Today News
ایران نے امریکا کیساتھ مذاکرات منسوخ کر دیےے، پاکستان کو بھی آگاہ کر دیا: نیویارک ٹائمز
ایران نے امریکا کے ساتھ جاری آخری مذاکرات کو منسوخ کرتے ہوئے پاکستان کو مطلع کیا ہے کہ اب وہ امن معاہدے یا جنگ بندی کی کوششوں میں حصہ نہیں لے گا۔
یہ بات نیویارک ٹائمز کو تین سینیئر ایرانی حکام نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتائی تاہم ایران یا پاکستان کی جانب سے اس پر تاحال کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا۔
ادھر ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ہی واحد شخص ہیں جو ایران کے حوالے سے اپنے منصوبوں سے واقف ہیں۔ کسی کو نہیں معلوم وہ کیا کرنے جا رہے ہیں۔
وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے مزید کہا کہ صرف صدر ہی جانتے ہیں کہ معاملات کہاں تک پہنچے ہیں اور وہ کیا کریں گے۔
قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی تھی کہ اگر آج رات تک آبنائے ہرمز نہیں کھولی تو ایرانی تہذیب ہمیشہ کے لیے مٹ جائے گی۔
Today News
ترقی کا فریب – ایکسپریس اردو
یہ کیسی ترقی ہے کہ انسان جتنا آگے بڑھتا جا رہا ہے،اتنا ہی اپنے اندر سے خالی ہوتا جا رہا ہے؟ یہ کیسا زمانہ ہے جہاں مشینیں بولنے لگی ہیں اور انسان خاموش ہوتا جا رہا ہے۔ کبھی کبھی یوں لگتا ہے کہ ہم نے صدیوں کا سفر تو طے کر لیا مگر اپنے ہی دل تک پہنچنے کا راستہ کھو دیا۔آج جب ہم مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل دنیا اور تیز رفتار ٹیکنالوجی کے عروج کا جشن منا رہے ہیں،تو کیا ہم نے ایک لمحے کے لیے رک کر یہ سوچا ہے کہ اس ترقی کی قیمت کیا ہے؟ وہ کون لوگ ہیں جو اس چمکتے ہوئے منظرنامے کے پیچھے اندھیرے میں کھڑے ہیں؟ وہ مزدور، وہ کسان، وہ چھوٹے ہنر مند جن کی محنت اس ترقی کی بنیاد ہے مگر جن کا ذکر کسی رپورٹ ،کسی سیمینار،کسی تقریر میں نہیں آتا۔
یہ ترقی ہمیں سہولت تو دیتی ہے مگر سکون نہیں دیتی۔ ہم ایک بٹن دباکر دنیا کے کسی بھی کونے میں بات کر سکتے ہیں مگر اپنے گھر کے ایک کمرے سے دوسرے کمرے تک جانے کی فرصت نہیں رکھتے۔ ہم ہزاروں میل دور کے لوگوں کے دکھ سن لیتے ہیں مگر اپنے قریب بیٹھے انسان کی خاموشی نہیں سن پاتے۔کہا جاتا ہے کہ دنیا گلوبل ولیج بن چکی ہے مگر اس گاؤں میں رشتے کیوں ٹوٹ رہے ہیں؟ کیوں ایک ماں اپنے بیٹے سے بات کرنے کے لیے اس کے موبائل کا انتظار کرتی ہے؟ کیوں ایک باپ اپنی بیٹی کے ساتھ بیٹھنے کے بجائے اس کے سوشل میڈیا پروفائل کو دیکھ کر اس کی زندگی سمجھنے کی کوشش کرتا ہے۔
ترقی دراصل ایک فریب ہے، ایسا فریب جس میں روشنی زیادہ ہے اور بصیرت کم۔ ہمیں بتایا جاتا ہے کہ ہم آگے بڑھ رہے ہیں مگر کوئی یہ نہیں بتاتا کہ ہم کس سمت میں جا رہے ہیں۔ ترقی کا پیمانہ اب انسان کی خوشی نہیں بلکہ اس کی پیداوار اس کی رفتار اور اس کی کارکردگی بن چکا ہے۔
ایک زمانہ تھا جب ترقی کا مطلب یہ تھا کہ انسان کے لیے آسانیاں پیدا ہوں، اس کے دکھ کم ہوں اس کے خواب پورے ہوں۔ ہمیں اپنی ترجیحات پر بھی نظر ثانی کرنا ہوگی۔ ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ صرف تیز رفتاری ہی کامیابی نہیں بلکہ ٹھہراؤ بھی ایک نعمت ہے، اگر ہم ہر وقت دوڑتے رہیں گے تو شاید ہم اپنی زندگی کے خوبصورت لمحوں کو محسوس ہی نہ کر پائیں۔ ہمیں بچوں کے ساتھ وقت گزارنا ہوگا، بزرگوں کی باتیں سننی ہوں گی اور اپنے اردگرد کے لوگوں کے دکھ درد کو سمجھنا ہوگا یہی وہ چھوٹی چھوٹی چیزیں ہیں جو انسان کو مکمل بناتی ہیں اور یہی اصل ترقی کی بنیاد ہے، مگر اب ترقی کا مطلب یہ رہ گیا ہے کہ مشینیں زیادہ تیز ہو جائیں منافع زیادہ بڑھ جائے اور وقت کو اس حد تک نچوڑ لیا جائے کہ انسان خود ایک مشین بن کر رہ جائے۔
ہماری دنیا میں اب سب کچھ ڈیٹا ہے انسان بھی، اس کے جذبات بھی، اس کے خواب بھی۔ بڑی بڑی کمپنیاں ہمارے احساسات کو بھی گراف اور چارٹس میں بدل دیتی ہیں۔ ہمیں بتایا جاتا ہے کہ یہ سب ہماری بہتری کے لیے ہے مگر حقیقت یہ ہے کہ ہم خود اپنی زندگی کے تماشائی بنتے جا رہے ہیں۔اب اسی مصنوعی ذہانت نے ایک اور خوفناک راستہ بھی اختیار کر لیا ہے، جنگوں کا راستہ۔ کبھی جنگیں میدانوں میں لڑی جاتی تھیں جہاں سپاہی ایک دوسرے کے سامنے ہوتے تھے جہاں انسانی آنکھوں میں خوف اور ہمت دونوں نظر آتے تھے، مگر آج جنگیں اسکرینوں پر لڑی جا رہی ہیں، بٹن دبانے والے ہاتھ دور بیٹھے ہوتے ہیں اور مرنے والے اکثر وہ ہوتے ہیں جن کا اس جنگ سے کوئی تعلق ہی نہیں ہوتا۔ڈرونز خودکار ہتھیار اوراسمارٹ میزائل یہ سب اب مصنوعی ذہانت کے ذریعے چلائے جا رہے ہیں۔ فیصلے انسان کم اور الگورتھم زیادہ کر رہے ہیں۔ ایک مشین طے کرتی ہے کہ کون ہدف ہے اور کون نہیں۔ مگر کیا ایک مشین انسان کی جان کی قیمت سمجھ سکتی ہے؟ کیا وہ یہ جان سکتی ہے کہ جس گھر کو وہ نشانہ بنا رہی ہے وہاں ایک ماں اپنے بچے کو کہانی سنا رہی ہے، اس نے اپنے بچے کے لیے کچھ خواب دیکھے ہیں اور وہ مشین نہیں جان سکتی کہ اولاد کو کھو دینے کا دکھ کیا ہوتا ہے۔
دنیا کے مختلف خطوں میں چاہے وہ غزہ ہو یا یوکرین جنگوں کا چہرہ بدل چکا ہے۔ اب یہ صرف بارود اور گولیوں کی جنگ نہیں رہی بلکہ ڈیٹا نگرانی اور مصنوعی ذہانت کی جنگ بن چکی ہے۔ چہرے پہچاننے والے نظام نگرانی کے کیمرے اور ڈیجیٹل نقشے یہ سب مل کر ایک ایسی دنیا بنا رہے ہیں جہاں انسان ہر وقت ایک ٹارگٹ بن سکتا ہے۔
یہ ٹیکنالوجی جنگوں میں اہداف کو آسان بناتی ہے اور اس سے غلطی کی گنجائش کم سے کم ہو جاتی ہے، مگر حقیقت یہ ہے کہ جب قتل کا عمل آسان ہو جائے جب فیصلہ کرنے والا میدان میں موجود نہ ہو تو جنگ اور بھی بے رحم ہو جاتی ہے، کیونکہ فاصلے انسان کے ضمیر کو کمزور کر دیتے ہیں۔یہ ترقی ہمیں تیز تو بنا رہی ہے مگر گہرا نہیں بنا رہی۔ ہم معلومات کے سمندر میں تیر رہے ہیں مگر حکمت کے ایک قطرے کو ترس رہے ہیں۔ ہم سب کچھ جانتے ہیں مگر خود کو نہیں جانتے۔کبھی کبھی یوں محسوس ہوتا ہے کہ ہم نے ترقی کے نام پر ایک ایسا جال بُن لیا ہے جس میں ہم خود ہی پھنس گئے ہیں۔ ہم نے اپنی سہولت کے لیے مشینیں بنائیں اور اب وہی مشینیں ہمیں اپنی رفتار پر چلنے پر مجبور کر رہی ہیں حتیٰ کہ جنگ جیسے فیصلے بھی اب ہمارے ہاتھ سے نکلتے جا رہے ہیں۔مگر کیا اس کا کوئی متبادل نہیں؟ کیا ہم اس دوڑ کو تھام نہیں سکتے ،کیا ہم ترقی کی تعریف کو بدل نہیں سکتے۔ شاید ہمیں ایک بار پھر یہ سوچنا ہوگا کہ ترقی کا اصل مقصد کیا ہے۔ کیا یہ صرف زیادہ پیداوار زیادہ منافع اور زیادہ رفتار ہے یا یہ ایک ایسا سماج ہے جہاں ہر انسان کو عزت ملے جہاں ہر بچے کو خواب دیکھنے کا حق ہو جہاں ہر مزدور کو اس کی محنت کا پورا صلہ ملے۔
ہمیں یہ تسلیم کرنا ہوگا کہ اگر ترقی انسان کو انسان سے دور کر دے، اگر یہ اسے اس کی جڑوں سے کاٹ دے، اگر یہ اسے ایک عدد ایک ڈیٹا پوائنٹ یا ایک ٹارگٹ بنا دے تو ایسی ترقی دراصل تنزلی ہے نہ کہ عروج۔ آج ہمیں مشینوں سے نہیں اپنے دل سے سوال کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں یہ دیکھنے کی ضرورت ہے کہ ہم نے کیا کھویا ہے نہ کہ صرف یہ کہ ہم نے کیا پایا ہے، کیونکہ آخر میں، ترقی کا اصل پیمانہ یہی ہے کہ انسان کتنا انسان رہا اور اگر اس تمام ترقی کے باوجود انسان ہی کھو جائے تو پھر یہ سارا سفر ساری محنت ساری چمک سب کچھ ایک فریب کے سوا کچھ نہیں۔
Today News
بدنام زمانہ جنسی اسکینڈل ایپسٹین؛ کانگریس کمیٹی بل گیٹس سے تحقیقات کرے گی
مائیکروسافٹ کے شریک بانی اور امریکا کے ارب پتی بل گیٹس بدنام زمانہ جنسی اسکینڈل ایپسٹین کی تحقیقات کرنے والی کانگریس کی کمیٹی کے سامنے پیش ہوں گے جہاں ان سے سوالات کیے جائیں گے۔
غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل امریکی ارب پتی اور مائیکروسافٹ کے شریک بانی بل گیٹس 10 جون کو کانگریس کی تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش ہوں گے جو جنسی اسکینڈل میں سزا میں دوران قید انتقال کر جانے والے جیفری ایپسٹین اور اس کی ساتھی گیزلین میکسویل کے حوالے سے تحقیقات کر رہی ہے۔
مائیکروسافٹ کے شریک بانی ایپسٹین اسکینڈل میں ان نمایاں شخصیات میں شامل ہیں جن کے نام امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جاری کردہ دستاویزات میں سامنے آئے، جن میں ایپسٹین کے ساتھ قریبی تعلقات، مشتبہ مالی معاملات اور نجی تصاویر کا ذکر کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بل گیٹس ایک “تحریری ریکارڈ کے لیے انٹرویو دیں گے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کی گواہی بند کمرے میں اسی طرز پر ہوگی جیسے سابق صدر بل کلنٹن اور سابق وزیر خارجہ اور سینیٹر ہلیری کلنٹن سے گواہی لی گئی تھی۔
قبل ازیں گیٹس اعتراف کر چکے ہیں کہ ایپسٹین کے ساتھ تعلق رکھنا ان کی بڑی غلطی تھی اور اپنی فلاحی تنظیم کے عملے کو بتایا تھا کہ ان کے دو روسی خواتین کے ساتھ تعلقات تھے تاہم انہوں نے ایپسٹین کے جرائم میں کسی صورت ملوث ہونے کی تردید کی تھی۔
بل گیٹس نے رواں برس فروری میں گیٹس فاؤنڈیشن میں عملے کے ساتھ ایک اجلاس کے دوران افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایپسٹین کے ساتھ ان کے تعلقات نے ان کی فلاحی سرگرمیوں کو متاثر کیا۔
امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جاری دستاویزات میں شامل ایک ڈرافٹ ای میل میں ایپسٹین نے الزام لگایا کہ گیٹس کے غیر ازدواجی تعلقات تھے اور لکھا کہ ان کا تعلق بل گیٹس کی مدد کرنے سے لے کر روسی خواتین کے ساتھ تعلقات کے اثرات سے نمٹنے کے لیے منشیات فراہم کرنے اور شادی شدہ خواتین کے ساتھ خفیہ ملاقاتوں کو آسان بنانے تک پھیلا ہوا تھا۔
70 سالہ بل گیٹس نے اس اجلاس میں دو تعلقات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرے تعلقات تھے، ایک روسی برج پلیئر کے ساتھ جس سے میری ملاقات برج مقابلوں میں ہوئی اور ایک روسی نیوکلیئر فزسسٹ کے ساتھ جس سے میں کاروباری سرگرمیوں کے ذریعے ملا تھا، تاہم انہوں نے ایپسٹین کے متاثرین کے ساتھ کسی بھی تعلق کی سختی سے تردید کی۔
انہوں نے کہا تھا کہ میں نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا اور میں نے کوئی غیر قانونی چیز نہیں دیکھی، ان کا ایپسٹین سے تعلق 2011 میں شروع ہوا، یعنی اس کے تین سال بعد جب ایپسٹین نے ایک کم عمر لڑکی کو جسم فروشی کے لیے راغب کرنے کے جرم کا اعتراف کیا تھا۔
بل گیٹس نے کہا کہ وہ ایپسٹین پر عائد 18 ماہ کی سفری پابندی سے آگاہ تھے لیکن انہوں نے اس کا پس منظر جانچنے کی کوشش نہیں کی۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کی اس وقت کی اہلیہ میلنڈا نے 2013 میں ایپسٹین کے بارے میں خدشات ظاہر کیے تھے لیکن اس کے باوجود انہوں نے کم از کم ایک سال تک اس سے تعلق برقرار رکھا۔
یاد رہے کہ ایپسٹین کا 2019 میں نیویارک کی جیل میں اس وقت انتقال ہوگیا تھا جب وہ کم عمر لڑکیوں کی اسمگلنگ کے مقدمے کا سامنا کر رہا تھا اور انہیں سزا بھی ہوچکی تھی۔
Today News
ڈیڈلائن سے قبل شہباز شریف کی جنگ بندی کی نئی تجویز؛ امریکا اور ایران کا ردعمل آگیا
وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیڈلائن کے آخری لمحات میں امریکی صدر سے دو ہفتوں کی توسیع اور اتنے ہی عرصے کے لیے ایران سے آبنائے ہرمز کھولنے کی اپیل کی ہے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایک سینئر ایرانی عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ایران پاکستان کی اس تجویز کا مثبت جائزہ لے رہا ہے۔
دوسری جانب وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیوٹ نے امریکی ویب سائٹ ایکسکیوز سے گفتگو میں کہا کہ صدر ٹرمپ کو پاکستان کی اس تجویز سے آگاہ کر دیا گیا ہے اور وہ اس پر جلد ردعمل دیں گے۔
امریکی اور ایرانی حکام کے مطابق موجودہ سفارتی کوششیں حوصلہ افزا ہیں اور اگر مزید وقت دیا جائے تو کسی ممکنہ معاہدے تک پہنچنے کے امکانات موجود ہیں۔
Diplomatic efforts for peaceful settlement of the ongoing war in the Middle East are progressing steadily, strongly and powerfully with the potential to lead to substantive results in near future. To allow diplomacy to run its course, I earnestly request President Trump to extend…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) April 7, 2026
یاد رہے کہ وزیرِاعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اپیل کی ہے کہ ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے کی ڈیڈ لائن میں دو ہفتے کی توسیع کی جائے۔
پاکستان کی تجویز میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایران اس دوران آبنائے ہرمز کو کھول دے تاکہ عالمی تجارت کا بہاؤ بحال ہو سکے جبکہ سفارتی کوششوں کو مکمل ہونے کا موقع ملے۔
-
Sports2 weeks ago
Sinner powers past Michelsen to reach Miami quarter-finals
-
Sports2 weeks ago
Sabalenka, Sinner keep ‘Sunshine Double’ in sight with Miami Open wins
-
Magazines2 weeks ago
The secret life of insects in the urban world
-
Sports2 weeks ago
Pakistan’s hockey World Cup qualification is a small step, but there is a long way to go
-
Sports1 week ago
Momin, Phillippe shine as Sultans beat United to take winning start
-
Sports2 weeks ago
PSL 11 set to start with Lahore-Hyderabad clash
-
Sports1 week ago
National Dialogue Committee condemns PCB’s action against Naseem Shah
-
Magazines2 weeks ago
Reflection: My academic comeback in Ramazan