Today News
گھر سے گردن کٹی لاش برآمد، لکڑی کاٹنے والی آری اور خودکشی کا نوٹ بھی موجود
لاہور:
تھانہ لیاقت آباد کی حدود میں واقع ایک گھر سے وسیم جبار نامی شخص کی گردن کٹی لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق مقتول کی گردن لکڑی کاٹنے والی آری سے کاٹی گئی، جو موقع سے ملی ہے۔ پولیس نے مقتول کی جیب سے ہاتھ سے لکھا خودکشی کا نوٹ بھی برآمد کر لیا ہے۔
وقوعہ کو مشکوک قرار دیتے ہوئے پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے اور فرانزک ٹیموں کی مدد سے تمام اہم شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔
مقتول کا پوسٹ مارٹم کروانے کے لیے لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد قریبی مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تاحال قتل یا خودکشی کے اصل محرکات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
Today News
پاکستان اقوام عالم میں اپنا سر فخر سے بلند کیے ہوئے ترقی و خوشحالی کا سفر جاری رکھے گا، وزیراعظم
اسلام آباد:
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اقوام عالم میں اپنا سر فخر سے بلند کیے ہوئے ترقی و خوشحالی کا سفر جاری رکھے گا۔
یومِ دستور (10 اپریل) کی مناسبت سے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج ہم آئین اسلامی جمہوریہ پاکستان کی منظوری کا دن قومی جذبے سے منا رہے ہیں اور اس موقع پر دستور کے معماروں کو خصوصی خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ آئین عوام اور ریاست کے مابین ایک مقدس معاہدہ ہے جو دونوں کے حقوق و فرائض کا قانونی، اخلاقی اور انتظامی تعین کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 10 اپریل 1973 کو منظور کیے گئے متفقہ آئین پاکستان نے ملک میں پارلیمانی جمہوری نظام حکومت اور ریاست پاکستان کے مضبوط اداراتی ڈھانچے کی بنیاد رکھی۔
اپنے پیغام میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 1973 کا آئین پاکستان کے تمام شہریوں کے بنیادی انسانی حقوق کا محافظ ہے اور یہ آئینی دستاویز نہ صرف ان حقوق کو تفصیل سے بیان کرتی ہے بلکہ ان کی فراہمی کے لیے قانونی لائحہ عمل کو بھی یقینی بناتی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ 1973 کا آئین وفاق پاکستان اور قومی اتحاد کی درخشندہ علامت ہے، جہاں تمام ریاستی اکائیاں قومی یگانگت اور مجموعی معاشی ترقی و خوشحالی کے لیے اپنا آئینی کردار خوش اسلوبی سے سر انجام دے رہی ہیں اور تابندہ مستقبل کے لیے پرعزم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ قابل رشک اتفاق اللہ تعالیٰ کے ملک خداداد پر فضل و کرم کا عکاس ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو جس عزت و اکرام سے نوازا ہے اس پر ہم اس کے حضور سر بسجود ہیں ۔ پاکستان اقوام عالم میں اپنا سر فخر سے بلند کیے ہوئے اپنی ترقی و خوشحالی کا سفر انشاءاللہ جاری رکھے گا۔
Today News
ٹرمپ اسلام آباد امن مذاکرات سے بہت پُرامید، اسرائیل بھی حملوں میں کمی پر رضامند
واشنگٹن:
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ امن معاہدہ قریب ہو سکتا ہے اور پیش رفت مثبت سمت میں جاری ہے جبکہ اسرائیل بھی اپنے حملے کم کر دے گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ ممکنہ امن معاہدے کے حوالے سے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدہ قریب ہو سکتا ہے اور پیش رفت مثبت سمت میں جاری ہے۔
امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ اسلام آباد میں جاری مذاکرات کے حوالے سے بہت پُرامید ہیں اور توقع رکھتے ہیں کہ سفارتی کوششیں جلد نتائج دیں گی۔
ان کے مطابق خطے میں کشیدگی میں کمی متوقع ہے اور اسرائیل بھی اپنے حملے کم کرے گا۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایرانی قیادت مذاکرات میں معقول رویہ اختیار کیے ہوئے ہے تاہم اگر معاہدہ نہ ہوا تو صورتحال بہت تکلیف دہ ہو سکتی ہے۔
انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ بینجمن نیتن یاہو نے حالیہ ٹیلیفونک گفتگو میں لبنان پر حملوں میں کمی پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
صدر ٹرمپ کے مطابق ایران کے ساتھ بات چیت میں پیش رفت ہو رہی ہے اور دونوں جانب سنجیدگی دکھائی جا رہی ہے، جو ممکنہ امن معاہدے کی راہ ہموار کر سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر مذاکرات کامیاب ہوتے ہیں تو یہ نہ صرف خطے بلکہ عالمی امن کے لیے بھی ایک اہم پیش رفت ہوگی۔
Today News
نیتن یاہو کے خلاف رشوت اور اختیارات کے غلط استعمال پر مقدمات کی سماعت اتوار کو ہو گی
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف زیرِ التوا کرپشن مقدمات کی عدالتی کارروائی اتوار سے ایک بار پھر شروع ہونے جا رہی ہے، جو گزشتہ عرصے میں جنگی صورتحال کے باعث عارضی طور پر روک دی گئی تھی۔
اسرائیلی حکام کے مطابق جنگ بندی کے بعد ملک میں معمولات زندگی بتدریج بحال ہو رہے ہیں، جس کے تحت عدالتی کارروائیاں بھی دوبارہ شروع کی جا رہی ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم نیتن یاہو پر رشوت ستانی، فراڈ اور سرکاری اختیارات کے مبینہ غلط استعمال جیسے سنگین الزامات عائد ہیں، جن کی سماعت 2020 سے جاری ہے۔
دوسری جانب یاد رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ماضی میں نیتن یاہو کے لیے صدارتی معافی کی حمایت کا اظہار بھی کر چکے ہیں۔
عدالتی کارروائی کے دوبارہ آغاز کو اسرائیلی سیاست میں ایک اہم پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جس کے اثرات آئندہ سیاسی صورتحال پر بھی پڑ سکتے ہیں۔
-
Sports2 weeks ago
Sabalenka, Sinner keep ‘Sunshine Double’ in sight with Miami Open wins
-
Sports2 weeks ago
Momin, Phillippe shine as Sultans beat United to take winning start
-
Magazines2 weeks ago
The secret life of insects in the urban world
-
Today News2 weeks ago
اپنا کمرہ! – ایکسپریس اردو
-
Sports2 weeks ago
National Dialogue Committee condemns PCB’s action against Naseem Shah
-
Sports2 weeks ago
Sabalenka and Rybakina to clash again in Miami semi-final
-
Magazines2 weeks ago
Reflection: My academic comeback in Ramazan
-
Today News2 weeks ago
امریکا اسرائیل کی ایران جنگ نے عالمی معیشت کو کورونا وبا کیطرح ہلا کر رکھدیا؛ پوٹن