Connect with us

Today News

لاہور: گھر میں کام دلوانے کے بہانے بلا کر خاتون کا گینگ ریپ، ملزمان کی ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکیاں

Published

on


لاہور کے علاقے گارڈن ٹاؤن میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کے واقعے میں پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔

چوکی راجہ مارکیٹ پولیس کے مطابق ملزم عمران کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کر کے حراست میں لیا گیا۔

اجتماعی زیادتی کے واقعے میں پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ چوکی راجہ مارکیٹ پولیس کے مطابق ملزم عمران کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریس کر کے حراست میں لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے خاتون کو گھر میں کام دلوانے کے بہانے کلمہ چوک بلایا اور موٹر سائیکل پر سوار کرکے گارڈن ٹاؤن میں واقع ایک گھر لے گیا، جہاں اس نے اپنے دو ساتھیوں کے ہمراہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ملزمان نے خاتون کی نازیبا ویڈیو بھی بنائی اور کسی کو بتانے پر ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکیاں دیتے رہے۔

متاثرہ خاتون کی مدعیت میں ایک نامزد اور دو نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر دو ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن جہانداد اکرم نے کہا کہ خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں اور ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔





Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

سندھ حکومت ٹیکس دینے والے شہر میں عالمی اداروں سے قرض لے کر منصوبے بنارہی ہے، ایم کیو ایم

Published

on


متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے کہا ہے کہ سندھ حکومت اپنی نااہلی چھپانے کیلیے ایشیائی ترقیاتی بینک اور عالمی اداروں کے فنڈز والے منصوبوں پر تختیاں لگاکر عوام کو دھوکا دے رہے ہیں۔

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکینِ سندھ اسمبلی نے مرکزی شاہراؤں کی ٹوٹ پھوٹ اور سندھ حکومت کی نمائشی سیاست پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اپنی نااہلی چھپانے کے لئے ایشیائی ترقیاتی بینک اور دیگر عالمی اداروں کے فنڈز سے بننے والے منصوبوں پر اپنے نام کی تختیاں لگا کر عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش کر رہی ہے۔

ایم کیو ایم کے عارضی مرکز بہادر آباد سے جاری بیان میں متحدہ اراکینِ اسمبلی نے  کہا کہ کراچی کی سڑکیں اور انفراسٹرکچر سندھ حکومت کے اپنے بجٹ سے نہیں بلکہ بین الاقوامی اداروں سے لئے گئے قرضوں اور گرانٹس کے مرہونِ منت ہے۔

انہوں نے کاہ کہ قرض کی پیالی اور اپنی واہ واہ کے مصداق سندھ میں یہ نظام چل رہا ہے، ملک کو پالنے والے شہر کے ساتھ یہ کتنی ستم ظریفی ہے کہ کام عالمی بینک اور ایشین بینک کے پیسوں سے کام ہو رہا ہے جس کا بوجھ بھی بالآخر اسی عوام نے مزید ٹیکس کی صورت میں اتارنا ہے لیکن سندھ حکومت کے وزراء اس پر اپنے نام کی تختیاں لگا کر ایسے پیش کر رہے ہیں جیسے یہ ان کا ذاتی کارنامہ ہو۔

متحدہ کے اراکین اسمبلی نے سوال اٹھایا کہ کراچی سے جمع ہونے والے اربوں روپے کے ٹیکس اور سندھ حکومت کا اپنا سالانہ ترقیاتی بجٹ کہاں غائب ہو جاتا ہے؟ اگر مرکزی شاہراؤں کے چند کلومیٹر کے لئے بھی عالمی اداروں کا سہارا لینا پڑتا ہے تو صوبائی خزانہ کس کی جیب میں جا رہا ہے؟

اراکین نے مزید کہا کہ حکومت کاغذی شیر بننے کے بجائے ان منصوبوں کی شفافیت پر توجہ دے، عالمی اداروں کے فنڈز سے بننے والی سڑکوں پر تختیاں لگانے کی دوڑ تو لگی ہوئی ہے لیکن ان منصوبوں میں ہونے والی تاخیر اور معیار پر کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے اور نام نہاد مقامی، سندھ حکومت کی اپنی کارکردگی صرف ان گڑھوں تک محدود ہے جو ہر شاہراہ پر موجود ہیں اور میڈ ان سندھ گورنمنٹ کا اصل اشتہار ہیں۔

اراکینِ سندھ اسمبلی نے مطالبہ کیا کہ عالمی بینکوں سے ملنے والے فنڈز کا آڈٹ کیا جائے اور عوام کو بتایا جائے کہ ان اداروں سے لی گئی رقم کا کتنا حصہ واقعی زمین پر لگا اور کتنا کمیشن مافیا کی نذر ہو گیا۔

انہوں نے واضح کیا کہ عوام اب باشعور ہو چکے ہیں اور وہ صرف رنگ و روغن اور تختیوں سے مطمئن نہیں ہوں گے انہیں معیاری اور پائیدار انفراسٹرکچر چاہیے۔





Source link

Continue Reading

Today News

اسلام آباد مذاکرات خوش آئند ہیں؛ فریقین سنہری موقع سے فائدہ اُٹھائیں؛ اقوام متحدہ

Published

on


اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کا خیرمقدم کرتے ہوئے فریقین پر زور دیا ہے کہ خلوص نیت کے ساتھ بات چیت میں حصہ لیں۔

اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک کے مطابق سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ وہ اس سفارتی موقع کو ایک اہم پیش رفت سمجھتے ہیں اور فریقین پر زور دیتے ہیں کہ وہ اسے ضائع نہ کریں اور تعمیری انداز میں مذاکرات کریں تاکہ دیرپا اور جامع معاہدہ ممکن ہو سکے۔

خیال رہے کہ یہ اہم مذاکرات پاکستان کی ثالثی میں اسلام آباد میں شروع ہونے جا رہے ہیں جس کا مقصد امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد پیدا ہونے والے بحران کو سفارتی راستے سے حل کرنا ہے۔

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کی تجویز پر امریکا اور ایران 2 ہفتوں کی جنگ بندی پر رضامند ہوئے جس کے دوران امریکا نے حملے بند کرنے اور ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے پر اتفاق کیا تھا۔

جس کے بعد جنگ بندی مذاکرات کو مزید آگے بڑھانے کے لیے امریکی اور ایرانی وفد اسلام آباد پہنچ چکا ہے جہاں پاکستان کی میزبانی میں یہ تاریخی مذاکرات ہوں گے۔

 





Source link

Continue Reading

Today News

اسلام آباد مذاکرات؛ امریکا-ایران کے درمیان کشیدگی کے بعد مذاکرات کا آغاز

Published

on



امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان کی میزبانی میں اسلام آباد میں مذاکرات ہو رہے ہیں جہاں دونوں فریقین کشیدگی کے بعد پہلی بار براہ راست ایک میز پر بیٹھے ہیں۔

پاکستان ٹیلی وژن کے مطابق اسلام آباد میں ایران اور امریکا کے درمیان تاریخ ساز امن مذاکرات کا آغاز ہو گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیاکہ اعلیٰ سطح کے وفود کی آمد پاکستان کی مؤثر سفارت کاری اور عالمی قیادت کے مثبت بیانات نے جنگ بندی اور خطے میں پائیدار امن کی امید کو مزید تقویت دی ہے جبکہ دنیا کی نظریں ان اہم مذاکرات کے نتائج پر مرکوز ہیں۔

اسلام آباد میں تاریخی امن مذاکرات، ایران اور امریکا ایک میز پر!

اسلام آباد میں ایران اور امریکا کے درمیان تاریخ ساز امن مذاکرات کا آغاز ہو گیا ہے، جہاں دونوں فریقین کشیدگی کے بعد پہلی بار براہِ راست ایک میز پر بیٹھے ہیں۔ اعلیٰ سطح وفود کی آمد، پاکستان کی مؤثر سفارتکاری اور عالمی… pic.twitter.com/soNhYJ3goO
— PTV News (@PTVNewsOfficial) April 11, 2026

اسلام آباد مذاکرات میں امریکی وفد کی سربراہی نائب صدر جے ڈی وینس کر رہے ہیں، جس میں ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر اور مشرق وسطیٰ کے لیے نمائندے اسٹیو ویٹکوف شامل ہیں۔

ایرانی وفد پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کی سربراہی میں وزیرخارجہ عباس عراقچی اور دیگر رہنماؤں پر مشتمل ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران اور امریکا کی معاشی، سیاسی اور قانونی ٹیکنیکل کمیٹیاں بھی ملاقاتیں کر رہی ہیں اور مذاکرات میں دونوں اطراف سے ان کے ماہرین بھی شرکت کر رہے ہیں۔

قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے ایران اور امریکا کے اعلیٰ سطح کے وفود سے الگ الگ ملاقاتیں کی تھیں، ایرانی وفد میں پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف اور ان کے معاون وزیرخارجہ عباس عراقچی سمیت دیگر شامل تھے اور ملاقات میں نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیرداخلہ محسن نقوی اور دیگر بھی موجود تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مذاکرات میں ایران کی شمولیت کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس تنازع کے حل کے لیے بطور مصالحت کار مخلصانہ کوششیں جاری رکھے گا تاکہ خطے اور عالمی امن و استحکام کے مفاد میں معنی خیز نتائج کے حصول کے لیے پیش رفت میں مدد ملے۔

امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس کی سربراہی میں امریکی وفد نے بھی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، امریکی وفد میں نمائندہ خصوصی اسٹیو ویٹکوف اور جیرڈ کشنر جبکہ پاکستان کی جانب سے نائب وزیراعظإ و وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور محسن نقوی بھی موجود تھے۔



Source link

Continue Reading

Trending