Today News
پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں پہلی بار روبوٹک سرجری کا آغاز
پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں پہلی بار روبوٹک سرجری کا آغاز کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اس طریقہ علاج کے بعد مریضوں کو اب بعض بیماریوں میں دوسرے شہروں کو نہیں جانا پڑے گا۔ پہلی روبوٹک سرجریز ورکشاپ ایل آر ایچ کے یوروآلوجی یونٹ اور یوکے سے تعلق رکھنے والے سینئرڈاکٹروں کے باہمی اشتراک سےکی گئی ہے۔
ہسپتال کے ترجمان محمد عاصم کے مطابق روبوٹکس سرجری ایک جدید طریقہ علاج ہے۔جس میں سرجری ڈاکٹرز ہی کرتے ہیں تاہم انہیں ایک جدید روبورٹک سسٹم کی مدد حاصل ہوتی ہے.
اس سسٹم کے ذریعے انتہائی باریک آلات اور ہائی ڈیفینیشن کیمرے استعمال کئے جاتے ہیں جو جسم کے اندرونی حصوں کو واضح انداز میں دکھاتے ہیں۔ جدید ٹیکنالوجی سے لیس اس نظام کے لئے ڈاکٹرز کو خصوصی تربیت دی جاتی ہے۔
ماہرین کے مطابق اس ٹیکنالوجی کی مدد سے پیچیدہ آپریشنز زیادہ درست انداز سے کئے جانا ممکن ہوتے ہیں اور انسانی غلطیوں کا احتمال کم ہوتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ جدید طریقہ علاج کا مقصد خصوصاً بڑے آپریشن کو نہ صرف آسان تر بنانا ہے بلکہ اس کے نتائج پرانے طریقہ علاج سے بہت بہتر ہوتے ہیں۔
اس طریقہ علاج میں کم زخم ، کم خون کا ضیاع، انفیکشن کے کم امکانات اور مریضوں کی تیزی سے بحالی ہوتی ہے۔ ایل آر ایچ کی یورولوجی یونٹ کی ہیڈ ڈاکٹر عذرا غنی اور ان کی ٹیم کے مطابق روبوٹکس سرجری ورکشاپ بڑی کامیابی ہے جس میں ایل آر ایچ انتظامیہ کی بھرپور سپورٹ حاصل رہی ہے۔
برطانیہ سے تعلق رکھنے والے سینیٹر ڈاکٹر پروفیسر ڈاکٹر متین اور ایل آر ایچ یورولوجی یونٹ کی ہیڈ ڈاکٹر عزرا غنی اور ان کی ٹیم نے کامیاب روبوٹکس آپریشن کئے۔ روبوٹکس سرجری کو آپریشن تھیٹر سے آڈیٹوریم میں براہ راست بڑی سکرین پر دکھایا گیا۔ ایل آر ایچ کے ڈین، ہسپتال ڈائریکٹر اور میڈیکل ڈائریکٹر نے تمام شرکاء اور ڈاکٹروں کو کامیاب ورکشاپ پر مبارکباد دی اور مستقبل میں ہر قسم کے تعاون کا عندیہ بھی دیا۔
Today News
سندھ پولیس میں فضائی نگرانی کا شعبہ قائم کرنے کا فیصلہ
سندھ پولیس نے شہروں، ہائے ویز اور کچے کے علاقوں میں موثر و مستقل نگرانی کے لئے ” شعبہ فضائی نگرانی ” قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو کی زیرصدارت شعبہ فضائی نگرانی کے قیام سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں انہوں نے شعبے کے قیام سے متعلق سینئرافسران سے جامع و قابل عمل سفارشات طلب کرلیں۔ اجلاس میں شریک افسران نے فضائی نگرانی کے حوالے سے اپنے تجربات، تجاویز اور ممکنہ چیلنجز پر تفصیلی اظہارِ خیال کیا۔
آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی اور فضائی نگرانی کے نظام کے ذریعے پولیسنگ و سرویلنس نہ صرف آسان بلکہ مزید مؤثر اور قابلِ اعتماد ہوجائے گی ، شہری علاقوں ، اہم شاہراہوں، ریلوے ٹریکس، ہائی ویز اور کچے کے علاقوں میں مسلسل فضائی نگرانی جرائم کی بروقت روک تھام، مشکوک سرگرمیوں کی نشاندہی اور فوری کارروائی کو یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔
ڈیجیٹل اور فضائی نگرانی کے مؤثر استعمال سے ٹریفک مینجمنٹ، ہجوم پر قابو، عوامی اجتماعات کی نگرانی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو مزید موثر بنایا جاسکے گا۔ آئی جی سندھ نے ہدایت دی کہ مجوزہ کمیٹی شعبے کے قیام کے لیے تمام دستاویزی امور، تکنیکی ضروریات اور تربیتی پروگرامز پرمشتمل جامع اور قابلِ عمل سفارشات جلد از جلد پیش کی جائیں، تمام متعلقہ ڈی آئی جیز، بالخصوص سکھر ولاڑکانہ آپریشنل ضروریات کے مطابق جامع و قابل عمل سفارشات کمیٹی کو پیش کریں۔
Today News
چین کی ایران کو دفاعی نظام کی فراہمی سے متعلق امریکی دعووں کی تردید
چین نے امریکی ایجنسیوں کی جانب سے کیے گئے اُن دعووں کی تردید کی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ چین ایران کو جدید دفاعی نظام فراہم کررہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چین نے ان دعوؤں کی تردید کی ہے کہ وہ ایران کو ہفتوں کے اندر نئے فضائی دفاعی نظام فراہم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ چین نے ایسی رپورٹس کو غلط قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔
سی این این کے مطابق واشنگٹن میں چینی سفارت خانے کے ترجمان نے کہا کہ بیجنگ نے جاری جنگ میں شامل کسی فریق کو ہتھیار فراہم نہیں کیے ہیں۔
چین کی جانب سے یہ بیان میڈیا پر گردش کرنے والے ان دعوؤں کے جواب میں آیا ہے کہ چین ایران کی فضائی دفاعی صلاحیتوں کو بڑھانے کی تیاری کر رہا ہے، ایسا اقدام جس سے علاقائی کشیدگی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
چینی حکام نے اس بات پر زور دیا کہ ایسی رپورٹیں بے بنیاد ہیں، بیجنگ کی جانب سے کسی بھی فریق کو مسلح نہ کرنے کے موقف کا اعادہ کیا گیا۔
Today News
کراچی میں رینجرز کی کارروائی؛ ٹینگو گروہ کے 3 کارندے گرفتار
کراچی:
سندھ رینجرز نے پٹھان کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے ٹینگو گروہ کے 3 کارندوں کو گرفتار کر لیا ۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں کریم اللہ عرف لالہ ، صابر حسین اور مزمل شاہ شامل ہیں، جو ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائمز کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں ۔ ملزمان سے موبائل فونز اور نقدی بھی برآمد کی گئی ہے۔
گرفتار ملزمان نے ابتدائی تحقیقات میں 300 سے 400 موبائل فونز اور موٹر سائیکلیں چھیننے کا اعتراف کیا ہے ۔ ملزم کریم اللہ عرف لالہ نے رمضان میں 30 موبائل فونز چھیننے کا انکشاف کیا جب کہ گرفتار مزمل شاہ پولیس مقابلے میں اہلکار کو زخمی کرنے میں ملوث رہا ہے ۔
اسی طرح گرفتار ملزم صابر حسین چھینے گئے موبائل فونز کی خرید و فروخت میں ملوث رہا ہے ۔
گروہ کے 2 ارکان پہلے ہی گرفتار ہو کر جیل میں ہیں ، جب کہ ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے چھاپے جاری ہیں۔
گرفتار ملزمان کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں متعدد مقدمات درج ہیں ۔ ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ٹینگو گروہ کراچی کے مختلف علاقوں بلدیہ ٹاؤن ، اورنگی ٹاؤن ، سائٹ ایریا ، اتحاد ٹاؤن اور منگھو پیر میں وارداتوں سرگرم رہا ہے ۔
-
Sports2 weeks ago
Sabalenka, Sinner keep ‘Sunshine Double’ in sight with Miami Open wins
-
Sports2 weeks ago
Momin, Phillippe shine as Sultans beat United to take winning start
-
Magazines2 weeks ago
The secret life of insects in the urban world
-
Today News2 weeks ago
اپنا کمرہ! – ایکسپریس اردو
-
Sports2 weeks ago
National Dialogue Committee condemns PCB’s action against Naseem Shah
-
Magazines2 weeks ago
Reflection: My academic comeback in Ramazan
-
Today News2 weeks ago
امریکا-ایران کا پاکستان پر اعمتاد، آنے والے دنوں میں مذاکرات کی میزبانی کیلئے تیار ہیں، اسحاق ڈار
-
Magazines2 weeks ago
Story time: An iftar party to remember