Connect with us

Today News

اے این ایف کا ملک بھر میں منشیات اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن، 8 ملزمان گرفتار

Published

on


انسدادِ منشیات فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق مجموعی طور پر 8 کارروائیوں میں 2 کروڑ 62 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 164.38 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔

لاہور میں واقع ایک کوریئر آفس میں آسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل سے کپڑوں میں جذب شدہ 7.8 کلوگرام آئس برآمد ہوئی، جبکہ ایک اور کارروائی میں سعودی عرب جانے والے پارسل سے اے بی سٹریپ میں چھپائی گئی 503 گرام چرس برآمد کی گئی۔

شیخوپورہ کے علاقے چاہل کلاں ٹول پلازہ کے قریب 2 گاڑیوں سے 78 کلوگرام چرس برآمد کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں ملزم کے قبضے سے 39.6 کلوگرام چرس برآمد ہوئی، جبکہ گڈاپ ٹاؤن میں ایک گاڑی سے 30 کلوگرام چرس برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

راولپنڈی ریلوے اسٹیشن کے قریب ملزم سے 4.8 کلوگرام آئس اور 300 گرام ہیروئن برآمد ہوئی، جبکہ فیض آباد بس ٹرمینل کے قریب ایک اور ملزم سے 1 کلوگرام آئس برآمد کی گئی۔

گوادر کے قریب کارروائی میں 2.380 کلوگرام وزنی 4500 ایکسٹیسی گولیاں بھی برآمد کی گئیں۔ اے این ایف حکام کے مطابق تمام مقدمات انسدادِ منشیات ایکٹ 1997 کے تحت درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

سندھ میں 11 اپریل سے شدید گرمی کی لہر کا خدشہ، الرٹ جاری

Published

on



سندھ کے مختلف علاقوں میں 11 اپریل سے شدید گرمی کی لہر کا خدشہ ہے جس کے پیش نظر این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا۔

این ڈی ایم اے کے مطابق 11 اپریل کے بعد سندھ میں درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ متوقع ہے، جس کے سبب رات کا درجہ حرارت معمول سے 3 سے 5 ڈگری زیادہ جبکہ دن کا 5 سے 7 ڈگری زیادہ ہونے کا امکان ہے۔

سندھ کے متعدد اضلاع بشمول دادو، جیکب آباد، لاڑکانہ اور گردونواح کے علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ جامشورو، قمبر شہدادکوٹ، گھوٹکی، خیرپور، سانگھڑ، عمرکوٹ اور کشمور میں بھی ہیٹ ویو کا خدشہ ہے۔

بلوچستان کے ضلع جھل مگسی، اوستہ محمد اور ڈیرہ مراد جمالی میں بھی گرمی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے۔

این ڈی ایم اے نے بہاولنگر، بہاولپور اور رحیم یار خان میں ہیٹ ویو الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی۔



Source link

Continue Reading

Today News

کراچی؛ شہریوں کو قتل اور زخمی کرنے والے ملزمان گرفتار

Published

on



گلشن معمار پولیس نے شہریوں کو قتل اور زخمی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق ملزمان 7 مارچ 2026 کو واردات کے دوران مزاحمت پر اندھا دھند فائرنگ کرکے فرار ہوئے تھے۔

فائرنگ سے شہری میاں بخش زرداری جاں بحق اور شوکت گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے تھے۔ واقعے کا مقدمہ الزام نمبر 132/2026 بجرم دفعہ 397/394/302/34 تھانہ معمار میں درج ہے۔

پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومین اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے واقع میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کیا۔ ملزمان سے 2 غیر قانونی پسٹلز مع ایمونیشن، چھینے گئے 5 موبائل فونز اور زیرِ استعمال موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔

ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ کے مطابق ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مزید مقدمات کا اندراج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں ممتاز چنہ ولد محمد اکرم اور وسیم عرف کمانڈر ولد حیات خان شامل ہیں۔



Source link

Continue Reading

Today News

لکی مروت؛ پانی لینے کیلیے ٹیوب ویل جانے والی 6سالہ بچی کے ساتھ زیادتی

Published

on



لکی مروت میں ایک اور بچی سے زیادتی کا واقعہ پیش آیا جہاں پانی لینے کے لیے ٹیوب ویل جانے والی 6 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق معصوم بچی کے ساتھ ٹیوب ویل آپریٹر کے بیٹے نے زنا بالجبر کیا اور زنا کے بعد ملزم بچی کو خون میں لت پت چھوڑ کر فرار ہوگیا۔

والدین نے بچی کو علاج معالجے کے لیے گورنمنٹ سٹی اسپتال لکی شہر منتقل کیا جہاں طبی معائنے کے دوران لیڈی ڈاکٹر نے معصوم بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کی۔

تھانہ لکی سٹی نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی، دو دن پہلے اسی تھانے کی حدود میں تین سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا۔

پولیس نے دونوں واقعات کے ملزمان کی تلاش جاری رکھی ہوئی ہے۔



Source link

Continue Reading

Trending