Today News
یوتھ انڈر 18 نیشنل ہاکی چیمپئن شپ کا شیڈول جاری
یوتھ انڈر 18 نیشنل ہاکی چیمپئن شپ کا شیڈول جاری کردیا گیا، ایونٹ کا آغاز 9 اپریل سے ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام یوتھ انڈر 18 نیشنل ہاکی چیمپئن شپ 2026 کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے۔
ایونٹ 9 اپریل سے 19 اپریل تک جاری رہے گا، جس میں ملک بھر سے 16 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔
ایونٹ کے لیے ٹیموں کو چار مختلف پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔
پول اے میں پاک کسٹمز، کے پی کے 2، پنجاب 4، گلگت بلتستان، پول بی میں پنجاب 1، سندھ 2، بلوچستان، کے پی کے 1، پول سی میں پولیس، پنجاب 2، آزاد جموں و کشمیر، اسلام آباد جبکہ پول ڈی میں پاک ایجوکیشن بورڈ، سندھ 1، پنجاب 3 اور پاک آرمی شامل ہیں۔
ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز چار اہم مقابلے کھیلے جائیں گے۔
پہلے روز کے پی کے 2 کا مقابلہ گلگت بلتستان سے ہوگا، جبکہ دیگر میچز میں سندھ 2 بمقابلہ بلوچستان، کے پی کے 1 بمقابلہ پنجاب 1 اور پاک کسٹمز بمقابلہ پنجاب 4 کے درمیان ہوگا۔
گروپ مرحلے کے میچز مسلسل 6 روز یعنی 14 اپریل تک جاری رہیں گے، جس کے بعد 15 اپریل کو تمام ٹیمیں آرام کریں گی۔
16 اپریلی کو کوارٹر فائنل میچز جبکہ 17 اپریل کو سیمی فائنل میچز کھیلے جائیں گے۔
ایونٹ کا فائنل اور تیسری پوزیشن کے لیے میچ 19 اپریل کو کھیلے جائیں گے۔ فائنل میچ دوپہر 3:30 بجے شروع ہوگا۔
ایونٹ سے ملک بھر سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا جو کہ مستقبل میں قومی ٹیم کا حصہ بن کر ملک و قوم کا نام روشن کرے گا۔
Today News
پنجاب میں اشیائے ضروریہ پر عوامی ریلیف کا منصوبہ تیار
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ضروری اشیاء پر عوامی ریلیف کا پلان تیار کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کے لیے مختلف سبسڈی ماڈلز تیار کیے گئے، حکومت کے سامنے تین بڑے آپشنز پیش کر دیے گئے۔
سہولت بازاروں میں ضروری اشیاء پر 10 سے 20 فیصد سبسڈی کی تجویز زیر غور ہے جبکہ منڈیوں میں بیوپاریوں کے لیے سبسڈی کی تجویز ہے جبکہ منڈیوں کے رجسٹرڈ کاروباری افراد کو سبسڈی دینے کی تجویز بھی شامل ہے۔
گڈر ٹرانسپورٹرز کو سبسڈی دینے کی تجویز کا ماڈل بھی پیش کیا گیا۔ تینوں ماڈلز پر شفافیت اور مسائل پر بھی روشنی ڈالی گئی۔
ذرائع کے مطابق دیگر صوبوں سے آنے والی اجناس کے باعث ماڈل کی افادیت محدود ہونے کا خدشہ ہے، منڈیوں میں شفافیت اور مصنوعی قیمتوں میں اضافے کا خطرہ موجود ہے۔ غلط رپورٹنگ اور کوالٹی کے مسائل بھی ممکنہ چیلنجز قرار دیے گئے۔
سہولت بازاروں کے ذریعے سبسڈی دینے کا ماڈل زیادہ مؤثر ہوگا، سہولت بازاروں میں براہِ راست صارفین کو ریلیف دیا جا سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق مختلف تجاویز کا تفصیلی جائزہ جاری ہے، حتمی منظوری وزیر اعلیٰ کی منظوری کے بعد دی جائے گی۔
Source link
Today News
سندھ ہائیکورٹ نے زیر التواء قتل مقدمات 3 ماہ میں نمٹانے کا حکم دیدیا
سندھ ہائیکورٹ نے صوبے میں قتل کے مقدمات کے بڑھتے ہوئے التوا پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے 2023 تک درج تمام زیر التواء مقدمات 3 ماہ میں نمٹانے کا حکم دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق صوبے میں قتل کے مقدمات کے بڑھتے ہوئے التوا سے متعلق ممبر انسپکشن ٹیم نے سیشن ججز کو خط لکھ دیا۔
خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ کیس مینجمنٹ سسٹم کے مطابق مختلف اضلاع میں قتل کے پرانے مقدمات کی بڑی تعداد زیر التواء ہے۔ سال 2023 تک مجموعی طور پر 1761 قتل کے مقدمات ابھی تک نمٹائے نہیں جاسکے۔
چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے تمام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو مقدمات کی روزانہ کی بنیاد پر نگرانی کا حکم دیا ہے۔ ہر ہفتے کیسز کی سماعت مقرر کریں اور تین ماہ کے اندر اندر تمام زیر التواء مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔
سیشن ججز کیسز نمٹانے کے حوالے سے ماہانہ کارکردگی رپورٹس بھی جمع کرائیں۔ ضلع خیرپور میں 242 مقدمات زیر التواء ہیں۔ کراچی میں مجموعی طور پر 632 قتل کے مقدمات زیر التوا ہیں۔
ہائیکورٹ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو 2023 تک درج تمام زیر التواء مقدمات 3 ماہ میں نمٹانے کا حکم دیدیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو مقدمات کی روزانہ نگرانی اور ہفتہ وار بنیاد پر سماعت یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔
Today News
’مسلمانوں کو اترپردیش سے نکال دیں گے‘، یوپی وزیراعلیٰ کے متنازع بیان نے آگ بھڑکا دی
بھارتی ریاست اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ آدتیہ ناتھ نے ایک خطاب کے دوران مسلمانوں سے متعلق متنازع بیانات دے دیے جس کے بعد سیاسی اور سماجی حلقوں میں شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاست آسام میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی آسام کو مبینہ طور پر ’مسلم دراندازوں‘ سے پاک کر سکتی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہر مسلمان کی نشاندہی کرکے اسے ریاست سے نکالا جا سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اتر پردیش میں اب کسی کو سڑکوں پر نماز پڑھنے کی اجازت نہیں ہوگی، جبکہ عبادت گاہوں سے بلند آواز میں عبادات یا اعلانات پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔
یوگی آدتیہ ناتھ کے ان بیانات پر مختلف حلقوں کی جانب سے تنقید کی جا رہی ہے، جبکہ انسانی حقوق کے کارکنان کا کہنا ہے کہ ایسے بیانات مذہبی ہم آہنگی کو متاثر کر سکتے ہیں اور معاشرتی تقسیم کو بڑھا سکتے ہیں۔
یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارت میں مذہبی آزادی اور اقلیتوں کے حقوق سے متعلق مباحث پہلے ہی شدت اختیار کر چکے ہیں۔
-
Sports2 weeks ago
Sinner powers past Michelsen to reach Miami quarter-finals
-
Today News2 weeks ago
ایران کے کلسٹر میزائلوں سے اسرائیل پر تازہ حملے، صہیونی دفاعی نظام ناکام رہا
-
Today News2 weeks ago
یوم پاکستان اور اس کے تقاضے
-
Sports1 week ago
Sabalenka, Sinner keep ‘Sunshine Double’ in sight with Miami Open wins
-
Magazines1 week ago
The secret life of insects in the urban world
-
Sports2 weeks ago
Pakistan’s hockey World Cup qualification is a small step, but there is a long way to go
-
Today News2 weeks ago
ایم کیو ایم کے دو سابق گورنرز
-
Today News2 weeks ago
کراچی ایئرپورٹ پر نجی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ، 160 مسافر محفوظ