیا کے صدر الیگزینڈر ووسک نے کہا کہ فوج اور پولیس کو ہنگری جانے والی روسی گیس پائپ لائن کے قریب دھماکا خیز مواد سے بھرے دو بیگ ملے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس کی اطلاع ملتے ہی ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔
ہنگری کے اپوزیشن لیڈر پیٹر میگیار نے تجویز پیش کی کہ یہ واقعہ ان کے ملک میں اگلے اتوار کو ہونے والے انتخابات میں خلل ڈالنے کے لیے “فالس فلیگ” آپریشن ہو سکتا ہے۔
صدر الیگزینڈر نے کہا کہ بیک جس میں ڈیٹونیٹرز کے ساتھ دھماکہ خیز مواد کے دو بڑے پیکج تھے، شمالی سربیا کے کنجیزا میں گیس پائپ لائن سے چند سو میٹر کے فاصلے پر ملے۔
پائپ لائن جسے بلقان اسٹریم کہا جاتا ہے، ترک اسٹریم پائپ لائن کی توسیع ہے جو روسی گیس سربیا اور ہنگری تک لے جاتی ہے۔
Today News
حکومت کہتی ہے عدالتیں مداخلت کرتی ہیں، اب خود قانون سازی جیسے مقدمات لا رہی ہے، آئینی عدالت
وفاقی آئینی عدالت نے گلگت بلتستان مجودہ قانون سازی کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔
جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے کہ قانون سازی کے لیے عدالت سے اجازت کیوں مانگ رہے ہیں، گلگت بلتستان سے متعلق قانون سازی کے لیے سینیئر سیاستدانوں سے مشاورت کریں۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت قانون سازی کرنے کی مجاز ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں حکومت کو اجازت درکار ہے۔
جسٹس روزی خان نے ریمارکس دیے کہ یہ سیاسی ایشو ہے حکومت خود حل کرے۔
جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے کہ پارلیمنٹ کی بحث عدالت میں ہو تو نیا پنڈورا باکس کھل جائے گا، عدالت کو تمام فریقین کو نوٹسز دینا پڑیں گے۔
جسٹس حسن نے ریمارکس دیے حکومت پہلے کہتی کہ عدالتیں مداخلت کرتی ہیں اور اب حکومت خود ایسے مقدمات لیکر آ رہی ہے، قانون سازی کا مجوزہ پروپوزل کیا ہے۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ گلگت بلتستان چیف جج اور ججز کی پنشن قانون میں نہیں ہے، چیف جج اور دیگر ججز کی پنشن کو قانون میں شامل کرنا ہے۔ گلگت بلتستان اسمبلی کے ارکان کی پانچ سال کی مدت کا تعین کرنے کی تجویز ہے۔
جسٹس کے کے آغا خان نے ریمارکس دیے کہ لگتا ہے حکومت کو بہت جلدی ہے، عام طور پر حکومت اتنا جلدی نہیں کرتی۔
جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت ملتوی کر دی۔
Source link
-
Today News2 weeks ago
ایران کے کلسٹر میزائلوں سے اسرائیل پر تازہ حملے، صہیونی دفاعی نظام ناکام رہا
-
Sports2 weeks ago
Sinner powers past Michelsen to reach Miami quarter-finals
-
Today News2 weeks ago
یوم پاکستان اور اس کے تقاضے
-
Sports1 week ago
Sabalenka, Sinner keep ‘Sunshine Double’ in sight with Miami Open wins
-
Magazines1 week ago
The secret life of insects in the urban world
-
Sports2 weeks ago
Pakistan’s hockey World Cup qualification is a small step, but there is a long way to go
-
Today News2 weeks ago
ایم کیو ایم کے دو سابق گورنرز
-
Today News2 weeks ago
کراچی ایئرپورٹ پر نجی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ، 160 مسافر محفوظ