Connect with us

Today News

حکومت کہتی ہے عدالتیں مداخلت کرتی ہیں، اب خود قانون سازی جیسے مقدمات لا رہی ہے، آئینی عدالت

Published

on



وفاقی آئینی عدالت نے گلگت بلتستان مجودہ قانون سازی کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے کہ قانون سازی کے لیے عدالت سے اجازت کیوں مانگ رہے ہیں، گلگت بلتستان سے متعلق قانون سازی کے لیے سینیئر سیاستدانوں سے مشاورت کریں۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت قانون سازی کرنے کی مجاز ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں حکومت کو اجازت درکار ہے۔

جسٹس روزی خان نے ریمارکس دیے کہ یہ سیاسی ایشو ہے حکومت خود حل کرے۔

جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے کہ پارلیمنٹ کی بحث عدالت میں ہو تو نیا پنڈورا باکس کھل جائے گا، عدالت کو تمام فریقین کو نوٹسز دینا پڑیں گے۔

جسٹس حسن نے ریمارکس دیے حکومت پہلے کہتی کہ عدالتیں مداخلت کرتی ہیں اور اب حکومت خود ایسے مقدمات لیکر آ رہی ہے، قانون سازی کا مجوزہ پروپوزل کیا ہے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ گلگت بلتستان چیف جج اور ججز کی پنشن قانون میں نہیں ہے، چیف جج اور دیگر ججز کی پنشن کو قانون میں شامل کرنا ہے۔ گلگت بلتستان اسمبلی کے ارکان کی پانچ سال کی مدت کا تعین کرنے کی تجویز ہے۔

جسٹس کے کے آغا خان نے ریمارکس دیے کہ لگتا ہے حکومت کو بہت جلدی ہے، عام طور پر حکومت اتنا جلدی نہیں کرتی۔

جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت ملتوی کر دی۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

’مسلمانوں کو اترپردیش سے نکال دیں گے‘، یوپی وزیراعلیٰ کے متنازع بیان نے آگ بھڑکا دی

Published

on


بھارتی ریاست اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ آدتیہ ناتھ نے ایک خطاب کے دوران مسلمانوں سے متعلق متنازع بیانات دے دیے جس کے بعد سیاسی اور سماجی حلقوں میں شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاست آسام میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی آسام کو مبینہ طور پر ’مسلم دراندازوں‘ سے پاک کر سکتی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہر مسلمان کی نشاندہی کرکے اسے ریاست سے نکالا جا سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اتر پردیش میں اب کسی کو سڑکوں پر نماز پڑھنے کی اجازت نہیں ہوگی، جبکہ عبادت گاہوں سے بلند آواز میں عبادات یا اعلانات پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

یوگی آدتیہ ناتھ کے ان بیانات پر مختلف حلقوں کی جانب سے تنقید کی جا رہی ہے، جبکہ انسانی حقوق کے کارکنان کا کہنا ہے کہ ایسے بیانات مذہبی ہم آہنگی کو متاثر کر سکتے ہیں اور معاشرتی تقسیم کو بڑھا سکتے ہیں۔

یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارت میں مذہبی آزادی اور اقلیتوں کے حقوق سے متعلق مباحث پہلے ہی شدت اختیار کر چکے ہیں۔





Source link

Continue Reading

Today News

’دی بیٹ مین‘ سے جوکر کا کردار کیوں حذف کیا گیا؟ اداکار کا انکشاف

Published

on


ہالی ووڈ اداکار بیری کیوگن نے بالآخر فلم ’دی بیٹ مین‘ میں اپنے جوکر کے حذف کیے گئے منظر پر خاموشی توڑ دی ہے۔

اس فلم میں رابرٹ پیٹنسن نے بیٹ مین کا کردار ادا کیا تھا، جہاں وہ ولن ’رڈلر‘ کے خلاف نبرد آزما نظر آئے۔

فلم کے اختتام پر رڈلر کو آرکھم جیل میں دکھایا گیا، جہاں اس کی ملاقات ایک پراسرار قیدی سے ہوتی ہے، جسے شائقین نے جوکر سے جوڑا۔

تاہم یہ منظر فلم کا حصہ نہیں بنایا گیا تھا، بعد میں اسے علیحدہ طور پر جاری کیا گیا۔

ایک حالیہ انٹرویو میں بیری کیوگن نے واضح کیا کہ منظر مکمل طور پر ختم نہیں کیا گیا بلکہ صرف فلم سے نکالا گیا تھا۔

ان کے مطابق بعد میں اس منظر کا ریلیز ہونا ایک دلچسپ لمحہ تھا۔

انہوں نے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا اور کہا کہ وہ ڈی سی سے متعلق راز افشا نہیں کر سکتے۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ مستقبل میں جوکر کے کردار میں واپس آئیں گے تو انہوں نے صاف جواب دینے سے انکار کر دیا۔

تاہم افواہیں ہیں کہ وہ ’دی بیٹ مین پارٹ ٹو‘ میں دوبارہ نظر آ سکتے ہیں جو 2027 میں متوقع ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

بنوں: نادرا کے دفتر پر مسلح افراد کے حملے میں سیکیورٹی پر مامور 2 پولیس اہلکار شہید

Published

on


بنوں کے علاقے بکاخیل میں نیشنل ڈیٹا بیس اتھارٹی کے دفتر پر مسلح افراد کے حملے میں سیکیورٹی پر مامور 2 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں کانسٹیبل رفیع اللہ اور کانسٹیبل گل شاہ موقع پر جاں بحق ہوئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تاہم ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس کے مطابق شہید اہلکاروں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بنوں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔





Source link

Continue Reading

Trending