Connect with us

Today News

نائب وزیراعظم کی کینیڈا، اسپین کے وزرائے خارجہ سے خطے کی صورتحال پر گفتگو

Published

on



نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے اسپین کے وزیرخارجہ ہوزے مانویل الباریس اور کینیڈا کی وزیر خارجہ انتیا آنند سے ٹیلفونک رابطے میں خطے کی صورت حال اور جنگ کے خاتمے کے لیے کی گئی سفارت کاری پر تبادلہ خیال کیا اور اس موقع دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے جنگ بندی کے لیے پاکستانی کردار کو سراہا۔

ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ہسپانوی وزیر خارجہ ہوزے مانویل الباریس سے ٹیلی فونک گفتگو ہوئی اور دونوں رہنماؤ ں نے خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے بتایا کہ اسحاق ڈار نے پائیدار امن کے لیے مکالمے اور سفارت کاری کو فروغ دینے میں پاکستان کی مسلسل کوششوں پر روشنی ڈالی، ہسپانوی وزیر خارجہ نے پاکستان کے کردار کو سراہا اور اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

اسپین کے وزیرخارجہ نے بتایا کہ پاکستان نے ابتدائی جنگ بندی اور سفارت کاری میں اہم کردار ادا کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند سے ٹیلی فون پر گفتگو کیا اور خطے کی تازہ ترین صورت حال اور پاکستان کی جاری سفارتی کوششوں پر گفتگو کی۔

ان کا کہنا تھا کہ نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ نے پائیدار امن کے لیے ان کوششوں کو مزید آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا جبکہ کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند نے پاکستان کے کردار کو سراہا اور کینیڈا کی مکمل حمایت کا یقین دلایا۔

انیتا آنند نے کہا کہ پاکستان نے ابتدائی جنگ بندی کے حصول سمیت اہم کوششیں کی ہیں اور انہوں نے استحکام اور امن کے فروغ کے لیے کینیڈا کی حمایت سے پاکستان کو آگاہ کیا۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

دیر لوئر؛ مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے 3افراد جاں بحق

Published

on



میدان نامباتی میں مسافر گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 ذرائع کے مطابق جاں بحق اور زخمیوں کو نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال تیمر گرہ منتقل کر دیا گیا۔

جاں بحق اور زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔



Source link

Continue Reading

Today News

2026 کی دوسری قومی انسدادِ پولیو پولیو مہم کا آغاز

Published

on


2026 کی دوسری قومی انسدادِ پولیو پولیو مہم آج سے شروع ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیو مہم 19 اپریل تک جاری رہے گی۔ پولیو مہم کے دوران 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

 اس ہفتے کی پولیو مہم کے دوران بچوں کو وٹامن اے کی اضافی خوراک بھی فراہم کی جائے گی، سات روزہ پولیو مہم کے دوران 4 لاکھ سے زائد پولیو ورکرز اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

نیشنل ای او سی نے کہا ہے کہ پولیو ٹیم کو اپنے گھر خوش آمدید کہیں اور اپنے بچوں کو پولیو سے محفوظ بنائیں۔ پانچ سال سے کم عمر ہر بچے کو مہم کے دوران پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں۔

قومی پولیو مہم 13 سے 19 اپریل تک ملک بھر میں بلا تعطل جاری رہے گی۔ پولیو ٹیم سے رابطے کے لیے 1166 پر کال کریں یا 03467776546 پر واٹس ایپ پیغام بھیجیں۔





Source link

Continue Reading

Today News

پی ایس ایل: انگلینڈ کے جارح مزاج بلے باز پاکستان کیلیے روانہ

Published

on


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن میں سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں۔

پاکستان اسٹار کرکٹرز کے ساتھ ساتھ دنیا بھر سے نامور کھلاڑیوں کی پی ایس ایل میں مختلف ٹیموں کی نمائندگی اسے چار چاند لگادیتی ہے۔

آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، سری لنکا، بنگلادیش، زمبابوے سمیت دنیا کی مختلف ٹیموں کے کئی بڑے اسٹارز لیگ کا حصہ ہیں۔

جلد ہی انگلینڈ کے جارح مزاج بلے باز جیمز ونس بھی پاکستان پہنچ کر پشاور زلمی کی نمائندگی کریں گے۔

وہ اس سے قبل کراچی کنگز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کی نمائندگی بھی کرچکے ہیں۔

جیمز ونس نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر جہاز کے اندر کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ پی ایس ایل کا وقت ہوگیا ہے۔

 





Source link

Continue Reading

Trending