Today News
بنوں: نادرا کے دفتر پر مسلح افراد کے حملے میں سیکیورٹی پر مامور 2 پولیس اہلکار شہید
بنوں کے علاقے بکاخیل میں نیشنل ڈیٹا بیس اتھارٹی کے دفتر پر مسلح افراد کے حملے میں سیکیورٹی پر مامور 2 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں کانسٹیبل رفیع اللہ اور کانسٹیبل گل شاہ موقع پر جاں بحق ہوئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تاہم ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
پولیس کے مطابق شہید اہلکاروں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بنوں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Today News
حکومت کا پیٹرول پمپس پر ڈیجیٹل فیول منیجمنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرول پمپس پر ڈیجیٹل فیول منیجمنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذرائع کے مطابق مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے پیش نظر حکومت نے پیٹرولیم بحران سے نکلنے کی تیاری مکمل کر لی۔
ذرائع کے مطابق شہریوں کو ذاتی گاڑیوں کے لیے پیٹرول کا کوٹہ مقرر کیا جائے گا۔
وزارت آئی ٹی نے پیٹرول پمپس پر فراہم کرنے کے لیے موبائل فونز کی جانچ مکمل کرلی، موبائل فونز پر فیول منیجمنٹ کے لیے تیار کی گئی ایپلی کیشن کی ٹیسٹنگ بھی مکمل کرلی گئی ہے۔
منصوبے سے متعلق تفصیلات وزارت آئی ٹی کی جانب سے کابینہ ڈویژن کو ارسال کر دی گئیں ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول پمپس کو دیے جانے والے موبائل فون کی مالیت 72 ہزار روپے ہوگی، موبائل فونز کے لیے رقم آئل مارکیٹنگ کمپنیاں فراہم کریں گی۔
Source link
Today News
پی آئی اے کا بیجنگ، کوالالمپور اور خلیجی ممالک کا آپریشن معطل کرنے فیصلہ
کراچی:
پی آئی اے نے بیجنگ اور کوالالمپور کا آپریشن 11 اپریل سے معطل کردیا، خلیجی ممالک کا آپریشن بھی آپریل کے آخر تک معطل ہوجائے گا، یو اے ای کا ہفتہ وار 16 پروازوں تک محدود کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پی آئی اے میں اعلی سطح اجلاس منعقد ہوا جس میں ادارے میں بڑھتی ہوئی قیمتوں اور ممکنہ نقصانات کے سدباب کے لیے منصوبہ ترتیب دیا گیا۔ اجلاس میں پی ائی اے نے تمام ڈسکاؤنٹ ختم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا صرف بچوں اور نوزائیدہ بچوں کو رعایت حاصل رہے گی۔
ترجمان کے مطابق پی آئی اے اپنا بیجنگ اور کوالالمپور آپریشن بھی بالترتیب 11 اور 14 اپریل سے معطل کررہی ہے، خلیجی ممالک (ماسوائے متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب) کی پروازیں بھی اپریل کے آخر تک معطل کی جارہی ہیں جب کہ متحدہ عرب امارات کا فضائی آپریشن ہفتہ وار 16 پروازوں تک محدود کیا جارہا ہے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے فیصلہ مہنگے جیٹ فیول کے چوتھی بار اضافے کے تناظر میں کیا ہے، ایندھن کی قیمتوں کا تمام بوجھ مسافروں پر نہیں ڈالا جاسکتا اس لیے کچھ سخت انتظامی فیصلے لیے گئے، امید ہے بین الاقوامی سطح پر قیمتیں جلد معمول کے سطح پر آجائیں گی جس کے بعد تمام متاثرہ روٹ بحال کردیئے جائیں گے۔
کارگو شپمنٹس پر وار رسک چارجز لاگو کرنے کا فیصلہ
دریں اثنا حکومت کی کفایت شعاری مہم کے تحت پی آئی اے نے نیا سرکلر جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی جنگی صورتحال اور طیاروں کے ایندھن کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے، اس سے پی آئی اے کو مالی بحران کا سامنا ہے، پی آئی اے پروازوں میں کارگو شپمنٹ پر وار رسک چارجز لاگو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سرکلر میں پی آئی اے انتظامیہ نے کہا ہے کہ طیاروں کو رن وے تک ٹیکسی کرتے وقت ایک انجن کا استعمال کیا جائے، ڈومیسٹک پروازوں اور سعودی عرب فلائٹ آپریشن کے لیے مسافروں کو مدنظر رکھ کھانا لوڈ کیا جائے اضافی فوڈ پر پابندی ہوگی، اس سے اضافی ایندھن لے جانے میں مدد ملے گی، الیکٹرک جنریٹر کو صرف ایمرجنسی صورتحال میں استعمال کیا جائے۔
Today News
نادر آباد: 10000 ہزار کی ڈکیتی کی 15 کی کال کا ڈراپ سین
نادر آباد میں گزشتہ رات 10 ہزار کی چوری کی 15 کی کال کا ڈراپ سین ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کال کرنے والا شہباز ہی چوری کا ماسٹر مائنڈ نکلا۔ ملزم شہباز نے 10 ہزار رقم کی چوری کا جھوٹا ڈرامہ رچایا۔
ملزم کا کسی کے ساتھ معمولی لڑائی جھگڑا ہوا تھا۔ مقدمہ درج کروانے کے لیے چوری کا ڈرامہ کیا۔
ملزم زیادہ دیر پولیس کو چکما نہ دے سکا جس نے دوران انٹیروگیشن سچ تسلیم کر لیا۔ چوری کی جھوٹی کال کرنے پر ملزم شہباز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ایس پی کینٹ اختر نواز نے چوکی انچارج نادر آباد نقی علی اور پولیس ٹیم کو شاباشی دی۔
-
Sports2 weeks ago
Sinner powers past Michelsen to reach Miami quarter-finals
-
Today News2 weeks ago
ایران کے کلسٹر میزائلوں سے اسرائیل پر تازہ حملے، صہیونی دفاعی نظام ناکام رہا
-
Today News2 weeks ago
یوم پاکستان اور اس کے تقاضے
-
Sports1 week ago
Sabalenka, Sinner keep ‘Sunshine Double’ in sight with Miami Open wins
-
Magazines1 week ago
The secret life of insects in the urban world
-
Sports2 weeks ago
Pakistan’s hockey World Cup qualification is a small step, but there is a long way to go
-
Today News2 weeks ago
ایم کیو ایم کے دو سابق گورنرز
-
Today News2 weeks ago
کراچی ایئرپورٹ پر نجی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ، 160 مسافر محفوظ