Today News
ٹرمپ باؤلے کتے کی طرح خون کا پیاسا ہے، امریکی عہدیدار
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے ایک سینئر عہدیدار نے ٹرمپ کو ایران کی تہذیب مٹانے کی دھمکی پر انہیں ‘پاگل کتوں کی طرح خون کا پیاسا’ قرار دے دیا۔
امریکی خبررساں ادارے ایکسیوس کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ وہ ان کی حکومت میں سب سے زیادہ جارحانہ مؤقف رکھنے والے فرد ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اگر صدر کو معاہدہ ہوتا ہوا نظر آیا وہ ممکنہ طور پر روکیں گے لیکن یہ فیصلہ صرف اور صرف وہ خود کرسکتے ہیں۔
خبررساں ادارے نے دعویٰ کیا کہ اس رپورٹ کی تیاری میں امریکی انتظامیہ کے 6 عہدیداروں کے انٹرویو کیے گئے جو ٹرمپ کے خیالات یا موجودہ تنازع پر جاری سفارت کاری کی براہ راست معلومات رکھتے ہیں۔
امریکی انتظامیہ کے ایک اور عہدیدار نے سیکریٹری دفاع پیٹ ہیگزیتھ اور سیکریٹری خارجہ مارکو روبیو کی جانب سے ٹرمپ کو جنگ کے لیے اکسانے کے تاثر کو کم کرتے ہوئے بتایا کہ ‘صدر ٹرمپ ایک پاگل کتے کی طرح انتہائی خون کے پیاسے ہیں’۔
دونوں وزرا کا حوالہ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان وزرا کے خیالات صدر کے مقابلے میں کبوتر جیسے ہیں۔
خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر ایران نے موجودہ کشیدگی ختم کرنے کے لیے امریکا کے ساتھ معاہدہ نہیں کیا تو آج رات ایران کی پوری تہذیب ختم کردی جائے گی۔
Source link
Today News
ٹرمپ کی دھمکیوں کا جواب؛ ایرانی عوام نے اہم تنصیبات کے گرد انسانی زنجیر بنادی
ایرانی عوام نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایرانی تہذیب و تمدن کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی دھمکیوں کے جواب میں تنصیبات کے گرد انسانی زنجیر بنادیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دی گئی سخت دھمکیوں کے باوجود ایرانی عوام بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے اور ملک بھر میں اہم تنصیبات کے تحفظ کے لیے انسانی زنجیریں قائم کر دیں۔
رپورٹس کے مطابق مختلف شہروں میں شہریوں نے اہم پلوں، بجلی گھروں اور دیگر حساس مقامات پر قومی پرچم اٹھا کر یکجہتی کا اظہار کیا۔
عوام کا کہنا تھا کہ وہ کسی بھی بیرونی دباؤ یا دھمکی سے خوفزدہ نہیں ہوں گے اور اپنے ملک کے دفاع کے لیے ہر حد تک جانے کو تیار ہیں۔
شرکا میں ہر عمر اور طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد شامل تھے، جن میں بچے، بزرگ، خواتین اور طلبہ و طالبات بھی پیش پیش نظر آئے۔
شرکا نے کہا کہ وہ جنگی خطرات کے باوجود اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر ان مقامات پر موجود ہیں تاکہ قومی تنصیبات کو کسی بھی ممکنہ حملے سے محفوظ رکھا جا سکے۔
دوسری جانب ایران کے سرکاری اور نیم سرکاری میڈیا نے ان مناظر کو عوامی اتحاد اور مزاحمت کی علامت قرار دیا ہے۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ملک کی خودمختاری اور اہم انفراسٹرکچر کے تحفظ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
Today News
مہذب قوم کی ایمانی طاقت ہی غالب آئے گی، فتح ہماری ہوگی؛ ایران کا ٹرمپ کو جواب
صدر ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ منگل کی رات تک آبنائے ہرمز نہ کھولی گئی تو ایرانی تہذیب کو مکمل طور پر صفحہ ہستی سے مٹا دیں گے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایک مہذب قوم کی منطق اور ثقافت بالآخر طاقت کے استعمال پر غالب آئے گی۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں انھوں نے مزید کہا کہ ایک مہذب قوم کی ثقافت، منطق اور اپنے جائز مؤقف پر ایمان کی مضبوطی یقیناً ظلم و جبر کی منطق پر غالب آئے گی۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ جو قوم اپنے راستے کی حقانیت پر مکمل یقین رکھتی ہو وہ اپنے حقوق اور جائز مفادات کے تحفظ کے لیے تمام تر صلاحیتوں اور وسائل بروئے کار لاتی ہے۔
سوشل میڈیا پر اپنی اس پوسٹ میں ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے #IranWillWin کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔
ادھر نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے امریکا کے ساتھ مذاکرات منسوخ کرتے ہوئے پاکستان کو مطلع کیا ہے کہ اب وہ کسی قسم کے مذاکرات میں حصہ نہیں لے گا۔
Today News
پاکستان مین واٹس ایپ ہیکنگ کے بڑھتے واقعات پر ایڈوائزری جاری
نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم (نیشنل سرٹ) نے واٹس ایپ اکاوٴنٹس کی ہیکنگ، دھوکا دہی کے واقعات میں اضافے کے بعد صارفین کیلیے احتیاطی تدابیر جاری کردیں۔
نیشنل سرٹ کی جانب سے صارفین کوواٹس ایپ ہیکنگ سے بچاوٴ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیارکرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔
واٹس ایپ ہیکنگ اور سائبر فراڈ سے تحفظ کیلئے نیشنل سرٹ کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری میں صارفین کوواٹس ایپ ہیکنگ سے بچاوٴ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیارکرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ کبھی بھی اوٹی پی یا پن کسی کے ساتھ شیئرنہ کریں چاہے وہ کتنا ہی قریبی کیوں نہ ہو، نامعلوم نمبروں سے آنے والے لنکس پرکلک کرنے سے گریز کریں، رقم کی کسی بھی درخواست پر پہلے بذریعہ کال تصدیق لازمی کریں۔
نیشنل سرٹ نے صارفین کو اپنے واٹس ایپ پر ٹو اسٹیپ ویری فکیشن فوری فعال کرنے ہدایت کرتے ہوئے کہا یہ ڈیجیٹل ڈھال اوٹی پی غیر متعلقہ شخص کے ہاتھ لگنے کے باوجود واٹس ایپ کو محفوظ رکھتی ہے۔
Source link
-
Sports2 weeks ago
Sinner powers past Michelsen to reach Miami quarter-finals
-
Sports2 weeks ago
Sabalenka, Sinner keep ‘Sunshine Double’ in sight with Miami Open wins
-
Magazines2 weeks ago
The secret life of insects in the urban world
-
Sports2 weeks ago
Pakistan’s hockey World Cup qualification is a small step, but there is a long way to go
-
Sports1 week ago
Momin, Phillippe shine as Sultans beat United to take winning start
-
Sports2 weeks ago
PSL 11 set to start with Lahore-Hyderabad clash
-
Sports1 week ago
National Dialogue Committee condemns PCB’s action against Naseem Shah
-
Magazines2 weeks ago
Reflection: My academic comeback in Ramazan