Today News
کراچی، فرقہ وارانہ کارروائیوں میں ملوث کالعدم تنظیم زینیبون کا ٹارگٹ کلر گرفتار
سی ٹی ڈی اور سویلین وفاقی حساس ادارے نے یونیورسٹی روڈ پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کالعدم تنظیم زینیبون کا ٹارگٹ کلر کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی اور سویلین وفاقی حساس ادارے نے یونیورسٹی روڈ پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کالعدم تنظیم زینیبون کا ٹارگٹ کلر محمد فرحان خان ولد محمد اسماعیل کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کراچی کے مطابق کالعدم دہشت گرد تنظیم زینیبون ماضی میں درجنوں مذہبی، فرقہ وارانہ دہشت گرد کارروائیوں میں پیش پیش رہی ہے۔
گرفتار ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ اس نے اپنے ساتھی کے ہمراہ تنظیم کی جانب سے دیے گئے ٹارگٹ مسجد ابوبکر کے امام مسجد مفتی قیصر فاروق کو 12 ربیع الاول کے روز فیڈرل بی ایریا بلاک 20 میں فائرنگ کرکے شہر میں فرقہ وارانہ دہشت گردی کو ہوا دینے کے لیے قتل کیا تھا۔ اس واردات میں ایک معصوم بچہ عمر ولد شاکر بھی گولی لگنے سے زخمی ہوا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سی ٹی ڈی اور سویلین وفاقی حساس ادارے نے مشترکہ کرتے ہوئے اس واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے آلہ قتل نائن ایم ایم پستول بھی برآمد کر لیا۔
ترجمان کے مطابق مفتی قیصر فاروق کے قتل کا مقدمہ سمن آباد تھانے میں درج ہے جبکہ گرفتار ملزم کے خلاف سندھ آرمز ایکٹ کے تحت سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے۔
دوران تفتیش مزید انکشافات کی توقع ہے جبکہ ملزم کے تنظیمی ساتھیوں اور ٹارگٹ کلرز کی گرفتاری کے لیے سی ٹی ڈی اور سویلین وفاقی حساس ادارے کی مشترکہ ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں جو ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہیں۔
Source link
Today News
کامیاب سفارتکاری اور پائیدار معاشی اصلاحات سے پاکستان کی ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ
کامیاب سفارتکاری اور پائیدار معاشی اصلاحات کی بدولت پاکستان کی ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ ہونے لگا۔
مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد کے مطابق مارچ 2026 میں ترسیلات زر 3.8 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جو فروری کے مقابلے میں 17 فیصد زیادہ ہیں، مالی سال 2026 کے پہلے 9 ماہ میں مجموعی ترسیلات زر 30.3 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں جو سالانہ بنیاد پر 8 فیصد زیادہ ہیں۔
خرم شہزاد نے بتایا کہ مالی سال 2025 کے 38 ارب ڈالر کے مقابلے میں مالی سال 2026 میں ترسیلاتِ زر 41 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، بیرونِ ملک مقیم پاکستانی مسلسل ملکی معیشت کی ترقی اور مالی استحکام میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ موجودہ عالمی حالات کے باوجود ترسیلاتِ زر کی آمد میں استحکام برقرار ہے اور مستقبل میں مزید اضافہ متوقع ہے۔
بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی بھیجی جانے والی ریکارڈ ترسیلات زر حکومت پر بھرپور اعتماد کی عکاس ہیں، ملکی معیشت اور عالمی اعتماد میں خوش آئند پیشرفت کے باعث پاکستان ایک بااعتماد اور مضبوط معاشی قوت بن چکا ہے۔
Today News
کراچی؛ گھات لگائے ملزمان کی فائرنگ سے مسجد کی دہلیز پر نمازی قتل
نارتھ کراچی سیکٹر فائیو سی ون میں گھات لگائے ملزمان کی فائرنگ سے مسجد کی دہلیر پر ایک نمازی جاں بحق ہوگیا، مقتول کی 6 ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔
تفصیلات کے مطابق خواجہ اجمیر نگری کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر 5 سی ون فاروق اعظم مسجد کی دہلیز پر جمعہ کی الصبح نماز فجر کے وقت گھات لگائے بیٹھے موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے ایک نمازی جاں بحق ہوگیا۔
جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے پہلے خواجہ اجمیر نگری تھانے جہاں سے پولیس کارروائی کے بعد جناح اسپتال منتقل کی گئی۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 32 سالہ ریحان ولد غلام نبی کے نام سے کی گئی۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا شاخسانہ ہے، مقتول کو سر پر ایک گولی ماری گئی ہے اور اسی علاقے میں سیکٹر فائیو سی ون رحمانیہ موڑ کے قریب کا رہائشی تھا۔ مقتول کی والدہ حیدرآباد گئی ہوئی تھیں۔
مقتول نے 6 ماہ قبل شادی کی تھی، مقتول نے جس خاتون سے شادی کی تھی اس سے وہ بچپن سے محبت کرتا تھا تاہم خاتون کی اس کے گھر والوں نے پہلے کسی دوسرے شخص کے ساتھ شادی کر دی تھی، خاتون کا پہلے شوہر سے ایک 12 سال کا بیٹا بھی ہے تاہم خاتون نے اپنے پہلے شوہر سے طلاق لیکر ریحان سے شادی کر لی تھی۔
واقعے کے وقت مقتول فجر کے نماز پڑھ کر مسجد کے گیٹ سے باہر آرہا تھا کہ گھات لگائے ملزمان نے فائرنگ کی اور فرار ہوگئے، مقتول کے سپر پر عقب سے ایک گولی لگی تھی۔
تحقیقاتی پولیس کو شبہ ہے کہ مقتول کو اس کے پہلے شوہر نے ہی قتل کیا ہے تاہم واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
Source link
Today News
گھر سے گردن کٹی لاش برآمد، لکڑی کاٹنے والی آری اور خودکشی کا نوٹ بھی موجود
لاہور:
تھانہ لیاقت آباد کی حدود میں واقع ایک گھر سے وسیم جبار نامی شخص کی گردن کٹی لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق مقتول کی گردن لکڑی کاٹنے والی آری سے کاٹی گئی، جو موقع سے ملی ہے۔ پولیس نے مقتول کی جیب سے ہاتھ سے لکھا خودکشی کا نوٹ بھی برآمد کر لیا ہے۔
وقوعہ کو مشکوک قرار دیتے ہوئے پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے اور فرانزک ٹیموں کی مدد سے تمام اہم شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔
مقتول کا پوسٹ مارٹم کروانے کے لیے لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد قریبی مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تاحال قتل یا خودکشی کے اصل محرکات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
-
Sports2 weeks ago
Sabalenka, Sinner keep ‘Sunshine Double’ in sight with Miami Open wins
-
Sports2 weeks ago
Momin, Phillippe shine as Sultans beat United to take winning start
-
Magazines2 weeks ago
The secret life of insects in the urban world
-
Today News2 weeks ago
اپنا کمرہ! – ایکسپریس اردو
-
Sports2 weeks ago
National Dialogue Committee condemns PCB’s action against Naseem Shah
-
Sports2 weeks ago
Sabalenka and Rybakina to clash again in Miami semi-final
-
Magazines2 weeks ago
Reflection: My academic comeback in Ramazan
-
Today News2 weeks ago
امریکا اسرائیل کی ایران جنگ نے عالمی معیشت کو کورونا وبا کیطرح ہلا کر رکھدیا؛ پوٹن