Connect with us

Today News

ٹرمپ ڈیڈلائن کے آخری لمحات؛ جنگ بندی کیلیے سفارتی کوششیں تیز؛ پاکستان کا کلیدی کردار

Published

on


ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو منگل کی رات تک دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے قریب آنے کے ساتھ ہی امریکا اور ایران کے درمیان آخری لمحات میں مذاکراتی کوششیں تیز ہوگئیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان ڈیڈ لائن کی آخری لمحات میں ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والی بالواسطہ بات چیت میں اہم ثالثی کردار ادا کر رہا ہے۔

پاکستانی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کا جاری رہنا خود ایک بڑی پیش رفت ہے۔ دونوں مالک کو کسی نہ کسی حل تک پہنچنا ہوگا۔

ایک ایرانی عہدیدار نے بھی اس پیش رفت کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ مزید امیدیں پیدا ہو رہی ہیں۔ پاکستان نے نہ صرف ان مذاکرات میں ثالثی کی بلکہ ممکنہ جنگ بندی کے بعد باضابطہ مذاکرات کی میزبانی کی پیشکش بھی کی ہے۔

اسلام آباد میں ایران کے سفیر نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ پاکستان کی نیک نیتی پر مبنی کوششیں جنگ روکنے کے لیے ایک حساس مرحلے میں داخل ہو رہی ہیں مزید پیش رفت کے لیے انتظار کریں۔

عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے علاوہ مصر اور ترکیہ کے سفارتکار بھی ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے ایکسیوز کے مطابق نائب صدر جے ڈی وینس، صدر ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور مشیر جیرڈ کشنر بھی معاہدہ کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیل، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے امریکا پر زور دیا ہے کہ اس وقت تک جنگ بندی قبول نہ کی جائے جب تک ایران کے کسی کے لیے خطرہ بننے کے خدشات ختم نہ ہوجائیں۔

 





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

سلامتی کونسل میں آبنائے ہرمز کھولنے کی قرارداد ویٹو؛ متحدہ عرب امارات کا اظہارِ تشویش

Published

on


متحدہ عرب امارات نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں قرارداد ویٹو ہونے پر گہری تشویش اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمیں افسوس ہے کہ آج سلامتی کونسل نے ایران کے غیر قانونی حملوں اور عالمی معیشت کے لیے خطرات کو ختم کرنے کے لیے واضح عالمی تعاون کا فریم ورک قائم کرنے میں ناکامی دکھائی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بحرِ ہرمز کو سب کے لیے کھلا رہنا چاہیے اور آبی گزرگاہوں کی آزادی برقرار رہنی چاہیے۔ کسی بھی ملک کو یہ طاقت نہیں ہونی چاہیے کہ وہ عالمی تجارت کی شریانوں کو بند کرے اور دنیا کو اقتصادی بحران کے کنارے پہنچا دے۔

بیان میں قرارداد پیش کرنے پر بحرین کی قیادت اور سفارتی کوششوں کی تعریف کی گئی اور کہا گیا کہ یو اے ای عالمی کوششوں کے ذریعے بحرِ ہرمز کی حفاظت اور بین الاقوامی جہاز رانی کے بہاؤ کو بحال کرنے کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔

یاد رہے کہ 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے جواب میں ایران نے آبنائے ہرمز کو بند کردیا تھا جہاں سے دنیا بھر میں خام تیل ترسیل کیا جاتا ہے۔

آبنائے ہرمز کی بندش سے دنیا می تیل کی قلت کا سامنا ہے اور قیمتیں آسمانوں سے باتیں کرنے لگی ہیں۔

 

 





Source link

Continue Reading

Today News

پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی ناقابل معافی جرم، ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، وزیراعظم

Published

on



وزیراعظم شہباز شریف نے خطے کی کشیدہ صورت حال کے پیش نظر پیٹرول کی بچت اور کفایت شعاری مہم کو کامیاب بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی ناقابل معافی جرم ہے اور ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پیٹرولیم مصنوعات، توانائی کی بچت اور کفایت شعاری کے اقدامات کے نفاذ کے حوالے سے اہم جائزہ اجلاس ہوا اور اس حوالے سے خطے میں کشیدہ صورت حال کے پیش نظر معاشی استحکام کے لیے کفایت شعاری سے متعلق فیصلوں پر عمل درآمد پر بریفنگ دی گئی۔

اجلاس میں پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں آج سے نافذ العمل بازار اور شاپنگ مالز رات 8 بجے بند کرنے کے حوالے سے کیے گئے انتظامات پر بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ علاقائی صورت حال کی سنگینی کے پیش نظر پوری قوم مل کر پیٹرول کی بچت اور کفایت شعاری کی مہم میں اپنا حصہ ڈالے، پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی ناقابل معافی ہے اور اس مکروہ فعل میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں بجلی کی پیداوار کا ایک حصہ پیٹرولیم مصنوعات پر منحصر ہے، مارکیٹس 8 بجے بند کرنے اور دیگر کفایت شعاری کے اقدامات کا مقصد نہ صرف قیمتی زر مبادلہ بچانا ہے بلکہ بجلی کی بلا تعطل فراہمی بھی یقینی بنانا ہے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ کہا کہ مارکیٹس اور شاپنگ مالز رات کو 8 بجے بند کرنے کے حوالے سے حکومت سندھ کے ساتھ مشاورت جاری ہے، صوبائی حکومتوں سے تیل پر سبسڈی کے حامل افراد کے کوائف موصول ہونے شروع ہو گئے ہیں اور تصدیق کے بعد ایک شفاف ڈجیٹل نظام کے ذریعے انہیں سبسڈی کی ادائیگی کی جا رہی ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزارت آئی ٹی اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اشتراک سے 4 اپریل سے مال بردار گاڑیوں، بسوں اور ٹرکوں کو  سبسڈی کی فراہمی تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔

اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزرا احسن اقبال، عبد العلیم خان، ڈاکٹر مصدق مسعود ملک، احد خان چیمہ، عطا اللہ تارڑ، شزا فاطمہ خواجہ، سردار اویس احمد لغاری، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی، معاونین خصوصی طارق باجوہ اور طلحہ برکی، گورنر اسٹیٹ بینک، چاروں صوبوں، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے چیف سیکرٹریز اور انسپیکٹر جنرل آف پولیس سمیت متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔



Source link

Continue Reading

Today News

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی قومی سلیکشن کمیٹی تشکیل، تینوں فارمیٹس کیلئے ہیڈ کوچز کا تقرر

Published

on



پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے اولپمیئن سمیع اللہ خان کی سربراہی میں قومی سلیکشن کمیٹی تشکیل دے دی ہے اور سینئر، جونیئر اور انڈر-18 کے تینوں فارمیٹس کے لیے ہیڈ کوچز کا بھی تقرر کیا گیا ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مطابق ملک میں ہاکی کے ڈھانچے کی مضبوطی اور بین الاقوامی مقابلوں میں بہتر نتائج کے حصول کے لیے قومی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کر دیا گیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ سینئر، جونیئر اور انڈر-18 ٹیموں کے لیے ہیڈ کوچز بھی تعینات کر دیے گئے ہیں۔

پی ایچ ایف پروفیشنل ڈویلپمنٹ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اولمپیئن سمیع اللہ خان کی نگرانی میں سلیکشن کمیٹی اپنے فرائض سرانجام دے گی، جنہیں پہلے ہی چیئرمین سلیکٹرز مقرر کیا گیا تھا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ لیجنڈری اولمپین سمیع اللہ خان کو قومی سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے، سلیکشن کمیٹی کے دیگر اراکین میں نعیم اختر، کاشف جواد، محمد خالد، عاطف بشیر اور ناصر علی شامل ہیں۔

مزید بتایا گیا کہ اولمپیئن منظور الحسن کو پاکستان سینئر ہاکی ٹیم کا ہیڈ کوچ، ایاز محمود کو پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کا ہیڈ کوچ اور قمر ابراہیم کو پاکستان انڈر-18 ہاکی ٹیم ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ نئے ضوابط اور طریقہ کار کے تحت ہیڈ کوچز کا تعینات کیا گیا ہے، متعلقہ ٹیم کا ہیڈ کوچ کھلاڑیوں کے انتخاب کے وقت سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہوگا تاکہ میرٹ اور ٹیم کی ضرورت کے مطابق بہترین کھلاڑیوں کا چناؤ ممکن ہو سکے۔



Source link

Continue Reading

Trending