Connect with us

Today News

اسلام آباد؛ شوہر نے لڑائی جھگڑے کے دوران بیوی پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی

Published

on



تھانہ کرپا کی حدود میں خاوند نے معمولی تلخ کلامی پر لڑائی جھگڑے کے دوران بیوی پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔

پولیس کے مطابق خاتون جھلس کر شدید زخمی ہوئی، جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

متاثرہ خاتون اور خاوند کے درمیان معمولی تلخ کلامی پر لڑائی جھگڑا ہوا تھا، متاثرہ خاتون کی 10 سال قبل وحید ستی سے شادی ہوئی تھی۔

خاتون کی والدہ کی مدعیت میں خاوند وحید ستی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مقدمے کے متن کے مطابق وحید ستی کے والد نے کال کر کے بتایا کہ بیٹی جل گئی ہے جبکہ بیٹی نے بتایا کہ خاوند نے مار پیٹ کی اور پیٹرول ڈال کر آگ لگا دی۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

PSL11 Naseem Shah suffers from controversies and injury out of the event after heavy fine

Published

on


پاکستان سپر لیگ (PSL) کے 11ویں ایڈیشن میں راولپنڈی کی نمائندگی کرنے والے اسٹار فاسٹ بولر نسیم شاہ کے لیے یہ سیزن ڈراؤنا خواب ثابت ہورہا ہے۔

سوشل میڈیا تنازع پر بھاری جرمانے کے بعد اب فٹنس مسائل نے انہیں ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا ہے۔

سوشل میڈیا تنازع اور 2 کروڑ روپے جرمانہ

سینئر صحافی سلیم خالق کے مطابق نسیم شاہ اس وقت ’آ بیل مجھے مار‘ کی عملی تصویر بن گئے۔ انہوں نے غیر ضروری طور پر ایک سوشل میڈیا تنازع میں خود کو الجھایا، جس کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) نے ان پر 2 کروڑ روپے کا بھاری جرمانہ عائد کیا۔

یہ پاکستان کی کھیلوں کی تاریخ کا کسی کھلاڑی پر کیا جانے والا سب سے بڑا جرمانہ ہے، جس نے شعیب اختر کا ریکارڈ بھی توڑ دیا ہے۔ نسیم شاہ نے پہلے اس ٹویٹ سے لاتعلقی کا اظہار کیا اور پھر اکاؤنٹ ہیک ہونے کا دعویٰ کیا، جو کہ غلط ثابت ہوا۔

فٹنس مسائل اور پی ایس ایل سے محرومی

ابھی نسیم شاہ اس صدمے سے باہر نہیں آئے تھے کہ گزشتہ میچ کے دوران وہ کمر کی تکلیف (Side Injury) کا شکار ہو گئے۔ تازہ ترین رپورٹس کے مطابق نسیم شاہ اب پی ایس ایل کے بقیہ میچز نہیں کھیل سکیں گے۔

8.65 کروڑ روپے کے بھاری کنٹریکٹ کی رقم بھی ان کے ہاتھ سے نکلنے کا خدشہ ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ طویل عرصے تک کرکٹ کے میدانوں سے دور رہ سکتے ہیں۔

’کھلاڑی بچے ہوتے ہیں، پی سی بی درگزر کرے‘

سلیم خالق نے اپنے ولاگ میں نسیم شاہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ نسیم سے غلطی ہوئی اور انہوں نے اپنا سوشل میڈیا اکاؤنٹ کسی اور کے حوالے کر کے ’ایرر آف ججمنٹ‘ (فیصلے کی غلطی) کی، لیکن وہ ابھی جوان ہیں اور انہیں اس سے سبق سیکھنا چاہیے۔ انہوں نے پی سی بی سے مطالبہ کیا کہ نسیم شاہ نے ماضی میں افغانستان کے خلاف میچ جتوائے ہیں، وہ ہمارے اہم اثاثہ ہیں، لہٰذا بورڈ کو انہیں معاف کر کے ان کی بحالی (Rehab) پر توجہ دینی چاہیے۔

راولپنڈی کی ٹیم کے لیے بڑا دھچکا

نسیم شاہ کی غیر موجودگی راولپنڈی کی فرنچائز کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے، جو پہلے ہی مشکلات کا شکار ہے۔ اگلے سال ہونے والے ورلڈ کپ اور آنے والی سیریز کے لیے نسیم شاہ کی فٹنس پاکستان کے لیے انتہائی اہم ہے۔ کرکٹ شائقین اور ماہرین اس وقت نسیم شاہ کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں تاکہ وہ دوبارہ پاکستان کی نمائندگی کر سکیں۔

 





Source link

Continue Reading

Today News

ہمیں حکومت نے آج تک نہیں بتایا کہ سعودی معاہدہ کیا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی

Published

on



پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ ہمیں حکومت نے آج تک نہیں بتایا کہ سعودی عرب کے ساتھ کیا معاہدہ ہوا ہے لیکن ہمیں حرمین شریفین کی حفاظت کے معاہدے پر فخر ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے اڈیالہ روڈ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ2025 کے بعد پاکستان کا اسٹیٹس کافی تبدیل ہوا ہے، جس انداز سے دنیا پاکستان کو دیکھ رہی ہے، امریکا اور یورپ کی پاکستان کی جانب اپروچ تبدیل ہوئی ہے، یہ سب پاکستانی عوام کی یک جہتی، سپورٹ اور افواج پاکستان کی بہادری کی وجہ سے ہوا ہے اور پاکستان کا مکمل اسٹیٹس تبدیل ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں جنگ سے لوگ متاثر ہو رہے ہیں، سمجھتے ہیں جنگ نہیں ہونی چاہیے، کل اسپیکر قومی اسمبلی سے کہا کہ پاکستان اس میں کیا کردار ادا کر رہا ہے، ہم چاہتے ہیں پاکستان بہترین کردار ادا کرے لیکن ہمیں بتائیں تو صحیح کیا مذاکرات ہو رہے ہیں، پاکستان کا کیا کردار ہے اور آپ جو ثالثی کررہے ہیں وہ کس مرحلے پر ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ معاہدہ ہوا، حرمین شریفین کی حفاظت کے معاہدے پر فخر ہے، بانی پی ٹی آئی نے بھی کہا اور سب نے کہا سعودی عرب کے ساتھ معاہدہ بہت اچھا ہے لیکن ہمیں حکومت نے آج تک نہیں بتایا کہ سعودی معاہدہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ایک سیاسی جماعت ہیں، سیاسی سوچ رکھتے ہیں، تحریک بھی چلائیں گے، احتجاج کریں گے اور عدالتوں میں جائیں گے جبکہ ملاقاتیں نہ ہونا افسوس ناک ہے، ہماری ملاقاتیں اکتوبر سے نہیں ہو رہی ہیں اور جنوری سے سارے تشویش کا شکار ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میرا خیال تھا کہ وقت کے ساتھ لوگ دو دو قدم پیچھے ہوجائیں گے لیکن ہمیں ایک انچ کی اسپیس نہیں مل رہی ہے، اگر آپ سوچ رہے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی اور عوام کے درمیان تفرقہ ڈال دیں گے تو یہ آپ کی غلط سوچ ہے، برائے مہربانی ملک پر رحم کریں۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کا شکریہ آج انہوں نے ملاقات کا حکم دیا ہے، دیکھتے ہیں کل ملاقات کراتے ہیں یا نہیں، وکیل کی ملاقات کافی نہیں، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی فیملی ملاقات بھی ہونی چاہیے، بہنوں نے یہاں تک کہا کہ ملاقات کے بعد پریس ٹاک تک نہیں کریں گی لیکن یہ بات بھی نہیں مانی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ فسطائیت کی ایک بڑی مثال ہے ہمارے خلاف ہرحکم پر عمل درآمد ہوجاتا ہے، پورے پاکستان سے لوگ اظہار یک جہتی کے لیے یہاں آتے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے آج ملاقات کرائیں، اگلے منگل یہ لوگ نہیں ہوں گے، آپ نے کوشش کی کہ فروری میں تاثر دیا جائے وہ جیل چلا گیا لیکن دوری پیدا نہیں ہوسکی، ایسے ہتھکنڈوں سے بانی کی مقبولیت کم نہیں ہوسکتی بلکہ اس سے نفرت بڑھ رہی ہے اور ملک کےلیے اچھا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ کہا جہاں سے بھی پاکستان پر حملہ ہو آپ آخری حد تک چلے جاؤ، آج آدھا گھنٹے کی ملاقات کراتے تو یہاں کوئی نہ ہوتا، مہنگائی کے دور میں لوگ دور دور سے خود چل کر آتے ہیں ہم نے کسی کو بھی کال نہیں دی، لوگ یہی سمجھتے ہیں کہ بانی سے ملاقات نہ ہونا زیادتی ہے۔

بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی پر کوئی تحفظات نہیں ہیں، بانی پی ٹی آئی جب فیصلہ کرلیں تو پارٹی اس کو قبول کرتی ہے، علامہ راجا ناصر عباس اور محمود خان اچکزئی نے تحریک چلانی ہے یا جو کرنا ہے یہ ان کا فیصلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے پاس بانی کی تحریری ہدایات آئی تھیں جو علامہ راجہ ناصر عباس اور محمود خان ہدایت کریں گے پارٹی اس پر عمل کرے گی، میرا خیال تھا کہ جلد حالات تبدیل ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ رمضان کے بعد اسمبلی کے سیشن میں محمود خان اچکزئی صاحب نے شرکت کی ہے، امید ہے کہ ہم بہتری کی طرف جائیں گے، اچکزئی اور علامہ ناصر عباس پر پارٹی تنقید نہیں کررہی بلکہ پارٹی ان کے ساتھ کھڑی ہے، اتحاد کے پلیٹ فارم سے کل ان کے ساتھ ہماری دوبارہ میٹنگ ہے جس میں اہم فیصلے ہوں گے اور یہ میٹنگ محمود خان اچکزئی کی سربراہی میں ہوگی۔

بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ محمود اچکزئی اور ناصر عباس جیسے آگے بڑھیں گے ہم ان کے ساتھ ہیں، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے جلسے کا اعلان کیا جو کہ رجیم چینج پر تھا، ہم نے این او سی کے لیے اپلائی کیا اور ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن بھی فائل کر دی ہے، ہم لوگوں سے کہیں گے کہ وہ جلسے میں ضرور شرکت کریں اور ہمیں حکومت جہاں روکے گی ہم وہی جلسہ کریں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور عوام کے درمیان ہم سمیت کوئی حائل نہیں عوام بانی کے ساتھ ڈائریکٹ الائن ہے، احتجاج، تحریک، پارلیمان اور عدالتیں سب کچھ ٹیبل پر ہے، ہم نے اسی لیے عدالتوں کو کہا ہماری سنیں اور بانی کی سزاؤں کی معطلی پر اپنا حکم جاری کریں، تحریک تحفظ آئین پاکستان اپنے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔



Source link

Continue Reading

Today News

سرکاری افسران کے اثاثے دسمبر تک پبلک کردیں گے، آئی ایم ایف کو یقین دہانی

Published

on



اسلام آباد:

حکومت نے آئی ایم ایف کو اینٹی کرپشن اصلاحات تیز کرنے کی یقین دہانی کرادی، سرکاری افسران کے اثاثے دسمبر 2026ء تک پبلک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، بینکوں کو سرکاری افسران کے اثاثوں تک رسائی دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق اعلیٰ سرکاری افسران کے اثاثے ڈیجیٹل طریقے سے جمع کرنے کا نظام بنایا جائے گا، لوٹی ہوئی دولت بیرون ملک سے واپس لانے کے لیے عالمی معاہدوں میں بہتری کا پلان ہے، منجمد، ریکور شدہ اور واپس لائے گئے اثاثوں کا ڈیجیٹل ڈیٹا بیس تیارکیا جائے گا، ایسٹ ریکوری اور منیجمنٹ یونٹس کو مضبوط بنایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر اثاثہ جات جمع کروانے کے لیے ڈیجیٹل پلیٹ فارم بنائے گا، کرپشن کے خطرات کم کرنے کے لیے 10 بڑے محکموں کی نشاندہی کا فیصلہ کیا گیا ہے مشکوک مالی ٹرانزیکشنز رپورٹ کرنے کے معیار اور تعداد میں اضافہ کیا جائے گا، کرپشن کے خلاف ایکشن پلان اکتوبر 2026ء تک تیار ہوگا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کو یقن دہانی کرائی گئی ہے کہ حکومت ہر 6 ماہ بعد اصلاحات کی رپورٹ جاری کرے گی، نیب کو مزید خودمختاری دی جائے گی، نیب اس سال کرپشن سے متعلق نیشنل رسک اسیسمنٹ کرے گا، اینٹی منی لانڈرنگ، کاوٴنٹر ٹیرر فنانسنگ اتھارٹی  کے تحت ٹاسک فورس قائم کی جائے گی جس میں نیب، ایف آئی اے، ایف بی آر، آڈیٹر جنرل، ایس ای سی پی سمیت دیگر ادارے شامل ہوں گے۔

حکومت نے نیب چیئرمین کی تعیناتی کا طریقہ کار بھی بہتر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئی ایم ایف نے نیب چیئرمین کی تقرری کے لیے اپوزیشن کی نمائندگی سمیت کمیشن قائم کرنے پر زور دیا۔  نیب میں میرٹ، شفاف اور اوپن سلیکشن سسٹم متعارف ہوگا۔ نیب کے قواعد اور کارکردگی رپورٹ عوام کے لیے جاری کی جائے گی۔ منی لانڈرنگ سے متعلق تحقیقات اور سزاوٴں کے طریقہ کار کو مضبوط کیا جائے گا۔





Source link

Continue Reading

Trending