Today News
اسرائیل کے لبنان میں حزب اللہ پر حملے؛ ایران نے آبنائے ہرمز پھر بند کردی
لبنان پر اسرائیلی حملوں کو امریکا جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ایران نے آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمد و رفت دوبارہ بند کردی۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق جنگ بندی کے بعد آج صبح ایران نے دو تیل بردار جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دی جسے خطے میں امن کی جانب پہلا قدم قرار دیا جا رہا تھا۔
تاہم اب ایرانی خبر رساں ادارے فارس نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز سے دو جہازوں کے گزرنے کے بعد دوبارہ پابندی لگا دی۔ ایسا ہی دعویٰ اسلامک ریپبلک نیوز ایجنسی نے بھی کیا ہے۔
دونوں خبر رساں اداروں نے ایران کی پاسداران انقلاب کی جانب سے آبنائے ہرمز پر جہازوں کی آمد و رفت پر تازہ پابندی کی وجہ لبنان پر اسرائیل کے مسلسل حملوں کو قرار دیا ہے۔
دریں اثنا تجارتی جہازوں کے بروکر ادارے ’ایس ایس وائی‘نے بھی ’’بی بی سی ویریفائی‘‘ کو آبنائے ہرمز بند ہونے کی تصدیق کی ہے۔
ایس ایس وائی نے مزید بتایا کہ پاسداران انقلاب کے نیوی اسٹیشن سے خلیج فارس اور بحیرہ عمان میں موجود تمام بحری جہازوں کو پیغام دیا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز بدستور بند ہے۔
پیغام میں ضروری قرار دیا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ہر جہاز کے لیے پہلے پاسداران انقلاب سے اجازت لینا لازمی ہے۔ اجازت کے بغیر گزرنے والے جہازوں کو تباہ کر دیا جائے گا۔
ایس ایس وائی میں ٹینکر ریسرچ کی سربراہ کلیئر گریئرسن نے بھی ’’بی بی سی ویریفائی‘‘ کو بتایا کہ پاسداران انقلاب کا یہ پیغام بین الاقوامی بحری انتباہات کے لیے استعمال ہونے والے ریڈیو چینل پر سنایا گیا۔
Today News
18 سالہ اسپرنٹر نے یوسین بولٹ کا ریکارڈ توڑ ڈالا
آسٹریلیا کے 18 سالہ اسپرنٹر گوٹ گوٹ نے 200 میٹر ریس میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی اور کم عمری میں ہی لیجنڈ یوسین بولٹ کو پیچھے چھوڑ دیا۔
سڈنی میں ہونے والی قومی چیمپئن شپ کے دوران گوٹ نے 19.67 سیکنڈ میں دوڑ مکمل کر کے انڈر 20 عالمی ریکارڈ قائم کیا۔
یہ ان کے کیریئر کا پہلا موقع تھا جب انہوں نے 20 سیکنڈ کی حد کو قانونی طور پر عبور کیا، کیونکہ گزشتہ سال ان کا 19.84 سیکنڈ کا وقت ہوا کی مدد کے باعث تسلیم نہیں کیا گیا تھا۔
Usain Bolt’s record BROKEN
18-year-old sprinter Gout Gout just broke Bolt’s U20 record in the 200m
He was 260 milliseconds faster — clocking 19.67 seconds, while Bolt ran 19.93 in 2004 pic.twitter.com/NVSt0Yh8N1
— RT (@RT_com) April 13, 2026
یہ کارکردگی نہ صرف اس سال کا تیز ترین وقت ہے بلکہ اس نے بولٹ کے 2004 میں بنائے گئے 19.93 سیکنڈ کے ریکارڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، جو انہوں نے 17 برس کی عمر میں قائم کیا تھا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ بولٹ نے نوجوانی میں اس سے بہتر ریکارڈ کبھی نہیں بنایا تھا۔
امریکی رنر ایریون نائٹن کا 19.49 سیکنڈ کا وقت اب بھی انڈر 20 سطح پر سب سے تیز سمجھا جاتا ہے، تاہم گوٹ نے 19.67 کے ساتھ نیا باضابطہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔
گوٹ نے اپنی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسی لمحے کا انتظار کر رہے تھے۔
Today News
آئی سی سی کا ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کیلیے ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے ایونٹ کے لیے 87 لاکھ 64 ہزار 615 امریکی ڈالر انعامی رقم مقرر کی گئی ہے۔
یہ رقم 2024 کے ایڈیشن کے مقابلے میں 10 فیصد زیادہ ہے اور پہلی بار ٹورنامنٹ میں 12 ٹیمیں حصہ لیں گی۔
فاتح ٹیم کو 23 لاکھ 40 ہزار ڈالر جبکہ رنر اپ کو 11 لاکھ 70 ہزار ڈالر ملیں گے۔
سیمی فائنل میں شکست کھانے والی ٹیموں کو 6 لاکھ 75 ہزار ڈالر دیے جائیں گے، جبکہ ہر گروپ میچ جیتنے پر 31 ہزار 154 ڈالر ملیں گے۔
تمام ٹیموں کو کم از کم 2 لاکھ 47 ہزار 500 ڈالر کی ضمانتی رقم بھی دی جائے گی۔
ایونٹ کا آغاز 12 جون کو برمنگھم کے ایجبسٹن گراؤنڈ میں انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان میچ سے ہوگا۔
یہ ٹورنامنٹ 33 میچز پر مشتمل ہوگا جو 24 دنوں میں سات مختلف مقامات پر کھیلا جائے گا، جن میں پاکستان سمیت بڑی ٹیمیں شریک ہوں گی۔
ایونٹ سے قبل ٹرافی ٹور بھی شروع ہو چکا ہے، جو یورپ کے مختلف ممالک اور میزبان شہروں کا دورہ کرے گا، تاکہ شائقین میں جوش و خروش بڑھایا جا سکے۔
Today News
کراچی؛ نشے کا عادی شخص پل کی حفاظتی دیوار پھلانگ کر تاروں سے لٹک گیا، ویڈیو وائرل
لیاقت آباد ڈاک خانہ کے فلائی اوور پر نشے کا عادی شخص پل کی حفاظتی دیوار پھلانگ کر تاروں سے لٹک گیا، ٹریفک پولیس اہلکار خود بس کی چھت پر چڑھ گیا اور مہارت سے لٹکتے ہوئے شخص کو بحفاظت نیچے اتار لیا جبکہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد ڈاکخانہ کے فلائی اوور پر نشے کا عادی شخص پل کی حفاظتی دیوار پھلانگ کر لٹک گیا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نشے کا عادی بیرونی حصے سے خطرناک انداز میں تاروں پر لٹکا ہوا تھا، فلائی اوور کے نیچے ٹریفک رواں دواں تھیں، اسی دوران ٹریفک پولیس اہلکار نے نشئی کو لٹکا دیکھ کر فلائی اوور کے نیچے سے گزرتی ہوئی مسافر بس کو روکا۔
ٹریفک پولیس اہلکار نے بس کو عین اس جگہ روکا، جہاں وہ شخص لٹکا ہوا تھا۔ ٹریفک پولیس اہلکار خود بس کی چھت پر چڑھ گیا اور مہارت سے لٹکتے ہوئے شخص کو بحفاظت نیچے اتار لیا۔
Source link
-
Today News2 weeks ago
اپنا کمرہ! – ایکسپریس اردو
-
Sports2 weeks ago
Lahore Qalandars imposes Rs1 million fine on captain Shaheen Afridi over security protocol breach
-
Sports2 weeks ago
Pakistan’s Asian Cup qualifying campaign ends with defeat – Sport
-
Today News2 weeks ago
بھارتی گانوں پر پابندی کا مطالبہ، ساحر علی بگا کا دوٹوک مؤقف سامنے آگیا
-
Sports2 weeks ago
Sabalenka sinks Gauff to clinch second straight Miami Open title
-
Sports1 week ago
Pakistan women to make FIFA Series debut in Ivory Coast – Sport
-
Today News2 weeks ago
خیبرپختونخوا میں بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کی تفصیلات سامنے آ گئی
-
Today News2 weeks ago
اہم کھلاڑی معاہدے سے محروم