Connect with us

Today News

اسٹیٹ بینک نے آئی ٹی ایکسپورٹرز، فری لانسرز کیلیے نئی سہولتیں متعارف کرادیں

Published

on



اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئی ٹی کے برآمد کنندگان اور فری لانسرز کے لیے نئی سہولتیں متعارف کروا دیں۔

بینک دولت پاکستان (ایس بی پی) نے آئی ٹی کے برآمد کنندگان اور فری لانسرز کو سہولت دینے کے لیے اصلاحات کا ایک مجموعہ متعارف کرایا ہے۔

ان اصلاحات کا مقصد برآمدی وصولیوں کے طریقہ کار کو آسان، دستاویزی تقاضوں کو معیاری بنانا، ٹرانزیکشن کی پروسیسنگ کے اوقات مقرر کرنا اور شکایات کے ازالے کے نظام کو تقویت دینا ہے۔

اس ضمن میں کیے گئے اقدامات درج ذیل ہیں:

آئی ٹی کمپنیوں اور فری لانسرز کو اب ہر انفرادی برآمدی لین دین کے لیے فارم “R” جمع کرانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اس کے بجائے وہ اکاؤنٹ کھولتے وقت ایک بار اعلامیہ فراہم کریں گے جس میں بیرونِ ملک فراہم کی جانے والی خدمات کی نوعیت واضح کی جائے گی جبکہ موجودہ صارفین ضرورت پڑنے پر ایسا کریں گے۔ مجاز ڈیلر (بینک) برآمدی لین دین کی رپورٹنگ اور پروسیسنگ کی غرض سے برآمد کنندہ کے اکاؤنٹ کے ساتھ متعلقہ سروس اور مقصد کا کوڈ منسلک کریں گے، اگر برآمد کنندہ کی جانب سے کوئی اور ہدایت موجود نہ ہو۔
برآمد کنندگان کے اسپیشل فارن کرنسی اکاؤنٹس سے آنے والی برآمدی رقوم اور بیرونِ ملک ترسیلات کی پروسیسنگ کے لیے زیادہ سے زیادہ ایک کاروباری دن کا وقت مقرر کر دیا گیا ہے۔
بیرونِ ملک سے خدمات حاصل کرنے میں برآمد کنندگان کے اسپیشل فارن کرنسی اکاؤنٹس سے کی جانے والی ادائیگیوں کے دستاویزی تقاضوں کو معیاری بنایا گیا ہے تاکہ بینکوں میں یکسانیت اور واضح پن کو فروغ دیا جا سکے۔
بینکوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ مؤثر داخلی نظام قائم کریں تاکہ آئی ٹی کمپنیوں اور فری لانسرز کی جانب سے دائر کی گئی شکایات کا بروقت ازالہ یقینی بنایا جا سکے، جس سے خدمات کے معیار اور ردِعمل میں بہتری آئے گی۔

مندرجہ بالا اقدامات کے علاوہ، خدمات کے برآمد کنندگان اور درآمد کنندگان کے لیے رپورٹنگ کے تقاضوں کو بھی فارم“R”، ان ورڈ ریمی ٹینس واؤچر (IRV) اور فارم “M” میں ترامیم کے ذریعے آسان بنایا گیا ہے۔ فارم “R” حاصل کرنے کی حد بڑھا کر 25000 امریکی ڈالر (یا دیگر کرنسیوں میں مساوی رقم) سے زائد کر دی گئی ہے، جس سے مستفید ہونے والوں کو سہولت حاصل ہوگی۔

مزید برآں، بینکوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ فارم “R” اور فارم “M” کو ڈجیٹلائز کریں اور انہیں صارف کے بنیادی ڈیٹا کی آٹو پاپولیشن functionality سے ہم آہنگ کریں تاکہ کاروبار کرنے میں مزید آسانی پیدا ہو۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو یقین ہے کہ یہ اقدامات آپریشنل کارکردگی میں نمایاں بہتری لائیں گے اور پاکستان کی آئی ٹی برآمدات کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

امریکا اور اسرائیل کو ایران میں ’کچل دینے والی شکست‘ ملی، روس کا بڑا دعویٰ

Published

on


روس کی وزارتِ خارجہ نے امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف کارروائیوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے ’بڑی شکست‘ قرار دے دیا ہے اور فوری طور پر سفارتی حل پر زور دیا ہے۔

روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے ایک بیان میں کہا کہ امریکا اور اسرائیل نے 28 فروری کو ایران کے خلاف یکطرفہ، جارحانہ اور بلا اشتعال حملہ شروع کیا، جس کا نتیجہ ایک بدترین اور کچل دینے والی شکست کی صورت میں سامنے آیا۔

انہوں نے روسی ریڈیو اسپوٹنک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روس نے ابتدا ہی سے واضح کیا تھا کہ اس تنازع کا کوئی فوجی حل ممکن نہیں اور خطے میں طاقت کے ذریعے امن قائم کرنے کی کوششیں ناکام ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات خطے میں مزید عدم استحکام پیدا کرتے ہیں۔

ماریا زاخارووا نے زور دیا کہ صورتحال کو فوری طور پر قابو میں لانے کے لیے حقیقی سیاسی اور سفارتی عمل کا آغاز ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے ذریعے ہی پائیدار حل ممکن ہے، جس میں تمام فریقین کے مؤقف کو سنجیدگی سے مدنظر رکھا جائے۔

روسی حکام کے اس بیان کے بعد مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر عالمی سطح پر نئی بحث شروع ہو گئی ہے، جہاں مختلف ممالک جنگ بندی اور مذاکرات کے ذریعے کشیدگی کم کرنے کی کوششوں پر زور دے رہے ہیں۔





Source link

Continue Reading

Today News

ایران میں جنگ بندی پر عوام کا پاکستانی پرچم اٹھا کر جشن

Published

on


ایران میں امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے بعد خوشی کی لہر دوڑ گئی، جہاں شہریوں نے سڑکوں پر نکل کر جشن منایا اور پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز اور تصاویر میں ایرانی عوام کو پاکستانی پرچم اٹھائے خوشی کا اظہار کرتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ تہران سمیت مختلف شہروں میں جشن کا سماں ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی ممکن ہوئی جس سے خطے میں بڑھتی کشیدگی میں کمی آئی۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بروقت اقدامات کے باعث ممکنہ بڑے تصادم کو ٹال دیا گیا، جبکہ لاکھوں افراد کو ممکنہ تباہی سے بچانے میں مدد ملی۔

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سخت مؤقف اور دھمکیوں کے باعث خطے کی صورتحال انتہائی کشیدہ ہو چکی تھی، تاہم جنگ بندی کے بعد حالات میں بہتری آنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

 





Source link

Continue Reading

Today News

کریانہ اسٹور پر سامان لینے گئی 8 سالہ بچی کے ساتھ نازیبا حرکات، دکاندار گرفتار

Published

on



لاہور:

آٹھ سالہ معصوم بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والے دکاندار کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

حکام کے مطابق راولپنڈی میں صدر بیرونی تھانے  کی پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 8 سالہ بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نے کریانہ اسٹور پر آنے والی بچی کے ساتھ گھناؤنی حرکت کی۔

متنِ مقدمہ کے مطابق متاثرہ بچی دکان پر سودا سلف لینے گئی تو درندہ صفت دکاندار نے اسے اپنی ہوس کا نشانہ بنایا اور نازیبا حرکات کیں۔ واقعے  کی اطلاع ملتے ہی صدر بیرونی پولیس نے فوری مقدمہ درج کرکے ملزم کو حراست میں لے لیا۔

ایس پی صدر انعم شیر نے واقعے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ خواتین اور بچوں کو ہراساں کرنا یا زیادتی کرنا کسی صورت ناقابل برداشت ہے۔ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ جلد عدالت میں چالان کیا جائے گا۔





Source link

Continue Reading

Trending