Connect with us

Today News

Tamil actress mysterious death, body found in Chennai flat

Published

on


جنوبی بھارت کی ابھرتی ہوئی اداکارہ سباشینی بالا سبرامنیم کی اچانک موت نے شوبز حلقوں اور مداحوں کو گہرے صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔

36 سالہ اداکارہ چنئی میں اپنے کرائے کے اپارٹمنٹ میں مردہ حالت میں پائی گئیں، جہاں وہ حالیہ دنوں میں شوٹنگ کے سلسلے میں مقیم تھیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی شواہد اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ یہ واقعہ ممکنہ طور پر خودکشی کا ہے، تاہم حتمی وجہ جاننے کے لیے پولیس نے باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

بتایا جارہا ہے کہ واقعے سے قبل اداکارہ کا اپنے شوہر بیپن چندرن سے گھریلو تنازع ہوا، جو ویڈیو کال کے دوران شدت اختیار کر گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق اسی دوران اداکارہ نے مبینہ طور پر انتہائی قدم اٹھایا۔ شوہر نے فوری طور پر عمارت کی سیکیورٹی کو اطلاع دی، جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور انہیں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔

 





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

سندھ پرائیویٹ بسوں میں مسافروں کو  سبسڈی دینے والا واحد صوبہ ہے، شرجیل میمن

Published

on



کراچی:

سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ پرائیویٹ بسوں میں مسافروں کو  سبسڈی دینے والا واحد صوبہ ہے۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجود ہ جنگی صورتحال پورے خطے میں ہے۔ وفاقی حکومت کو مجبوری میں پیٹرول کی قیمت بڑھانی پڑی ، جس سے عوام پر بوجھ پڑا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ نے 35 ارب روپے کی سبسڈی تھی ۔ سب سے زیادہ اہمیت کسان کو دی گئی  ہے۔ 25 ایکڑ تک زمین رکھنے والے کسانوں کو پیسے ملنا شروع ہوگئے ہیں۔ 1500 روپے فی ایکڑ پر کسان کو مل رہے ہیں۔ ان کا ڈیٹا ہمارے پاس ہے ۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ دوسرے نمبر پر موٹر سائیکل والوں کو سہولت دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ روزانہ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے دفاتر کھلے ہیں۔ کل سے آج تک 15000 سےزائد لوگوں نے اپنے کوائف جمع کروائے ہیں ۔ 6.7 ملین لوگوں کو 2 ہزار روپے فی اکاؤنٹ فراہم ہوں گے ۔

سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ میں ٹرانسپورٹرز کو سبسڈی دی جا رہی ہے ، یہ واحد صوبہ ہے جو پرائیویٹ بسوں میں بھی سبسڈی دے رہا ہے۔





Source link

Continue Reading

Today News

سوئٹزرلینڈ نے امریکی ایئر ڈیفنس سسٹم ’پیٹریاٹ‘ کی ادائیگیوں کو روک دیا

Published

on


سوئٹزرلینڈ نے امریکا کے ایف-35 طیاروں اور پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس سسٹم کی ادائیگیوں کو عارضی طور پر روک دیا ہے۔

یہ فیصلہ بنیادی طور پر ان خدشات کے بعد سامنے آیا کہ سوئٹزرلینڈ کی طرف سے دی گئی رقم کو امریکا نے اپنی ملٹری سیلز سسٹم کے تحت دوسرے دفاعی مقاصد کیلئے منتقل کیا۔

سوئٹزرلینڈ کو خدشہ ہے کہ اس کے فنڈز شفاف طریقے سے استعمال نہیں ہو رہے یا ان کا استعمال اس کی اجازت کے بغیر کیا گیا۔

اسی وجہ سے اس نے مزید ادائیگیاں روک کر امریکی حکومت سے معاملے کی وضاحت طلب کی ہے۔

اس فیصلے سے ایف-35 طیاروں اور دیگر دفاعی معاہدوں پر بھی سوالات اٹھے ہیں جبکہ اس سے امریکا اور سوئٹزرلینڈ کے دفاعی تعاون میں عارضی تناؤ پیدا ہو سکتا ہے





Source link

Continue Reading

Today News

یونس خان نے پی سی بی کے تعاون سے سندھ میں کرکٹ کے فروغ کا بیڑا اٹھا لیا

Published

on


سابق ٹیسٹ کپتان یونس خان نے پی سی بی کے تعاون سے سندھ میں کرکٹ کے فروغ کا بیڑا اٹھا لیا۔

تفصیلات کے مطابق یونس خان صوبے میں کرکٹ کے نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے سندھ حکومت کی بھرپور معاونت اور مدد کریں گے اور دیگر معروف سابق کرکٹرز بھی یونس خان کے ہم رکاب ہوں گے۔

سابق ٹیسٹ کپتان نے وزیر کھیل و امور نوجوانان سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملاقات میں صوبے میں کرکٹ کے فروغ کے لیے اکیڈمیز قائم کرنے اور نئے کھلاڑیوں کو سامنے لانے کے لیے مناسب کوچنگ کی تجاویز پیش کر دیں۔

سردار محمد بخش مہر نے دوران ملاقات سندھ میں کرکٹ کو تقویت دینے کے لیے یونس خان کے جذبے کو سراہتے ہوئے تجاویز کو عملی جامہ پہنانے کی یقین دہانی کرا دی۔

انہوں نے کہا کہ پی سی بی کے تعاون سے سندھ  کرکٹ ٹیم تشکیل دینے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

اس ضمن میں سابق ٹیسٹ کپتان جاوید میاں داد، راشد لطیف اور معین خان سمیت دیگر معروف کرکٹرز سے بھی مشاورت اور معاونت حاصل کی جائے گی۔

 





Source link

Continue Reading

Trending