Today News
لبنان سیزفائر کا حصہ نہیں، معاہدہ ٹوٹا تو ایران ذمہ دار ہوگا، جے ڈی وینس
واشنگٹن:
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے واضح کیا ہے کہ اگر لبنان کے معاملے پر معاہدہ متاثر ہوتا ہے تو یہ ایران کا اپنا فیصلہ ہوگا کیونکہ لبنان کبھی بھی سیزفائر معاہدے کا حصہ نہیں رہا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی نائب صدر نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات اس ہفتے شروع ہو رہے ہیں اور یہ عمل پاکستان کے ذریعے آگے بڑھایا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ زمینی حقیقت یہی ہے کہ دونوں ممالک بات چیت کر رہے ہیں۔
جے ڈی وینس کے مطابق ایران کی جانب سے 10 نکاتی تجاویز پیش کی گئی ہیں جو تین مختلف مواقع پر دی گئیں تاہم حالیہ نکات زیادہ واضح ہیں اور انہیں امریکی اور پاکستانی مذاکرات کاروں نے بہتر طور پر سمجھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کا وعدہ کیا ہے اور اس وقت جنگ بندی قائم ہے جبکہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
امریکی نائب صدر نے خبردار کیا کہ اگر ایران نے کسی بھی معاہدے کی خلاف ورزی کی تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا تاہم ان کا کہنا تھا کہ امریکا اپنے فوجی اہداف حاصل کر چکا ہے اور اب توجہ مذاکرات پر مرکوز ہے۔
لبنان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے جے ڈی وینس نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل نے کبھی بھی لبنان کو سیزفائر میں شامل کرنے پر اتفاق نہیں کیا اور اس معاملے پر ایران کو غلط فہمی ہے۔ ان کے مطابق لبنان کا مسئلہ الگ ہے اور اسے جلد حل کر لیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی نظام کے اندر کچھ عناصر ایسے ہیں جو مذاکرات کے حق میں نہیں اور اسی لیے پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے تاہم امریکا ایک مضبوط پوزیشن میں ہے اور بات چیت کا عمل جاری رکھے گا۔
جے ڈی وینس نے یہ بھی عندیہ دیا کہ ایران پر عائد پابندیوں میں نرمی کا معاملہ بھی مذاکرات کا حصہ بن سکتا ہے جبکہ حالیہ دنوں میں آبنائے ہرمز میں بحری ٹریفک میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
Today News
آئی پی ایل: ٹیم منیجر ڈگ آؤٹ میں شرمناک حرکت کرتے پکڑا گیا
آئی پی ایل فرنچائز راجھستان رائلز کے منیجر رائل چیلنجرز بینگالورو کے خلاف میچ کے دوران ٹیم ڈگ آؤٹ میں موبائل فون استعمال کرتے پکڑے گئے۔
جمعے کے روز گواہٹی میں کھیلے گئے میچ میں ٹیم منیجر رومی بھِنڈر کو موبائل فون استعمال کرتے ہوئے ٹی وی کیمرا نے عکس بند کیا۔ موبائل فون استعمال کرتے وقت ان کے ساتھ 15 سالہ اوپنر ویبوھ سوریا ونشی بھی موجود تھے۔
بی سی سی آئی سیکریٹری دیواجیت سائیکیا نے میڈیا کو بتایا کہ بورڈ کسی نتیجے پر پہنچنے سے قبل فوٹج کا جائزہ لے گا اور شواہد اکٹھے کرے گا۔ ویڈیو کا بغور جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔
میچ کے بعد رومی بھِنڈر اور سوریا ونشی کی یہ تصویر وائرل ہوگئی۔
بورڈ آفیشل کا کہنا تھا کہ میچ کے دوران ڈگ آؤٹ میں موبائل فونز پر پابندی ہوتی ہے اور رومی بھِنڈر سے پروٹول کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔
آئی پی ایل قواعد کے مطابق ٹیم منیجر ڈریسنگ روم میں تو فون استعمال کر سکتا ہے لیکن ڈگ آؤٹ میں نہیں۔
Source link
Today News
پی ایس ایل 11 دلچسپ مرحلے میں داخل، پیر کو زلمی 5ویں کامیابی کیلیے میدان میں اترے گی
پی ایس ایل 11 دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگئی، لیگ کے دوسرے مرحلہ کے کراچی میں جاری مقابلوں میں پیر کو 21واں میچ کھیلا جائے گا،2017کی چیمپین اور اب تک ناقابل شکست پشاور زلمی اپنے چھٹے میچ میں ملتان سلطانز کو ہرا کر پانچویں کامیابی کے لیے میدان میں اترے گی۔
گزشتہ پانچ میچز میں چار فتوحات حاصل کرنے والی پشاور زلمی کی ٹیم نو پوائنٹس جوڑ کر پوائنٹس ٹیبل پر سر فہرست ہے،اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ بارش کی نظر ہوجانے کے باعث پشاور زلمی کو ایک پوائنٹ ملا تھا۔
اپنے گزشتہ میچ میں دفاعی چیمپین لاہور قلندرز کو 76 رنز سے مات دینے والی پشاور زلمی کی ٹیم ایک مرتبہ پھر فارم میں واپس آنے والے کپتان بابر اعظم اور کوشل مینڈس سے بیٹنگ میں اچھی توقعات وابستہ کرے گی جبکہ مچل بریسویل، عبدالصمد سفیان مقیم اور افتخار احمد بھی اچھی اننگز کھیل سکتے ہیں۔
بولنگ میں بھی افتخار احمد،مچل بریسویل اور سفیان مقیم پشاور زلمی کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے جبکہ شرف الاسلام اور ناہید رانا بھی حریف ٹیم کی بیٹنگ لائن میں شگاف ڈالنے میں سود مند ثابت ہو سکتے ہیں۔
دوسری جانب پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن پر موجود ملتان سلطانز کی ٹیم اپنے چھٹے میچ میں پانچویں کامیابی کے لیے جستجو کرے گی ،کراچی میں اپنا پہلا میچ کھیلنے والی ملتان سلطانز کی ٹیم پانچ میچز میں چار فتوحات اور ایک ناکامی کے ساتھ آٹھ پوائنٹس جوڑ چکی ہے۔
اپنے گزشتہ میچ میں راولپنڈی پنڈیز اس کو ناکامی سے دوچار کرنے والی 2012 کی فاتح ملتان سلطانز کی نظریں ٹاپ فارم میں موجودبیٹر صاحبزادہ فرحان پر ہوں گی ،آسسٹن ٹرنر، محمد نواز اور اسٹیون اسمتھ کے ساتھ شان مسعود بھی اچھی بیٹنگ کر سکتے ہیں،بولنگ میں ملتان سلطانز کو سلمان مرزا اور پیٹر سڈل سے فائدہ پہنچ سکتا ہے۔
کرکٹ حلقوں کا کہنا ہے کہ لیگ میں دو بڑی ٹیموں کے درمیان بڑا ٹاکرا ممکن ہے جبکہ سخت گرمی کے بعد چلنے والی ٹھنڈی ہواوں میں ٹاس کا کردار بھی اہم ہوگا،ملتان سلطانز نے اتوار نیشنل اسٹیڈیم کے اوول گراؤنڈ پر بھرپور پریکٹس کی، اس سے پہلے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنے ہتھیاروں کی جانچ کی۔
Source link
Today News
چین: شوہر کو رنگے ہاتھوں پکڑنے کیلئے بیوی ٹرک پر لٹک گئی
چین میں ایک خاتون نے شوہر کو بے وفائی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑنے کے لیے انوکھا قدم اٹھا لیا۔
گزشتہ ماہ شمالی چین کی ایک کاؤنٹی میرل بیشی میں ٹریفک پولیس کو ٹرک کے پیچے خاتون کے لٹک کر سفر کرنے کی رپورٹس موصول ہوئیں۔
ذرائع کے مطابق ٹریفک پولیس نے عملے کو روانہ کیا جس سے واقعے کی تصدیق ہوئی۔
ٹرک روکنے کے بعد پولیس کو معلوم ہوا کہ ٹرک کے پچھلے لٹکی خاتون ٹرک ڈرائیور کی بیوی ہے۔ بیوی نے یہ اقدام اپنے شوہر پر شک کی بنیاد پر اٹھایا اور اس کو رنگے ہاتھوں پکڑنے کے لیے چپکے سے ٹرک کے پیچھے لٹک گئی۔
پولیس کے مطابق خاتون انتہائی خوش قسمت ہیں کہ ابھی تک زندہ ہیں کیوں کہ اگر ان کے خاوند نے ٹرک زیادہ رفتار سے چلایا ہوتا یا روڈ ناہموار ہوتا تو ٹرک سے گر سکتی تھیں۔
خاتون کے اس اقدام کی وجہ سے ان کے شوہر پر 200 یوان کا جرمانہ اور سالانہ 12 پوائنٹ ریکارڈ میں تین پوائنٹس کی کٹوتی کا جرمانہ عائد کیا گیا۔
Source link
-
Sports2 weeks ago
Momin, Phillippe shine as Sultans beat United to take winning start
-
Today News2 weeks ago
اپنا کمرہ! – ایکسپریس اردو
-
Sports2 weeks ago
National Dialogue Committee condemns PCB’s action against Naseem Shah
-
Today News2 weeks ago
امریکا-ایران کا پاکستان پر اعمتاد، آنے والے دنوں میں مذاکرات کی میزبانی کیلئے تیار ہیں، اسحاق ڈار
-
Sports2 weeks ago
Lahore Qalandars imposes Rs1 million fine on captain Shaheen Afridi over security protocol breach
-
Today News2 weeks ago
خیبرپختونخوا میں بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کی تفصیلات سامنے آ گئی
-
Sports2 weeks ago
Sabalenka sinks Gauff to clinch second straight Miami Open title
-
Sports2 weeks ago
England Test captain Stokes sidelined as he recovers from injury