Today News
کراچی، خمیسو گوٹھ میں گھر سے نوجوان لڑکی کی گلے میں پھندا لگی لاش برآمد
کراچی:
شہر قائد میں نیو کراچی صنعتی ایریا کے علاقے خمیسو گوٹھ میں گھر سے نوجوان لڑکی کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جسے ایدھی کے رضا کاروں عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔
اس حوالے سے ایس ایچ او نیو کراچی صنعتی ایریا رضوان قریشی نے بتایا کہ متوفیہ کی شناخت 22 سالہ مسکان کے نام سے کی گئی۔
ابتدائی معلومات کے مطابق متوفیہ کی لاش اس کا بھائی اور والدہ اسپتال لیکر گئے تھے جبکہ پولیس کو اسپتال سے ہی واقعے کی اطلاع ملی تھی۔
تاہم شواہد حاصل کرنے کے لیے متوفیہ کی رہائش گاہ پر کرائم سین یونٹ کو روانہ کیا ہے جبکہ اہلخانہ نے ابتدائی طور پر پولیس کو بیان دیا ہے کہ مسکان نفسیاتی مسائل کا شکار تھی جبکہ واقعہ گلے میں خود کو پھندا لگا کر خودکشی کا بتا رہے۔
جس وقت واقعہ پیش آیا متوفیہ گھر میں اکیلی تھی تاہم پولیس اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے ۔
Today News
بھارت، پولیس حراست میں باپ بیٹے کی ہلاکت پر 9 اہلکاروں کو سزائے موت کی سزا
TAMIL NADU, INDIA:
بھارت میں حراست کے دوران باپ بیٹے کی ہلاکت کے کیس میں عدالت نے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے 9 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت کی سزا سنا دی ہے۔
یہ واقعہ 2020 میں جنوبی ریاست تامل ناڈو میں پیش آیا جہاں 58 سالہ پی جے یاراج اور ان کے 38 سالہ بیٹے بینکس کو کورونا لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا تھا۔
دونوں پر الزام تھا کہ انہوں نے موبائل فون کی دکان مقررہ اوقات کے بعد کھلی رکھی۔
عدالت کے مطابق دوران حراست دونوں افراد کو برہنہ کر کے ایک دوسرے کے سامنے بے رحمی سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جس کے باعث چند روز بعد جیل میں ہی ان کی موت واقع ہو گئی۔
جج نے ریمارکس دیے کہ یہ اختیارات کا کھلا ناجائز استعمال تھا اور اہلکاروں نے یہ کارروائی قتل کی نیت سے کی۔
کیس میں مجموعی طور پر 10 پولیس اہلکار گرفتار کیے گئے تھے، تاہم ایک ملزم 2020 میں ہی کورونا کے باعث ہلاک ہو گیا تھا، جبکہ باقی 9 کو گزشتہ ماہ قتل کا مجرم قرار دیا گیا تھا اور اب انہیں سزائے موت سنائی گئی ہے۔ مجرم اہلکاروں کو فیصلے کے خلاف اپیل کا حق حاصل ہے۔
واقعے کے بعد ریاست بھر میں شدید احتجاج دیکھنے میں آیا تھا جبکہ اپوزیشن رہنما راہول گاندھی اور بھارتی کرکٹر شیکھر دھون سمیت کئی اہم شخصیات نے سوشل میڈیا پر متاثرہ خاندان کو انصاف دینے کا مطالبہ کیا تھا۔
Today News
راولپنڈی میں سکیورٹی ہائی الرٹ، 15 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ
راولپنڈی:
اسلام آباد کے جڑواں شہر راولپنڈی میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے 6 اپریل سے 20 اپریل تک 15 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق شہر میں 5 یا اس سے زائد افراد کے اجتماع پر مکمل پابندی عائد ہوگی جبکہ جلسے، جلوس، دھرنے، احتجاج، مظاہرے اور ریلیاں نکالنے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔
حکام کا کہنا ہے کہ اسلحہ کی نمائش، خطرناک اشیاء ساتھ رکھنے، پیٹرول بم، بال بیرنگ اور لاٹھیاں لے کر چلنے پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔
اس کے علاوہ نفرت انگیز تقاریر، اشتعال انگیزی، ڈبل سواری اور لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔
یہ فیصلہ ضلعی انٹیلی جنس کمیٹی کے اجلاس میں سکیورٹی اداروں کی سفارشات کی روشنی میں کیا گیا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ نے کی۔
اجلاس میں اہم تنصیبات اور حساس مقامات کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا جبکہ ٹریفک کی روانی متاثر کرنے والی سرگرمیوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔
ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Today News
ایرانی عوام نے سر پر کفن باندھ لیے، ایک کروڑ سے زائد افراد فوج میں شامل ہونے کو تیار
تہران:
گزشتہ رات امریکی صدر کی جارحانہ پریس کانفرنس کے بعد ایران میں عوامی سطح پر غیرمعمولی ردعمل سامنے آیا ہے جہاں لاکھوں افراد نے ملک کے دفاع میں امریکا اور اسرائیل کے خلاف لڑنے کے لیے خود کو پیش کر دیا۔
ایرانی وزیر داخلہ کے مطابق امریکا اور اسرائیل کے خلاف ممکنہ محاذ آرائی کے پیش نظر گزشتہ 10 دنوں میں ایک کروڑ 20 لاکھ افراد نے رضاکارانہ طور پر اپنی رجسٹریشن مکمل کرالی ہے، رجسٹریشن میں گزشتہ روز غیر معمولی اضافہ نظر آیا۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی تھی کہ وہ قومی خودمختاری کے تحفظ کے لیے فوج کا حصہ بنیں، جس پر بھرپور اور تیز رفتار ردعمل دیکھنے میں آیا۔
وزیر داخلہ نے مزید بتایا کہ رجسٹریشن کا عمل بدستور جاری ہے اور ملک کے مختلف حصوں سے شہریوں کی بڑی تعداد اس میں حصہ لے رہی ہے، جو دفاع وطن کے جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔
دوسری جانب ایرانی میڈیا نے ایک ویڈیو بھی نشر کی ہے جس میں سیستان سے تعلق رکھنے والے افراد کو جنگی تیاریوں اور ملک کے دفاع کے عزم کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔
-
Sports2 weeks ago
Sinner powers past Michelsen to reach Miami quarter-finals
-
Sports1 week ago
Sabalenka, Sinner keep ‘Sunshine Double’ in sight with Miami Open wins
-
Magazines1 week ago
The secret life of insects in the urban world
-
Sports2 weeks ago
Pakistan’s hockey World Cup qualification is a small step, but there is a long way to go
-
Sports1 week ago
Momin, Phillippe shine as Sultans beat United to take winning start
-
Sports2 weeks ago
Sabalenka and Rybakina to clash again in Miami semi-final
-
Sports2 weeks ago
PSL 11 set to start with Lahore-Hyderabad clash
-
Today News2 weeks ago
کراچی ایئرپورٹ پر نجی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ، 160 مسافر محفوظ