Connect with us

Today News

ای سی سی، 80 لاکھ بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کا ہدف، 2.8 ارب روپے کی منظوری

Published

on



اسلام آباد:

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی)نے بچوں کی ویکسینیشن پروگرام کے لیے 2.8 ارب روپے کی منظوری دیدی۔ پروگرام کے تحت ملک بھر میں 80 لاکھ سے زائد بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کا ہدف ہے۔ 

اجلاس میں چھالیہ کی درآمد سے متعلق پالیسی میں ترمیم کی بھی منظور دیدی گئی ۔ تعلیم کے شعبے کے لیے 2 ارب روپے کی منظوری دانش اسکول کری اور یوتھ اسکل پروگرام کو فنڈز ملیں گے۔

تفصلات کے مطابق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہوا۔ وفاقی ڈائریکٹوریٹ آف امیونائزیشن کے لیے 2.8 ارب روپے کی ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ جاری کی جائے گی۔

اجلاس میں وزارتِ تجارت کی جانب سے امپورٹ پالیسی آرڈر 2022 میں ترمیم کی بھی منظوری دی گئی، جس کا تعلق چھالیہ (آریکا نٹ)کی درآمد سے ہے۔

ای سی سی نے ایئرپورٹس سکیورٹی فورس کے لیے بھی 30 کروڑ 60 لاکھ روپے کی ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی، جو وزیراعظم کے امدادی پیکج، لیو پریپریشن ریزرو کی ادائیگی اور سفری اخراجات جیسے ضروری امور پر خرچ کی جائے گی ۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

4 شکستوں کے بعد اجتماعی اچھی کارکردگی نے فتح کی راہ پر گامزن کیا، محمد علی

Published

on



پی ایس ایل 11 میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرنے والی حیدرآباد کنگز مین کے بولر محمد علی نے کہا ہے کہ پہلی چار مسلسل شکستوں کے بعد اجتماعی طور پر اچھی کارکردگی نے فتح کی راہ پر گامزن کر دیا ہے ،امید ہے کہ اگلے میچز میں بھی کامیابی کا تسلسل برقرار رکھیں گے۔

تین مرتبہ کی چیمپین اسلام آباد یونائٹیڈ کے خلاف 6 وکٹوں سے کامیابی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد علی نے کہا کہ ایک اوور میں چار وکٹیں حاصل کرنے والے آصف محمود نے عمدہ کم بیک کیا۔

انہوں نے بہترین گیندیں کیں اور کامیابی پائی جبکہ کپتان مانوس لبوشن نے اپنے عمدہ تجربے کی بدولت ناقابل شکست 61 رنز جوڑ کر حیدرآباد کنگز مین کو کامیاب کرایا۔



Source link

Continue Reading

Today News

امریکا نے ایرانی بندرگاہوں کا سمندری محاصرہ آج سے شروع کر دیا، ایرانی میڈیا

Published

on


ایرانی میڈیا کے مطابق امریکی فوج کے مرکزی کمانڈ سینٹکام نے اعلان کیا ہے کہ ایران کی بندرگاہوں کی جانب آنے اور جانے والے بحری راستوں پر باضابطہ پابندیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

یہ اقدام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کے بعد 13 اپریل صبح 10 بجے (ایسٹرن ٹائم) سے نافذ کیا گیا جس کے تحت دنیا بھر کے جہازوں کو ایران کی بندرگاہوں اور ساحلی علاقوں تک رسائی سے روکا جائے گا۔

سینٹکام کے مطابق یہ پابندیاں بحیرہ عرب اور گلف عمان میں واقع ایرانی بندرگاہوں پر لاگو ہوں گی تاہم اہم عالمی گزرگاہ آبنائے ہرمز سے دیگر ممالک کی بندرگاہوں کے لیے جہازوں کی آمد و رفت متاثر نہیں ہوگی۔

امریکی حکام نے واضح کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں آزادیٔ جہاز رانی برقرار رکھی جائے گی، لیکن ایران سے منسلک بحری سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔

مزید برآں سمندری جہازوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نوٹس ٹو میرینرز نشریات پر نظر رکھیں اور خلیجِ عمان اور آبنائے ہرمز کے قریب آپریشن کے دوران امریکی بحریہ سے رابطے کے لیے چینل 16 استعمال کریں۔





Source link

Continue Reading

Today News

ہنگری کے پارلیمانی انتخابات میں امریکی حمایت یافتہ حکومت کو بدترین شکست

Published

on



BUDAPEST:

یورپی ملک ہنگری میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات نے سیاسی منظرنامہ یکسر بدل دیا، جہاں اپوزیشن نے حیران کن کامیابی حاصل کرتے ہوئے طویل عرصے سے برسرِ اقتدار امریکی حمایت یافتہ حکومت کو شکست دے دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اپوزیشن کی جماعت تیسزا پارٹی نے غیر معمولی کارکردگی دکھاتے ہوئے وزیرِاعظم وکٹر اوربان کی جماعت فیدیز کو واضح طور پر پیچھے چھوڑ دیا۔ اس غیر متوقع نتیجے نے ملک کی سیاست میں ایک نیا موڑ پیدا کر دیا ہے۔

انتخابات میں اپوزیشن کی قیادت کرنے والے  پیٹر میگیار جو ماضی میں حکومتی نظام کا حصہ رہ چکے ہیں نے نئے ہنگری اور نظام میں بڑی تبدیلیوں کا وعدہ کر کے عوام کی حمایت حاصل کی۔

وزیرِاعظم وکٹر اوربان نے ابتدائی نتائج سامنے آنے کے بعد شکست تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ نتائج اگرچہ تکلیف دہ ہیں تاہم وہ عوامی فیصلے کا احترام کرتے ہیں اور کامیاب ہونے والی جماعت کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ وکٹر اوربان گزشتہ تقریباً 16 برس سے اقتدار میں تھے، اور ان کی حکومت کو ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت بھی حاصل رہی ہے۔





Source link

Continue Reading

Trending