Connect with us

Today News

لاہور؛ گھر میں واردات کرنے والی خواتین گرفتار، 59لاکھ روپے نقدی اور 14تولے سونا برآمد

Published

on



لوہاری کے علاقہ میں شہری کے گھر سے لاکھوں روپے نقدی اور زیورات چوری کا معمہ حل کرتے ہوئے دو خواتین ملزمان کو گرفتار کرکے مال مسروقہ برآمد کر لیا۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے چوری کی اس بڑی واردات کا نوٹس لیا تھا ایس پی انویسٹی گیشن سٹی فرحت عباس کی سربراہی میں ملزمان کو گرفتار کر کے مال مسروقہ برآمد کرنے کا ٹاسک دیا تھا۔

انچارج انویسٹی گیشن تھانہ لوہاری گیٹ عباس الحسن نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا، جن میں شموں چنگڑ گینگ کی 2 مرکزی ملزمہ شامل ہیں۔

گرفتار خواتین ملزمان سے 59لاکھ روپے نقدی اور 14تولے سونا برآمد کر لیا گیا۔

انچارج انویسٹی گیشن کے مطابق خواتین ملزمان نے گھر والوں کی عدم موجودگی میں گھر کے تالے توڑ کر نقدی اور زیورات چوری کر لیے تھے، خواتین ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں اور مختلف تھانوں میں درجنوں مقدمات درج ہیں۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے مال مسروقہ مدعی مقدمہ کے سپرد کر دیا۔ مدعی مقدمہ نے مال مسروقہ واپس ملنے پر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اور پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا۔



Source link

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Today News

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بڑی تبدیلیوں کا امکان

Published

on


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹیسٹ کرکٹ کو مزید مؤثر اور جامع بنانے کے لیے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی اگلی سائیکل میں اہم تبدیلیوں پر غور کر رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق نیوزی لینڈ بیٹر راجر ٹوز کی قیادت میں آئی سی سی کا ایک ورکنگ گروپ جلد ہی بورڈ کے سربراہان کو نئی تجاویز پیش کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ منصوبے میں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن کو 12 ٹیموں تک وسعت دینے کی سفارش شامل ہے، جس میں زمبابوے، افغانستان اور آئرلینڈ کو بھی شامل کیا جائے گا۔

یہ تینوں ممالک فل ممبرز ہونے کے باوجود 2019 میں شروع ہونے والی چیمپئن شپ کا حصہ نہیں تھے، اور انہیں بڑی ٹیموں کے خلاف مواقع کم ہی ملے ہیں۔

ورکنگ گروپ ایک اور اہم تجویز بھی دے رہا ہے جس کے تحت ایک ٹیسٹ میچ کو بھی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن پوائنٹس میں شامل کیا جا سکے گا۔

اس اقدام کا مقصد بڑی ٹیموں کے لیے چھوٹی ٹیموں کے خلاف میچز کی میزبانی کو مالی طور پر قابلِ عمل بنانا ہے، کیونکہ موجودہ نظام میں کم از کم دو ٹیسٹ میچز ضروری ہوتے ہیں۔

حتمی فیصلہ اس بات پر ہوگا کہ آیا ایک ٹیسٹ میچ کو شامل کرنا مناسب ہے اور کیا نئی ٹیموں کے لیے دو سالہ سائیکل میں شرکت مالی طور پر ممکن ہوگی۔





Source link

Continue Reading

Today News

وزیراعلیٰ سندھ  کا چین کے ساتھ معاہدوں کو عملی جامہ پہنانے کے عزم کا اعادہ

Published

on


وزیراعلیٰ سندھ نے چین کے ساتھ معاہدوں کو عملی جامہ پہنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت پاک چین دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبائی وزراء سمیت دیگر حکام نے شرکت کی، اجلاس میں صدر مملکت کے حالیہ دورہ چین میں طے پانے والی مفاہمتی یادداشتوں کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کا مقصد مختلف شعبوں میں مشترکہ منصوبوں پر پیش رفت کو تیز اور مربوط کوششوں کے ذریعے بروقت عملدرآمد کو یقینی بنانا تھا۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ صدر مملکت کا حالیہ دورہ چین بڑی اہمیت کا حامل ہے، چین پاکستان کا نہ صرف ہمسایہ بلکہ برادر ملک ہے، چین کے ساتھ تعاون سندھ کے انفراسٹرکچر کو جدید بنانے، صنعتی صلاحیت بڑھانے اور سماجی و معاشی ترقی کے فروغ کا ایک اہم موقع ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا چین کے ساتھ معاہدوں کو عملی جامہ پہنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور تمام محکموں کو رکاوٹیں دور کرکے عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت کی۔





Source link

Continue Reading

Today News

مفتی تقی عثمانی اور مفتی منیب الرحمان کا ایران امریکا مذاکرات کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

Published

on


پاکستان کے جید علمائے کرام مفتی تقی عثمانی اور مفتی منیب الرحمان نے پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے امریکا ایران مذاکرات کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کردیا۔

ممتاز عالم  دین مفتی تقی عثمانی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ ایران امریکا جنگ رکوانے میں پاکستانی قیادت کو اللہ تعالی نے انتہائی نازک اور متوازن کردار ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائی ہے۔

 مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ آج جو مذاکرات ہونے والے ہیں ان کی کامیابی پر عالم اسلام بلکہ پوری دنیا کا مفاد وابستہ ہے، وزیر اعظم نے اس موقع پر عوام سے دعا کی اپیل کی ہے، اس لیے ہم سب کو دعا میں مصروف رہنا چاہیے۔

مفتی منیب الرحمان نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کی شبانہ روز کوششوں سے ایران امریکہ مذاکرات کیلئے تیار ہوئے۔  ایران امریکہ مذاکرات پاکستان کی سفارتی سطح پر بڑی کامیابی ہے، وزیراعظم، فیلڈ مارشل اور وزیر خارجہ مذاکرات میں اہم کردار ادا کررہے ہیں، چین اور سعودی عرب نے بھی پس پردہ کردار ادا کیا۔

مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ مودی اور نیتن یاہو کے سوا پوری دنیا خوش ہے، فریقین کے اعلیٰ سطحی وفود کو دیکھ کر امید کی کرن دکھائی دیتی ہے، مذاکرات کی کامیابی پاکستان کے لیے تاریخی اعزاز ہوگا، مسئلے کو تحمل، حکمت، تدبر اور مضبوط قوت ارادی سے حل کرنے کی ضرورت ہے۔





Source link

Continue Reading

Trending