Today News
گیاری سیکٹر کے اندوناک سانحے کو 14 برس مکمل
سانحہ گیاری سیکٹر کو آج 14 برس مکمل ہو گئے، اس واقعے میں پاک فوج کے 129 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا تھا، قوم آج ان شہداء کو خراج عقیدت پیش کر رہی ہے۔
7 اپریل 2012 کو سیاچن کے محاذ پر انتہائی دل سوز حادثہ پیش آیا تھا جس میں وطن عزیز کے دفاع پر مامور بڑی تعداد میں پاک فوج کے جوان برفانی تودے کی زد میں آگئے، اس دل سوز سانحہ میں پاکستان آرمی کا بٹالین ہیڈ کوارٹر مکمل طور پر برف میں دب گیا تھا۔
بٹالین ہیڈ کوارٹر میں موجود 129 فوجی جوانوں نے وطن کی حرمت کی خاطر جام شہادت نوش کیا،اس حادثے کے اثرات اتنے تلخ تھے کہ غیر ملکی ریسکیو ٹیموں نے بھی اس مشن کو ناممکن قرار دے دیا تھا۔
جذبہ حب الوطنی سے سرشار پاک آرمی کی انجینئرز کور نے اس ریسکیو آپریشن کو مکمل کرنے کا بیڑہ اٹھایا، پاکستان آرمی کے آفیسرز اور جوانوں کی انتھک محنت اور جوانمردی سے یہ مشکل ترین آپریشن پایہ تکمیل تک پہنچا۔
سانحہ گیاری کے شہداء کی قربانیوں کی یاد میں سیاچن کے محاذ پر یادگار شہداء بھی تعمیر کی گئی، آج پوری قوم شہدائے گیاری سیکٹر کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے جن کی عظیم قربانی پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔
واضح رہے کہ سیاچن کا محاذ دنیا کا بلند ترین میدان جنگ ہے جہاں دشمن کے علاوہ شدید ترین موسم بھی پاک فوج کے افسران اور جوانوں کیلئے کڑی آزمائش ہے۔
Today News
سندھ میں 11 اپریل سے شدید گرمی کی لہر کا خدشہ، الرٹ جاری
سندھ کے مختلف علاقوں میں 11 اپریل سے شدید گرمی کی لہر کا خدشہ ہے جس کے پیش نظر این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا۔
این ڈی ایم اے کے مطابق 11 اپریل کے بعد سندھ میں درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ متوقع ہے، جس کے سبب رات کا درجہ حرارت معمول سے 3 سے 5 ڈگری زیادہ جبکہ دن کا 5 سے 7 ڈگری زیادہ ہونے کا امکان ہے۔
سندھ کے متعدد اضلاع بشمول دادو، جیکب آباد، لاڑکانہ اور گردونواح کے علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ جامشورو، قمبر شہدادکوٹ، گھوٹکی، خیرپور، سانگھڑ، عمرکوٹ اور کشمور میں بھی ہیٹ ویو کا خدشہ ہے۔
بلوچستان کے ضلع جھل مگسی، اوستہ محمد اور ڈیرہ مراد جمالی میں بھی گرمی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے۔
این ڈی ایم اے نے بہاولنگر، بہاولپور اور رحیم یار خان میں ہیٹ ویو الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی۔
Source link
Today News
کراچی؛ شہریوں کو قتل اور زخمی کرنے والے ملزمان گرفتار
گلشن معمار پولیس نے شہریوں کو قتل اور زخمی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق ملزمان 7 مارچ 2026 کو واردات کے دوران مزاحمت پر اندھا دھند فائرنگ کرکے فرار ہوئے تھے۔
فائرنگ سے شہری میاں بخش زرداری جاں بحق اور شوکت گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے تھے۔ واقعے کا مقدمہ الزام نمبر 132/2026 بجرم دفعہ 397/394/302/34 تھانہ معمار میں درج ہے۔
پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومین اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے واقع میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کیا۔ ملزمان سے 2 غیر قانونی پسٹلز مع ایمونیشن، چھینے گئے 5 موبائل فونز اور زیرِ استعمال موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔
ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ کے مطابق ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مزید مقدمات کا اندراج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں ممتاز چنہ ولد محمد اکرم اور وسیم عرف کمانڈر ولد حیات خان شامل ہیں۔
Source link
Today News
لکی مروت؛ پانی لینے کیلیے ٹیوب ویل جانے والی 6سالہ بچی کے ساتھ زیادتی
لکی مروت میں ایک اور بچی سے زیادتی کا واقعہ پیش آیا جہاں پانی لینے کے لیے ٹیوب ویل جانے والی 6 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق معصوم بچی کے ساتھ ٹیوب ویل آپریٹر کے بیٹے نے زنا بالجبر کیا اور زنا کے بعد ملزم بچی کو خون میں لت پت چھوڑ کر فرار ہوگیا۔
والدین نے بچی کو علاج معالجے کے لیے گورنمنٹ سٹی اسپتال لکی شہر منتقل کیا جہاں طبی معائنے کے دوران لیڈی ڈاکٹر نے معصوم بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کی۔
تھانہ لکی سٹی نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی، دو دن پہلے اسی تھانے کی حدود میں تین سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا۔
پولیس نے دونوں واقعات کے ملزمان کی تلاش جاری رکھی ہوئی ہے۔
Source link
-
Sports2 weeks ago
Sinner powers past Michelsen to reach Miami quarter-finals
-
Sports1 week ago
Sabalenka, Sinner keep ‘Sunshine Double’ in sight with Miami Open wins
-
Magazines1 week ago
The secret life of insects in the urban world
-
Sports2 weeks ago
Pakistan’s hockey World Cup qualification is a small step, but there is a long way to go
-
Sports1 week ago
Momin, Phillippe shine as Sultans beat United to take winning start
-
Sports2 weeks ago
PSL 11 set to start with Lahore-Hyderabad clash
-
Sports2 weeks ago
Sabalenka and Rybakina to clash again in Miami semi-final
-
Magazines1 week ago
Reflection: My academic comeback in Ramazan